پاکستانی سنیما کے مداحوں کےلیے انتظار کی گھڑیاں اختتام کو پہنچ گئی ہیں۔ سپر اسٹار ماہرہ خان اور فواد خان کی مشترکہ فلم ’نیلوفر‘ کی ریلیز کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے۔

مداحوں کی پسندیدہ جوڑی کی فلم 28 نومبر 2025 کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

یہ فلم نہ صرف ماہرہ خان اور فواد خان کو ایک بار پھر بڑی اسکرین پر اکٹھا دکھائے گی بلکہ اس میں مدیحہ امام، بہروز سبزواری، عتیقہ اوڈھو، سمیعہ ممتاز، نوید شہزاد، فیصل قریشی اور گوہر رشید جیسے نامور اداکار بھی اپنے اپنے کرداروں میں نظر آئیں گے۔

فلم میں ماہرہ خان ایک یادگار کردار ادا کر رہی ہیں، جبکہ فواد خان پروفیسر کے روپ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ فواد خان نہ صرف اس فلم کے مرکزی اداکار ہیں بلکہ وہ اس کے پروڈیوسر بھی ہیں۔

یہ جوڑی پاکستانی ٹیلی ویژن اور سینما کے مداحوں میں خاصی مقبول ہے، اور ان کی یہ فلم ان شائقین کے لیے ایک خاص تحفہ ثابت ہوگی جو برسوں سے ان دونوں اداکاروں کو ایک ساتھ بڑی اسکرین پر دیکھنے کے منتظر تھے۔ فلم کی دنیا بھر میں ہونے والی ریلیز سے پاکستانی سنیما کی بین الاقوامی سطح پر مقبولیت میں اضافے کی توقعات ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فواد خان

پڑھیں:

جناح اسپتال، مریض کو آپریشن کے لیے 2 سال بعد کی تاریخ دے دی گئی

فائل فوٹو

کراچی کے جناح اسپتال میں آپریشن کے لیے آنے والے مریض کو سرجیکل کمپلیکس میں 2 سال بعد کی تاریخ دے دی گئی۔

23 جون 2027 کی تاریخ ملنے پر مریض نے ویڈیو وائرل کرتے ہوئے فوری آپریشن کی اپیل کردی۔

ویڈیو میں مریض نے کہا کہ روزانہ درد کم کرنے کے 2 انجکشن لگارہا ہوں، نجی اسپتال کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتا۔

دوسری جانب ترجمان جناح اسپتال کا کہنا ہے کہ مریضوں کی تعداد زیادہ اور ڈاکٹروں کی تعداد کی کمی کے باعث لمبی تاریخ دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹیلر سوئفٹ پر اے آئی ویڈیوز کے استعمال کا الزام، مداحوں کی تنقید
  • جناح اسپتال، مریض کو آپریشن کے لیے 2 سال بعد کی تاریخ دے دی گئی
  • سیاست اور کھیل
  • بٹ کوائن کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • تاریخ کی روشنی میں کراچی کے قدیم ناموں کا سفر
  • عامر جمال اور فیصل اکرم کو ریلیز کر دیا گیا، جنوبی افریقہ سے سیریز کی تیاری جاری
  • چہرہ ہی بدل گیا، ٹیلر سوئفٹ نے کاسمیٹک سرجری کروالی؟
  • مجھے یا خاندان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی، ایمل ولی خان
  • ماہرہ خان کا کراچی کی حالت زار پر افسوس کا اظہار