Daily Pakistan:
2025-11-21@00:29:00 GMT

پی ٹی آئی کا 7 نومبر کو کوئٹہ میں جلسہ کرنے کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT

پی ٹی آئی کا 7 نومبر کو کوئٹہ میں جلسہ کرنے کا اعلان

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 7 نومبر کو کوئٹہ میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ  نے کہا کہ 7 نومبر کو کوئٹہ ہاکی گراؤنڈ میں مرکزی جلسہ ہوگا، جلسے کیلئے عدالتوں سے بھی اجازت لیں گے۔داؤد شاہ کاکڑ نے مزید کہا کہ ملک اور خصوصاً بلوچستان کے امن وامان کی صورتحال ہم سب کے سامنے ہے، ہمارے کارکنوں پر دہشتگردی کے مقامات درج کرائے گئے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

جی ایس پی پلس جائزے سے قبل پاکستان کو ’مزید اقدامات‘ کرنے کی ضرورت ہے، سفیر یورپی یونین

یورپی یونین کے سفیر ریمونڈاس کاروبلس نے کہا ہے کہ پاکستان کو جی ایس پی پلس ترجیحی ٹیرف اسکیم کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، کیوں کہ اس پر جلد ہی نظرثانی ہونے والی ہے۔

نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق ڈان نیوز ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جب سفیر کاروبلس سے پوچھا گیا کہ کیا پاکستان کو اسکیم کی شرائط پوری کرنے کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ ہاں، ہم یہی کہہ رہے ہیں کہ اس پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دورہ ایک معمول کی مانیٹرنگ مشن کا حصہ ہوگا، جو اقوام متحدہ کے تمام ضروری کنونشنز پر عمل درآمد کا جائزہ لے گا، اور اس دوران نہ صرف ریاستی اداروں بلکہ سول سوسائٹی تنظیموں، انسانی حقوق کے محافظوں، کمپنیوں اور مزدوروں سے بھی کافی تعداد میں ملاقاتیں ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ بعد ازاں ایک رپورٹ جاری کی جائے گی، جس میں اقوام متحدہ کے ان اداروں کی سفارشات شامل ہوں گی جو ان کنونشنز پر عمل درآمد کی نگرانی کرتے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ عمل درآمد ’انتہائی اہم‘ ہے، یورپی یونین نے 2014 میں پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ دیا تھا، جس کے نتیجے میں رعایتی ٹیرف کے ذریعے پاکستان کی یورپی یونین کو ٹیکسٹائل برآمدات میں 108 فیصد اضافہ ہوا تھا۔
اکتوبر 2023 میں، یورپی پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر اس اسکیم کو 2027 تک بڑھانے کے حق میں ووٹ دیا تھا، جس سے پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کو زیادہ تر برآمدات پر ڈیوٹی فری یا کم ڈیوٹی تک رسائی برقرار رکھنے کی اجازت ملی تھی۔

ایران-اسرائیل تنازع کے باعث جون سے التوا کا شکار جی ایس پی پلس مانیٹرنگ مشن اب پاکستان میں انسانی حقوق، مزدوروں کے حقوق، ماحولیات اور اچھی حکمرانی سے متعلق 27 بین الاقوامی کنونشنز پر عمل درآمد کی جانچ کرے گا، جن پر اس تجارتی اسکیم کی بنیاد ہے۔

تشویش کے شعبوں کا ذکر کرتے ہوئے، سفیر نے انسانی حقوق، سزائے موت، توہینِ مذہب کے قوانین، جبری گمشدگیوں، اقلیتوں کے حقوق، خواتین کے حقوق، چائلڈ لیبر اور جبری مشقت جیسے معاملات کی نشاندہی کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ غالباً موجودہ جی ایس پی پلس اسکیم کا آخری مانیٹرنگ مشن ہوگا، کیوں کہ نئی اسکیم جلد، ممکنہ طور پر 2027 سے نافذ ہونے والی ہے، اور اگر پاکستان جی ایس پی پلس سہولت جاری رکھنا چاہتا ہے تو اسے دوبارہ درخواست دینا ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ مانیٹرنگ مشن کی رپورٹ اقوام متحدہ کے حوالے سے پاکستان کی پیش رفت اور اس کی ذمہ داریوں پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے انتہائی اہم ماخذ ہوگی۔

کاروبلس نے کہا کہ یورپی یونین نے پہلے ہی وہ اہم امور شناخت کر لیے ہیں، جن پر وہ پاکستان سے پیش رفت چاہتی ہے، اگرچہ یورپی یونین ’کچھ مثبت پیش رفت‘ بھی دیکھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جبری گمشدگیوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ یورپی یونین کی ’ترجیحات‘ میں شامل ہے، ہمارے سوالات موجود ہیں اور ہمیں جی ایس پی پلس کے تناظر میں اس سلسلے میں مسائل نظر آتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یقیناً ہم سمجھتے ہیں کہ جبری گمشدگیوں پر اکوائری کمیشن کی طرح کچھ ڈھانچے قائم کیے گئے ہیں، لیکن ہم دیکھیں گے کہ آیا یہ کافی ہیں یا نہیں، یقیناً ہمیں اداروں سے اس بارے میں بہت سے سوالات ہوں گے۔

حالیہ منظور شدہ 27ویں آئینی ترمیم کے بارے میں پوچھے جانے پر سفیر نے اسے ’اندرونی معاملہ‘ قرار دیا، لیکن عدلیہ کی آزادی کے حوالے سے کہا کہ ’ہماری مختلف رائے ہے‘۔

انہوں نے بتایا کہ یورپی یونین پاکستان میں اپوزیشن، تھنک ٹینکس، سول سوسائٹی اور بین الاقوامی اداروں سے بھی رائے لے رہی ہے، انہوں نے حالیہ فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے مقدمات پر بھی گفتگو کی ضرورت پر زور دیا۔

اگست میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے سابق یورپی یونین سفیر رینا کینکا نے پاکستان پر زور دیا تھا کہ وہ انسانی حقوق اور محنت سے متعلق اصلاحات میں ’قابلِ یقین‘ اور ’واضح‘ پیش رفت دکھائے، اور یہ اشارہ دیا تھا کہ یورپی یونین کی نئی تجارتی اسکیم سخت تر تقاضے رکھے گی۔

انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کو مزید واضح پیش رفت دکھانے کی ضرورت ہے، خصوصاً نومبر میں ہونے والے جی ایس پی پلس مانیٹرنگ مشن سے پہلے۔‘‘

اسی طرح، جنوری میں یورپی یونین نے پاکستان کو خبردار کیا تھا کہ وہ اپنے جی ایس پی درجے کو یقینی نہ سمجھے۔

یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی برائے انسانی حقوق اولوِف اسکوگ نے حکومت پر زور دیا تھا کہ وہ عام شہریوں کے خلاف مقدمات چلانے کے لیے فوجی عدالتوں کا استعمال نہ کرے اور اظہارِ آزادی کو محدود کرنے کے حالیہ اقدامات کی مخالفت کی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کا ہری پور میں جلسہ
  • کن علاقوں میں کل بجلی بند رہے گی؟ بڑا اعلان
  • کن علاقوں میں کل بجلی بند رہے گی؟ اعلان ہوگیا
  • جی ایس پی پلس جائزے سے قبل پاکستان کو ’مزید اقدامات‘ کرنے کی ضرورت ہے، سفیر یورپی یونین
  • خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں 3 چھٹیوں کا اعلان، تمام سرکاری و نجی سکول بند رہیں گے
  • حیدرآباد،سندھ آبادگار احتجاج کا اعلان
  • یومِ تاسیس کے موقع پر شاندار جلسہ عام کب اور کہاں ہوگا؟ پیپلز پارٹی نے اعلان کردیا
  • اوگرا نے درآمدی آر ایل این جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا
  • اوگرا، درآمدی آر ایل این جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
  • پیپلز پارٹی کا 30 نومبر کو ضلعی سطح پر یوم تاسیس منانے کا اعلانٍ