قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود نے پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں بننے والی پچ سے متعلق وضاحت پیش کردی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر محمود نے کہا کہ پچ پر گیند اسپن ضرور ہوگی مگر اتنی نہیں جتنی انگلینڈ کے خلاف ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اب دیکھنا ہے کہ ہم 20 وکٹیں کیسے لیں گے۔ ابھی تک پلیئنگ الیون کا فیصلہ نہیں کیا، پچ کو دیکھ کر ٹیم کا فیصلہ کریں گے۔

ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ محمد رضوان ہمارے مین وکٹ کیپر ہیں ان کے بعد ہم روحیل نذیر کو دیکھتے ہیں۔

اظہر محمود نے کہا کہ جنوبی افریقا کی ٹیم ٹیسٹ چیمپئن شپ جیت کر آئی ہے لیکن ہم ہوم گراؤنڈ کی کنڈیشنز سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ٹیسٹ چیمپئن شپ میں چھ میچز کھیلنے ہیں۔ ہمارا فوکس مثبت کرکٹ کھیلنے پر ہے۔ ہم مکمل طور پر تیار ہیں اور امید ہے کہ سیریز جیتیں گے۔

اظہر محمود نے کہا کہ وائٹ بال فارمیٹ کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے کیمپ میں آنے پر مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے۔ انہوں نے وائٹ بال ٹیم کا انتخاب کرنا ہے، ان کے ساتھ مل کے کام کر رہے ہیں۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ پتہ نہیں کیوں لوگ آصف آفریدی کی عمر پر تنقید کررہے ہیں، عمر صرف ایک نمبر ہے۔ آصف آفریدی کی ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی اچھی ہے۔ انہوں نے دو ڈومیسٹک سیزن میں 80 آؤٹ کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ہر سیریز سے پہلے ٹیم سے ملتے ہیں، اس سے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ انہوں نے ہیڈ کوچ

پڑھیں:

جنوبی افریقا کی ویمن پلیئر تزمین برٹز نے بڑا اعزاز حاصل کرلیا

جنوبی افریقا کی ویمن پلیئر تزمین برٹز ایک سال میں 5 سنچریاں بنانے والی کھلاڑی بن گئیں۔

رواں کلینڈر ایئر کے دوران تزمین برٹز نے 5 سنچریاں اسکور کیں، انہوں نے 5ویں سنچری آئی سی سی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف اسکور کی۔

بھارت کی سرمتی مندانا ایک سال میں 4 سنچریوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاک جنوبی افریقا سیریز کے کمنٹری پینل کا اعلان
  • جنوبی افریقا کیخلاف سیریز ، ٹیم میں سینئرز کی واپسی کا امکان نہیں
  • جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے قومی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان
  • جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے قومی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان
  • جنوبی افریقا کیخلاف سیریز میں پاکستان ٹیم میں سینئرز کی واپسی کا کوئی امکان نہیں
  • پیپلز پارٹی کی واضح حمایت کے بغیر مسلم لیگ (ن) کو سینیٹ میں مشکلات ہوں گی، شیری رحمٰن
  • ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا کی تبدیلی پر غور، ٹیم میں سینیئر کھلاڑیوں کی واپسی کا امکان
  • جنوبی افریقا کی ویمن پلیئر تزمین برٹز نے بڑا اعزاز حاصل کرلیا
  • ویمنزکرکٹ ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سےہرادیا