راولپنڈی: پنجاب حکومت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف جیل ٹرائل بحال کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، پنجاب حکومت نے جیل ٹرائل کی بحالی سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے بعد سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے راولپنڈی پولیس کو اضافی سیکیورٹی انتظامات کے لیے تحریری مراسلہ بھی بھیج دیا ہے۔

یاد رہے کہ حکومتِ پنجاب نے 15 ستمبر کو جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل جیل سے عدالت منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے تحت عمران خان کو انسدادِ دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا گیا تھا۔

تاہم بعد ازاں پنجاب حکومت نے ٹرائل کی منتقلی کا نوٹیفکیشن واپس لیتے ہوئے دوبارہ جیل ٹرائل بحال کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل میں سماعت کے موقع پر سخت سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے پولیس اور جیل حکام کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، جب کہ مقدمے کی کارروائی انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت آگے بڑھائی جائے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: جیل ٹرائل

پڑھیں:

واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات شروع

اسرائیل کی جانب سے لبنان پر خون ریز حملوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان واشنگٹن میں مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق لبنان اور اسرائیل کے درمیان واشنگٹن میں شروع ہونے والے مذاکرات جنگ بندی مذاکرات کا تسلسل اور چوتھا دور ہے۔

لبنان کی سرکاری خبرایجنسی نے بتایا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور واشنگٹن میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ہیڈکوارٹرز میں شروع ہوگئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذاکرات کے لیے دونوں فریق کے نمائندے واشنگٹن پہنچے، جس کے بعد مذاکرات شروع ہوئے ہیں۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو لبنان پر حملوں کے حوالے سے ٹیلی فون پر سخت الفاظ کا استعمال کیا تھا۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو پاگل قرار دیا اور کہا کہ ہر کوئی تم سے نفرت کرتا ہے، اسی وجہ سے لوگ اسرائیل سے بھی نفرت کرتے ہیں۔

دوسری جانب لبنان پر اسرائیل کے حملے جاری ہیں جہاں جنوبی لبنان کے بڑے شہروں میں سے ایک نباطیہ پر شدید بم باری کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ ہونے والے وائٹ ہاؤس پریس ڈنر کے دوبارہ انعقاد کا فیصلہ
  • پنجاب حکومت کے دو پراجیکٹ ورلڈ سمٹ انفارمیشن سوسائٹی کی ٹاپ لسٹ میں شامل، دنیا میں پاکستان کا تشخص نمایاں ہوا: مریم نواز
  • عمران خان کی اب کوئی مقبولیت نہیں، وہ رہا ہو جائیں تو حقیقت سب کے سامنے آ جائے گی، وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
  • ‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو
  • واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات شروع
  • پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت
  • میاں بیوی کو تین سالہ بچی سمیت اٹھانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ کرنے کی درخواست ، لاہور ہائیکورٹ کی متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت
  • پنجاب حکومت کا مفت سفر کی سہولت سے متعلق اہم پالیسی تبدیلی پر غور
  • قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، یہ عمران خان کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھ بھی نہیں سکتے، علیمہ خان