پشاور، گلوبل صمود فلوٹیلا پر صیہونی کارروائی کیخلاف جماعت اسلامی کی ریلی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
پشاور میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صابر حسین اعوان کا کہنا تھا کہ غزہ اور فلسطین میں 80 ہزار انسانوں کے قتل عام میں امریکی صدر ٹرمپ نینتن یاہو کا اصل سہولت کار ہے۔ بحر اللہ خان کا کہنا تھا کہ اسرائیل و فلسطین کے حوالے سے دو قومی نظریہ قائداعظم محمد علی جناح رح کے ویژن اور ہماری قومی پالیسی سے متصادم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ماعت اسلامی پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سمیت صمود فلوٹیلا کے دیگر شرکاء کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی کال پر جماعت اسلامی کے سابق رکن قومی اسمبلی اور صوبائی جنرل سیکرٹری صابر حسین اعوان اور ضلعی امیر بحراللہ خان ایڈوکیٹ کی قیادت میں نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد درویش پشاور کینٹ سے ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی، جو خانہ فرہنگ ایران، پشاور کلب، چرچ روڈ اور ایئرپورٹ روڈ سے ہوتی ہوئی امریکن قونصلیٹ کے سامنے شمع چوک پہنچی، جہاں پر احتجاجی جلسے سے جماعت اسلامی کے قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز مظلومین غزہ کے لئے خوراک اور ادویات لے جانے والی گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی نیوی نے عالمی قوانین کے خلاف ایک ایسے مقام پر حملہ کیا جو ان کی حدود سے باہر تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے اس عالمی مشن میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے سنیٹر مشتاق احمد خان کو بھی دیگر سماجی کارکنان سمیت گرفتار کیا ہے جس کا حکومت پاکستان فوری نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف اسرائیل گزشتہ دو سالوں سے غزہ اور فلسطین میں معصوم بچوں، خواتین اور نہتے فلسطینیوں کے قتل عام میں ملوث ہے جس نے اب تک 80 ہزار بے گناہ شہریوں کو شہید ایک لاکھ سے زائد کو زخمی یا مغذور کیا ہے اور غزہ میں خوراک، ادویات اور رسد پہنچانے کے تمام راستے بند کر رکھے ہیں جبکہ دوسری طرف طرف امریکی صدر ٹرمپ ان تمام مظالم اور انسانیت سوز مظالم میں اسرائیل اور نینتن یاہو کا سب سے بڑا سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی
پڑھیں:
دادو: امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ گلوبل صمود فلوٹیلا پرحملے اورٹرمپ کے نام نہادامن معاہدے کیخلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
گلزار