سعودی عرب میں 12000 سال پرانے نقوش والے پتھر دریافت
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
شمالی سعودی عرب کے ہائل نامی خطے میں اَل نَفُود الصحرا میں ایسے پتھر ملے ہیں جن پر 12000 سال پرانا نقش و نگار والا پتھر دریافت ہوا ہے۔
گرین اریبیا پراجیکٹ کے تحت تعمیری کام کرنے کے دوران یہ دریافت ہوئی جس میں سعودی ہیریٹیج کمیشن اور بین الاقوامی تحقیقی ٹیمیں شامل ہیں۔
پتھروں پر کندہ نقش و نگار تقریباً 11,400 سے 12,800 سال پرانے ہیں یعنی تقریباً 12,000 سال پہلے کے زمانے میں بنائے گئے۔ مجموعی نقوش کی تعداد تقریباً 176 پتھر ہیں۔
ان میں سے تقریباً 130 نقوش لائف سائز ہیں۔ اس پر جانوروں کی تصاویر شامل ہیں جیسے اونٹ, ہرن، گھوڑے، ولڈبیسٹ اور ایک عورت جو معدوم شدہ نسل سے ہے۔
کچھ نقش اتنے بلند جگہوں پر بنائے گئے ہیں کہ کندہ کرنے والے پورے نقش کو مکمل دیکھ ہی نہ سکتے ہوں۔ یہ دریافت ظاہر کرتی ہے کہ تقریباً 13,000-16,000 سال پہلے یہ علاقہ موجودہ جیسی خشک حالت میں نہیں تھا بلکہ بارشیں ہوتی تھیں، پانی کے عارضی جھیلیں بنتی تھیں اور انسانی بستیاں تھیں۔
یہ ممکن ہے کہ یہ آرٹ ثقافتی اظہار کا حصہ ہو، یعنی قدیم انسان اپنے ماحول، جانوروں اور زندگی کی صورتوں کو نقش و نگار کے ذریعے محفوظ کرنا چاہتے تھے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سعودی عرب کو ایف 35 لڑاکا طیارے فروخت کریں گے، ٹرمپ
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آج امریکا پہنچ رہے ہیں، ہم سعودی عرب کو ایف 35 لڑاکا طیارے فروخت کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے ٹاسک فورس بنا رہے ہیں، جرائم کا گڑھ بننے والے شہروں میں فوج بھیجیں گے۔
ٹرمپ نے کہا کہ میری طبیعت ٹھیک ہے، بہتر محسوس کررہا ہوں۔
علاہ وازیں وائٹ ہاؤس میں سعودی ولی عہد کے استقبال کے لیے غیر معمولی تیاریاں جاری ہیں۔ سینئر وائٹ ہاؤس عہدیدار کا کہنا ہے کہ ٹرمپ سعودی عرب کو ایف 35 لڑاکا طیاروں کی فروخت کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات میں سعودی عرب کو ایف-35 طیاروں کی فروخت کرنے کے معاملے پر بھی بات ہوگی۔