ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
پاکستان کے خفیہ ادارے (آئی ایس آئی) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اپنی ذمہ داریاں بدستور انجام دیتے رہیں گے۔ وہ قومی سلامتی کے مشیر کے طور پر بھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کون ہیں؟
لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو ستمبر 2024 میں ایک سال کے لیے ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) تعینات کیا گیا تھا۔ انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی جگہ یہ منصب سنبھالا تھا۔
لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک لندن کے رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز اور امریکا کے فورٹ لیون ورتھ کے گریجویٹ ہیں۔
وہ جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) میں ایڈجوٹنٹ جنرل کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے بلوچستان میں 41 ویں انفنٹری ڈویژن اور وزیرستان میں ایک انفنٹری بریگیڈ کی کمانڈ بھی کی۔ انہیں پاکستان ملٹری اکیڈمی سے اعزاز سے بھی نوازا جا چکا ہے، جبکہ وہ 80ویں لانگ کورس سے تعلق رکھتے ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک پاکستان کی ممتاز نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) اور کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں انسٹرکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نگراں وزیراعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی کی مدت ملازمت میں توسیع کی وجہ بتادی
جون 2025 میں وہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ سرکاری دورے پر امریکا گئے تھے، جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے خصوصی ملاقات کی۔ یہ ملاقات پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں ایک اہم موڑ قرار دی گئی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews توسیع کا فیصلہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک مدت ملازمت وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: توسیع کا فیصلہ ڈی جی ا ئی ایس ا ئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک مدت ملازمت وی نیوز لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک ڈی جی ا ئی ایس ا ئی مدت ملازمت
پڑھیں:
ٹیکنالوجی کمپنی وائپر نے اپنی اسمبلنگ آپریشنز کو لاہور تک توسیع دیدی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی وائپر ٹیکنالوجی نے اپنی اسمبلنگ آپریشنز کو لاہور تک توسیع دے دی ہے، جس سے ملکی سطح پر کمپیوٹرز کی پیداوار کی صلاحیت دگنی ہو گئی ہے۔ کمپنی کی یہ توسیع پاکستان کو علاقائی ٹیکنالوجی مینوفیکچرنگ کے میدان میں نمایاں مقام دلانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔وائپر جسے آئی ڈی سی 2025 کی دوسری سہ ماہی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی پی سی برانڈ قرار دیا گیا، اب لاہور کے نئے پلانٹ کے ذریعے شمالی علاقوں میں تیز تر مصنوعات کی فراہمی اور بہتر سروس کوریج فراہم کرے گی۔کمپنی کے مطابق یہ نیا پلانٹ نہ صرف ڈیسک ٹاپ، لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ اور اے آئی پی سی کی مقامی پیداوار میں اضافہ کرے گا بلکہ سینکڑوں براہ راست اور بالواسطہ روزگار کے مواقع بھی فراہم کرے گا۔ اس کیساتھ ساتھ اسمبلنگ، تحقیق و ترقی (R&D)، مارکیٹنگ، پیکیجنگ اور سروس سپورٹ جیسے شعبے بھی مزید فروغ پائیں گے۔وائپر کی یہ توسیع پاکستان میں درآمدی انحصار کم کرنے، قیمتی زرمبادلہ بچانے اور مقامی صنعتی پیداوار کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگی۔اس موقع پر کمپنی کے سربراہ خوشنود آفتاب نے کہا ہے کہ لاہور پلانٹ کی شروعات پاکستان کے ڈیجیٹل خود انحصاری اور صنعتی ترقی کے وژن کی تکمیل کی جانب ایک عملی قدم ہے، جو مستقبل میں ملک کو کمپیوٹر پیداوار اور برآمدات کا علاقائی مرکز بنانے کی راہ ہموار کرے گا۔