Nawaiwaqt:
2025-10-06@12:51:02 GMT

وزیراعظم شہباز شریف کا بلوم برگ کی مثبت رپورٹ پر خیرمقدم

اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT

وزیراعظم شہباز شریف کا بلوم برگ کی مثبت رپورٹ پر خیرمقدم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستانی معیشت کے حوالے سے بلوم برگ کی حالیہ مثبت رپورٹ کا خیرمقدم کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے کریڈٹ ڈیفالٹ سوآپ (CDS) میں 2200 بیسس پوائنٹس کی خاطر خواہ کمی ہوئی ہے، جو ملک کی معیشت میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافے کا مظہر ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اب عالمی درجہ بندی میں ابھرتی ہوئی معیشتوں میں ترکی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جو ہماری معیشت کے لیے خوش آئند خبر ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ حکومت کے اختتام پر ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر کھڑا تھا، لیکن آج کی یہ رپورٹ ترقی کے سفر کا ایک اہم سنگ میل ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان کی انتھک کوششوں اور کاروباری برادری کے تعاون سے ملک کی ترقی کا وعدہ پورا ہوتا نظر آ رہا ہے، اور یہ ترقی کا سفر ہرگز نہیں رکے گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پاکستان کو خطے میں سرمایہ کاری کا پرکشش مرکز بنایا جائے گا، شہباز شریف

وفاقی دارالحکومت میں وزیراعظم کی زیر صدارت ملکی معیشت اور پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر مستحکم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، حالیہ مثبت معاشی رجحان غیر ملکی سرمایہ کاروں کے پاکستانی معیشت پر اعتماد کا عکاس ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو خطے میں سرمایہ کاری کا پرکشش مرکز بنایا جائے گا۔ وفاقی دارالحکومت میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی معیشت اور پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق اجلاس ہوا جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سمیت دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں اقتصادی صورتحال اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے ساتھ جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اقتصادی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی میں نجی شعبے کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے، متعلقہ وزارتیں اور ادارے عالمی سرمایہ کاروں کوسہولیات فراہم کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر مستحکم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، حالیہ مثبت معاشی رجحان غیر ملکی سرمایہ کاروں کے پاکستانی معیشت پر اعتماد کا عکاس ہے، پاکستان کو خطے میں سرمایہ کاری کا پرکشش مرکز بنایا جائے گا۔ خیال رہے اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ سمیت دیگر متعلقہ وزرا نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستانی معیشت کے حوالے سے بلوم برگ کی حالیہ مثبت رپورٹ کا خیرمقدم
  • بلومبرگ کی رپورٹ اہم سنگ میل ہے، پاکستان کی ترقی کا سفر اب رکے گا نہیں: وزیراعظم
  • ’اب ترقی کا سفر ہرگز نہیں رکے گا‘ وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستانی معیشت سے متعلق بلوم برگ کی مثبت رپورٹ کا خیرمقدم
  • بلومبرگ کی رپورٹ اہم سنگ میل ہے، پاکستان کی ترقی کا سفر اب رکے گا نہیں؛ وزیراعظم
  • ’اب ترقی کا یہ سفر ہرگز نہیں رکےگا،‘ وزیر اعظم کا پاکستانی معیشت سےمتعلق بلوم برگ رپورٹ کا خیرمقدم
  • اب یہ ترقی کا سفر ہرگز نہیں رکے گا، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پاکستانی معیشت کے حوالے سے بلوم برگ کی حالیہ مثبت رپورٹ کا خیر مقدم
  • ابھرتی معیشتوں میں پاکستان دوسرے نمبر پر ہے: بلوم برگ رپورٹ
  • پاکستان کو خطے میں سرمایہ کاری کا پرکشش مرکز بنایا جائے گا، شہباز شریف
  • پاکستان کو خطے کا پرکشش سرمایہ کاری مرکز بنایا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف