---فائل فوٹو 

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ معیشت دشمن عناصر کو جڑ سے ختم کریں گے، تاجر برادری کے تعاون سے مجرموں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے۔

آئی جی سندھ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ معیشت میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف ماضی میں بھی کارروائیاں کی گئیں۔

اِن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت، پولیس اورتاجر برادری معیشت کے تحفظ کے لیے ایک صفحے پر ہیں۔

کراچی کے تاجروں کو پھر گولیوں میں لپٹی بھتے کی پرچیاں ملنے لگیں

کال دبئی اور ایران کے نمبرز سے کی گئیں۔ ایک بلڈر کے دفتر پر فائرنگ بھی کی گئی۔ تاہم بلڈر نے واقعہ رپورٹ نہیں کیا۔

دوسری جانب پولیس کے ترجمان کے مطابق رواں سال بھتہ خوری کے 118 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے صرف 44 واقعات حقیقی نکلے، بھتہ خوری کے 78 ملزمان میں سے 43 گرفتار ہیں۔

پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 5 پولیس اہلکار بھی مقابلوں میں ہلاک ہوئے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

وفاق آزاد کشمیر کی نئی حکومت کیساتھ بھرپور تعاون کرے گا، امیر مقام

امیر مقام کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ فیصل ممتاز راٹھور آزاد کشمیر کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے جامع اقدامات کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینیئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وفاق آزاد جموں و کشمیر کی نئی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا۔ وفاقی وزیر امورِ کشمیر نے نو منتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نومنتخب وزیراعظم فیصل راٹھور تحریکِ آزادی کشمیر کو مؤثر انداز میں عالمی سطح پر اجاگر کریں گے۔ امیر مقام کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ فیصل ممتاز راٹھور آزاد کشمیر کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے جامع اقدامات کریں گے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا ہے کہ وفاقی حکومت آزاد جموں و کشمیر کی نئی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی، آزاد کشمیر کے عوام کو نوجوان وزیراعظم فیصل راٹھور سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • وفاق آزاد کشمیر کی نئی حکومت کیساتھ بھرپور تعاون کرے گا، امیر مقام
  • ریسٹورنٹ، پکوان سینٹر مالکان کو بھتے کی پرچیاں موصول، رقم نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں
  • بھتہ خوری کی وارداتوں میں اضافہ متعلقہ محکمے کی ناکامی ہے، سنی تحریک
  • سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں، 13 خوارج ہلاک
  • کراچ، شہر میں 3 روز کے دوران بھتہ طلب کرنے کا تیسرا واقعہ بھی سامنے آگیا
  • کراچی میں بھتہ خوری کے واقعات، قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک، 4 ملزمان گرفتار
  • لکی مروت میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 2 خطرناک دہشتگرد ہلاک
  • لکی مروت میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، کالعدم تنظیم کے 2 خطرناک دہشت گرد ہلاک
  • اسلام آباد پولیس پرحملہ، جوابی کارروائی میں بین الصوبائی کلاشنکوف گینگ کا سرغنہ ہلاک
  • خیبر پختونخوا میں 3 الگ آپریشنز میں 7 فتنۃ الخوارج ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی بھرپور کارروائی جاری