لندن سے چوری رینج روور صدر، کورنگی اور اعظم بستی میں پائی گئی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) برطانیہ سے چوری ہونے والی ایک رینج روور گاڑی کی کراچی میں موجودگی کی اطلاع پر سندھ پولیس نے انٹرپول سے گاڑی کے ٹریکرز کا مکمل موومنٹ لاگ طلب کرلیا ہے تاکہ گاڑی کی از سر نو لوکیشنز اور ممکنہ راستوں کا ٹھوس ثبوت مل سکے۔ پولیس حکام کے مطابق ابتدائی طور پر انٹرپول کی طرف سے فراہم کردہ معلومات میں سیاہ رنگ کی رینج روور کو کورنگی، صدر اور اعظم بستی کورنگی روڈ کے قریب ٹریس کیا گیا تھا مگر ایک واحد ٹریکر سگنل کی ایک لوکیشن پر انحصار کرتے ہوئے کار کی موجودگی کا یقینی تعین کرنا مشکل ثابت ہوا، اس لیے مکمل ٹریکنگ لاگ مانگا گیا ہے تاکہ ٹریکر کی ریکارڈ کردہ تمام راستوں او ر سگنلز کے وقت و مقام کی تفصیل حاصل کی جا سکے۔ انٹرپول مانچسٹر نے سندھ پولیس کو باضابطہ خط کے ذریعے برطانوی پولیس کی درخواست پر معاملے میں تعاون کی اپیل کی تھی۔ برطانوی ریکارڈ کے مطابق مذکورہ سیاہ رنگ کی رینج روور 22 نومبر 2022 کو نارتھ یارک شائر کے ہیروگیٹ سے چوری ہوئی تھی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: رینج روور
پڑھیں:
کراچی میں ڈاکو راج، ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پولیس اہلکار کو گولی ماردی گئی
کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی گودام چورنگی کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گودام چورنگی کے قریب نامعلوم ملزمان نے 24 سالہ عثمان سے لوٹ مار کی اور مزاحمت پر ٹانگ پر گولی مار دی۔
زخمی اہلکار کو طبی امداد کیلیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ انویسٹی گیشن پولیس نے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے۔
ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے بتایا کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نتیجہ ہے، کانسٹیبل عثمان نے ایک ملزم کو پکڑلیا لیکن اس کے دوسرے ساتھی نے فائرنگ کردی۔
انہوں نے بتایا کہ کانسٹیبل عثمان کو ٹانگ پر گولی لگی ، حالت خطرے سے باہر ہے۔