ذرائع کے مطابق تینوں ٹھکانوں کے اندر دھماکہ خیز مواد کے پیکٹ اور بم چھپائے گئے تھے۔ یہ کارروائی درست انٹیلی جنس ڈیٹا کی بنیاد پر کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ عراقی ذرائع نے داعش تکفیری دہشت گردوں کیخلاف حشد الشعبی فورسز نے کامیابی کارروائی کرتے ہوئے داعش کے ٹھکانے تباہ کرنیکی خبر دی ہے۔ حشد الشعبی نے عراق کے صوبہ انبار کے مغربی علاقوں میں کارروائی میں تکفیری دہشت گردوں کے تین ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے۔ عراقی ذرائع نے شام کی سرحد سے متصل صوبہ انبار کے مغرب میں حشد الشعبی کی طرف سے کارروائیاں جاری رکھنے کی اطلاع دی ہے۔ ان ذرائع کے مطابق تینوں ٹھکانوں کے اندر دھماکہ خیز مواد کے پیکٹ اور بم چھپائے گئے تھے۔ یہ کارروائی درست انٹیلی جنس ڈیٹا کی بنیاد پر کی گئی۔ واضح رہے کہ حشد الشعبی تکفیری دہشت گردوں کیخلاف موصل سمیت مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔  

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: حشد الشعبی

پڑھیں:

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع شیرانی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے بھارتی کے حمایت یافتہ 7 دہشت گردوں کا ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے یکم اکتوبر کو دہشت گردوں کی موجودگی پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 7 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد جہنم واصل کر دیے گئے۔

دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔

ہلاک دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے، علاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کو ملک سے مکمل طور پر ختم کیا جائے گا اور دہشت گردی کے تمام سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 14 دہشتگرد ہلاک
  • شیرانی، سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشت گرد جہنم واصل
  • بلوچستان کے ضلع شیرانی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک
  • شیرانی: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشت گرد جہنم واصل
  • سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں آپریشن، 7 بھارتی سرپرست یافتہ دہشتگرد ہلاک
  • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشتگرد ہلاک
  • سکیورٹی فورسز کی کارروائی، خواتین کا لباس پہن کر فرار ہونیوالے 4 دہشتگرد گرفتار
  • ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں؛ وزیر اعظم 
  • خضدار: خواتین کے بھیس میں فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد گرفتار