چیئر مین سینٹ کی پیپلز پارٹی کی خواتین اراکین اسمبلی سے ملاقات،صوبہ کی سیاسی صورتحال گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
پشاور/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء)قائم مقام صدر ، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے گورنر ہاؤس پشاور میں پیپلز پارٹی کی خواتین اراکین اسمبلی سے ملاقات کی ، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی ، پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا ، خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد ، ہلال احمر خیبرپختونخوا کے چیئرمین فرزند علی وزیر بھی اس موقع پر موجود تھے ، ملاقات میں صوبہ کی سیاسی صورتحال ، وفاقی حکومت کے ساتھ معاملات اور باہمی دلچسپی کے دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا ، قائم مقام صدر نے خواتین اراکین اسمبلی کو یقین دہانی کرائی کہ انکے مسائل کے حل میں بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا ، خواتین اراکین اسمبلی نے اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے کردار کو سراہا جس پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی فسطائیت اور غیر جمہوری رویوں کے باوجود جس انداز سے فیصل کریم کنڈی گورنر شپ چلا رہے ہیں اس پر وہ یقین خراج تحسین کے مستحق ہیں.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔