قاہرہ مذاکرات میں اہم پیشرفت، اسرائیل اور حماس میں قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
مصر میں اسرائیلی اورفلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے درمیان جاری بالواستہ مذاکرات کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ، حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کے لیے ناموں کی فہرست متعلقہ فریقین کے حوالے کردی ۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں دو سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں بدھ کے روز اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جب فلسطینی تنظیم حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے قیدیوں کی فہرست ثالثی ممالک کے حوالے کی اور مذاکرات میں شریک تمام فریقین نے ’امید‘ کی فضا کا اظہار کیا ہے۔
حماس نے بیان میں کہا ہے کہ “ہم ،صدر ٹرمپ کے جنگ بندی منصوبے پر جاری مذاکرات سے پُرامید ہیں اور ہم نے، معاہدے کے تحت رہا کئے جانے والے اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کے ناموں کی، فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے ۔
یاد رہے کہ مذاکرات پیر کے روز مصر کے تفریحی مقام شرم الشیخ میں شروع ہوئے، جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ 20 نکاتی منصوبے کے تحت ہو رہے ہیں۔
اس منصوبے میں جنگ بندی، اسرائیلی افواج کا غزہ سے انخلا، حماس کا غیر مسلح ہونا اور یرغمالیوں کی رہائی شامل ہے۔ منصوبے کے تحت 72 گھنٹوں کے اندر تمام 48 یرغمالیوں کو رہا کیا جانا ہے، جن میں کم از کم 26 کی موت کی تصدیق ہوچکی ہے۔
حماس کے اعلیٰ رہنما طاہر النونو اور خلیل الحیہ بھی شرم الشیخ میں موجود ہیں، اور ان کا کہنا ہے کہ ”تمام فریقین کے درمیان امید کی فضا ہے، اور ثالث جنگ بندی کے نفاذ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے سرگرم ہیں۔“
امریکی صدر ٹرمپ کے داماد اور مشیر جیرڈ کُشنر اور خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف بدھ کے روز مصر پہنچے، جس سے مذاکرات کی سنجیدگی اور پیش رفت کا اندازہ ہوتا ہے۔ قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی، ترکی کے خفیہ ادارے کے سربراہ ابراہیم کالن، اور اسرائیلی وزیر رون ڈرمر سمیت کئی اہم شخصیات بھی مذاکرات میں شامل ہیں۔
حماس کے اعلیٰ رہنما طاہر النونو اور خلیل الحیہ بھی شرم الشیخ میں موجود ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ تمام فریقین کے درمیان امید کی فضا ہے، اور ثالث جنگ بندی کے نفاذ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے سرگرم ہیں۔
طاہر النونو کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ثالث جنگ بندی کے نفاذ کے مراحل میں کسی بھی رکاوٹ کو دور کرنے کیلیے کوششیں کر رہے ہیں اور تمام فریقین میں امید کا ماحول ہے۔
حماس رہنما نے بتایا کہ مذاکرات جنگ کے خاتمے کے طریقہ کار، غزہ کی پٹی سے قابض اسرائیلی افواج کے انخلا اور قیدیوں کے تبادلے پر مرکوز ہیں۔
وہ کہتے ہیں کہ رہا کیے جانے والے قیدیوں کی فہرستیں آج متفقہ معیار اور تعداد کے مطابق تبادلہ کی گئیں، تمام فریقین اور ثالثوں کی شرکت سے بالواسطہ مذاکرات آج بھی جاری ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حماس نے اپنی قیدیوں کی فہرست میں ان فلسطینیوں کے نام شامل کیے ہیں جو اسرائیلی جیلوں میں عمر قید کاٹ رہے ہیں، جن پر سنگین دہشت گردی کے الزامات ہیں۔ اس کے علاوہ، حماس اپنے مقتول رہنماؤں یحییٰ السنوار اور محمد السنوار کی باقیات کی واپسی کا بھی مطالبہ کر رہی ہے۔ یحییٰ سنوار 7 اکتوبر 2023 کے اسرائیلی حملے کے مرکزی منصوبہ ساز تھے اور 2024 میں اسرائیلی کارروائی میں مارے گئے تھے۔
مذاکرات میں سب سے بڑی رکاوٹ حماس سے غیر مسلح ہونے کا مطالبہ ہے، جسے تنظیم مسلسل مسترد کرتی آ رہی ہے۔ اسرائیل چاہتا ہے کہ حماس ہتھیار ڈالے اور غزہ کی انتظامیہ ایک بین الاقوامی فورس کے حوالے کی جائے، تاہم حماس کا مؤقف ہے کہ وہ صرف اُس وقت ہتھیار ڈالے گی جب ایک آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مذاکرات میں قیدیوں کی کے حوالے کے لیے
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ