کوئٹہ میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ ساتھ نشست میں سوالات و جوابات کے دوران پاک فوج کی کارکردگی اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی، فیکلٹی اور طالبات کی جانب سے سیشن کو خوش آئند قرار دے کر مزید سیشنز کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ کیا اور پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر طلباء سے تفصیلی گفتگو کی۔ نشست میں سوالات و جوابات کے دوران پاک فوج کی کارکردگی اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی، فیکلٹی اور طالبات کی جانب سے سیشن کو خوش آئند قرار دے کر مزید سیشنز کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔

طلباء نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کے انٹریکٹو سیشن میں ہمارے سوالات کے تفصیلی جوابات دیے گئے اور بہت سارے ابہام دور کیے گئے۔ طلباء نے مزید کہا کہ ہماری خواہش ہے بلوچستان میں ایسے مزید انٹریکٹو سیشنز منعقد ہوں تاکہ نوجوانوں کو آگاہی ہو اور شعور میں اضافہ ہو۔ طلباء نے معرکہ حق میں پاک فوج کی کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پاک فوج

پڑھیں:

صدر بلوچستان شیعہ کانفرنس کی ڈی آئی جی کوئٹہ سے ملاقات

ملاقات میں صدر شیعہ کانفرنس عاشق حسین نے ڈی آئی جی کوئٹہ کو ایام فاطمیہ کے مجالس اور جلوس عزاء سے متعلق بتایا اور بلوچستان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر عاشق حسین ہزارہ نے ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت سے ملاقات کی۔ جس میں ایام فاطمیہ کے دوران مجالس عزاء اور جلوس کی سکیورٹی سمیت دیگر مسائل پر گفتگو کی۔ اس موقع پر بلوچستان شیعہ کانفرنس کے عہدیداران کاظم علی اور کربلائی خادم حسین سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ صدر شیعہ کانفرنس عاشق حسین نے ڈی آئی جی کوئٹہ کو ایام فاطمیہ کے مجالس اور جلوس عزاء سے متعلق بتایا اور بلوچستان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ڈی آئی جی کوئٹہ نے کہا کہ پولیس شہر میں قیام امن کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ اس موقع پر بلوچستان شیعہ کانفرنس کے رہنماؤں نے پولیس سے مکمل تعاون کی یقین دلایا۔

متعلقہ مضامین

  • ڈی جی آئی ایس پی آر کا قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ، طلبہ و اساتذہ کیساتھ خصوصی نشست
  • صدر بلوچستان شیعہ کانفرنس کی ڈی آئی جی کوئٹہ سے ملاقات
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی قائداعظم یونیورسٹی میں طلبہ و اساتذہ کیساتھ خصوصی نشست
  • ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کا خصوصی دورہ
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی قائداعظم یونیورسٹی میں طلبہ و اساتذہ کیساتھ خصوصی نشست  
  • ’ہم پاکستانی ہیں اور پاک آرمی ہم میں سے ہے‘ ڈی جی آئی ایس پی آر کا قائداعظم یونیورسٹی کا دورہ
  • رجب بٹ اور سامعہ حجاب کا لائیو سیشن وائرل؛ نامناسب گفتگو پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
  • بلوچستان: تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی ڈھائی ماہ کی چھٹیاں !طلبا خوشی سے نہال
  • ایران کے نائب وزیر سیاسی امور کی اسحاق ڈار سے ملاقات، سیاسی مشاورتی اجلاس کی تیاری پر گفتگو
  • پیما کا مقصد ڈاکٹروں کو اسلامی بنیادوں پر عمل کرانا ہے، ڈاکٹر عاطف حفیظ