پاک فوج کے زیر اہتمام بنوں اسپورٹس کمپلیکس میں پینٹنگ اور آرٹس ایونٹ کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
پاک فوج کے زیر اہتمام بنوں اسپورٹس کمپلیکس میں پینٹنگ اور آرٹس ایونٹ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مختلف اسکولز اور کالجز کے 150 سے زائد طلبہ و طالبات نے شرکت کی اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔ رنگا رنگ تقریب میں پاک فوج کے مقامی افسران، ضلعی انتظامیہ کے نمائندوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ طلبہ نے اپنی خوبصورت پینٹنگز، دلکش فن پاروں اور تخلیقی آئیڈیاز کے ذریعے حاضرین کے دل جیت لیے۔ مہمانِ خصوصی نے ایونٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے اور ان کی صلاحیتوں کو سراہا۔ اس موقع پر کہا گیا کہ بنوں کے باصلاحیت نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، ان کے فن پارے اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ قابلیت میں کسی سے کم نہیں۔ ایونٹ کے اختتام پر بنوں کے عوام نے تقریب کے کامیاب انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسے پروگرام نہ صرف نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو اُجاگر کرتے ہیں بلکہ علاقے میں امن، ہم آہنگی اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کا ذریعہ بھی بنتے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سندھ حکومت کے تحت آن لائن ای اسپورٹس مقابلے حتمی مرحلہ میں داخل
سندھ حکومت کے محکمہ کھیل کے تحت آن لائن ای اسپورٹس مقابلے حتمی مرحلہ میں داخل ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق 400 سے زائد ٹیموں کے درمیان 15 لاکھ روپے انعامی رقم کے گیمزکا فائنل 22 نومبر کو ہوگا۔
پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں انعامات تقسیم کریں گے۔