ڈی جی آئی ایس آئی کی مدت ملازمت میں توسیع کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
راولپنڈی: سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کی مدت ملازمت میں توسیع کردی گئی ہے جس کے تحت وہ نومبر کے بعد بھی اپنی خدمات جاری رکھیں گے جبکہ اُن کی مدت ملازمت نومبر میں ختم ہورہی تھی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے پر نومبر کے بعد بھی بدستور کام کرتے رہیں گے۔
اس کے علاوہ وہ نیشنل سییکیورٹی ایڈوائزر کے طور پر بھی اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔
سکیورٹی ذرائع کے بیان سے لگتا ہے کہ حکومت نے ڈی جی آئی ایس آئی کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے جس کا حتمی اعلان یا نوٹی فکیشن فی الوقت جاری نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ ستمبر 2024 میں لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد لیفٹننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا تھا۔
معمول اور روایت کے مطابق نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کا اعلامیہ وزیراعظم آفس کی جانب سے بھی جاری کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے لیفٹننٹ جنرل عاصم ملک کو اپریل 2025 میں نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کی اضافی ذمہ داری بھی دی گئی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ڈی جی ا ئی ایس ا ئی کی مدت ملازمت عاصم ملک
پڑھیں:
پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع
لاہور: پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کردی گئی۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبہ بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اُڑانے پر مکمل پابندی برقرار ہے، دفعہ 144 کے تحت آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔حکومت پنجاب نے یہ فیصلہ سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت ہے، جبکہ اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی۔حکومتی ہدایت کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے اور انٹیلیجنس ایجنسیاں اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی اور وہ اپنے فرائض کے مطابق ڈرون سمیت دیگر ٹیکنالوجی استعمال کر سکیں گی۔