لاہورتاراولپنڈی ٹرینوںکے کرائے میں 150سے250روپے تک اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+آئی این پی) لاہور اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں میں مسافروں کیلئے کمپلیمنٹری سروسز کیساتھ ہی کرائے بھی بڑھا دیئے گئے۔ لاہور اور راولپنڈی ٹرینوںکے مسافر دوران سفر سنیکس اور چائے کا مزا لے سکیں گے‘ برگر، سینڈوچ، پیٹیز، چپس، کیک‘ جوس، چائے کی آپشن بھی ہے۔ کمپلیمنٹری سروسز دیئے جانے کے ساتھ ہی لاہورراولپنڈی ریل کار سبک خرام اور ریل کار سبک رفتار کی تمام اے سی کلاس اور اکانومی کلاس کے کرائے 150روپے سے 250روپے تک بڑھا دیئے گئے ہیں۔اے سی پارلر کا کرایہ 2500‘ اے سی بزنس کا 2250روپے ‘اے سی سٹینڈرڈ کلاس کا2100روپے جبکہ اکانومی کلاس کا کرایہ 1300روپے کردیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن نے ستمبر میں لاپتہ افراد کے 113 کیسز نمٹا دیئے
چیئرمین کی متحرک قیادت میں کمیشن نے گزشتہ 3 ماہ کے دوران 289 کیسز نمٹائے۔ کمیشن نے ہر ماہ 96 کیسز نمٹائے، لاپتہ افراد کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کیے، کمیشن نے گمشدہ افراد کے اہلِ خانہ کی سہولت کیلئے خصوصی سیل بھی تشکیل دیا۔ اسلام ٹائمز۔ جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن نے ستمبر 2025ء میں لاپتہ افراد کے 113 کیسز نمٹا دیئے۔ جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن نے ستمبر 2025ء کے لیے اپنی رپورٹ جاری کر دی، مارچ 2011ء سے ستمبر 2025ء تک 10 ہزار 636 کیسز میں سے 8 ہزار 986 کیسز نمٹائے گئے۔ رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں کمیشن کا علاقائی دفتر صوبہ بلوچستان سے متعلق کیسز کو نمٹاتا ہے، بلوچستان میں ستمبر 2025ء کے دوران 14 لاپتہ افراد گھر واپس پہنچے۔
چیئرمین جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کی متحرک قیادت میں کمیشن نے گزشتہ 3 ماہ کے دوران 289 کیسز نمٹائے۔ کمیشن نے ہر ماہ 96 کیسز نمٹائے، لاپتہ افراد کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کیے، کمیشن نے گمشدہ افراد کے اہلِ خانہ کی سہولت کیلئے خصوصی سیل بھی تشکیل دیا۔ سیل گمشدہ افراد کے بچوں کے ب فارم، پنشن فراہمی اور دیگر معاملات میں ریلیف فراہم کرتا ہے۔
تعلیم، صحت اور دیگر امور میں مدد کے لیے وفاقی، صوبائی حکومتوں کے اعلیٰ حکام کو ضروری ہدایات بھی جاری کر دی گئیں۔ کمیشن میں زیرِ تفتیش اور "جبری گمشدگی" قرار نہ دیئے گئے کیسز میں مسلسل معاونت کی فراہمی کیلئے تمام متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر منصوبہ بھی تیار کیا جا رہا ہے۔