Islam Times:
2026-07-24@07:07:49 GMT

چینی خاتون سے رومانوی تعلق پر امریکی سفارتکار برطرف

اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT

چینی خاتون سے رومانوی تعلق پر امریکی سفارتکار برطرف

محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹامی پگٹ نے کہا کہ وزارت نے باقاعدہ طور پر فارن سروس کے افسر کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے، جنہوں نے تسلیم کیا کہ کمیونسٹ پارٹی کیساتھ روابط رکھنے والی چینی شہری کے ساتھ انہوں اپنے رومانوی تعلق کو چھپائے رکھا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کی ٹرمپ انتظامیہ نے محکمہ خارجہ کے ایک اہلکار کو چینی خاتون کے ساتھ رومانوی تعلق کی بنیاد پر ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹامی پگٹ نے کہا کہ وزارت نے باقاعدہ طور پر فارن سروس کے افسر کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے، جنہوں نے تسلیم کیا کہ کمیونسٹ پارٹی کے ساتھ روابط رکھنے والی چینی شہری کے ساتھ انہوں اپنے رومانوی تعلق کو چھپائے رکھا تھا۔ محکمہ خارجہ نے اہلکار کی شناخت کو پوشیدہ رکھتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کیمرے کے سامنے بیان دیا ہے کہ چینی خاتون جاسوس ہوسکتی ہے، تاہم اس حوالے سے کسی قسم کے ثبوت نہیں پیش کیے گئے، خاتون کے والد کا کمیونسٹ پارٹی چائنہ سے تعلق ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد حکم نامے پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت تمام ملازمین پر صدر کی پالیسی پر وفاداری کے ساتھ عمل درآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔ محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ اس صدارتی حکمنامے کے تحت پہلی مرتبہ کسی اہلکار کو برطرف کیا گیا ہے، ہم کسی بھی ایسے ملازم کے لیے زیرو برداشت کی پالیسی برقرار رکھے ہوئے ہیں، جو قومی سلامتی کو نقصان پہنچاتے ہوئے پکڑا جائے۔ یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں امریکا نے کہا تھا کہ وہ چین میں کام کرنے والے اپنے ملازمین کو مقامی افراد کے ساتھ رومانوی تعلق سے روکے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: رومانوی تعلق کے ساتھ دیا ہے

پڑھیں:

چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ

اسلام آباد:

حکومت نے چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو مزید موثر بنانے کے لیے 95.049 ملین روپے (تقریباً 9 کروڑ 50 لاکھ روپے) مالیت کی نئی بلٹ پروف ٹویوٹا لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ گاڑی چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سیکریٹریٹ کے استعمال کے لیے حاصل کی جائے گی تاکہ چینی وفود اور ماہرین کو محفوظ سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کے مطابق چینی شہریوں کا تحفظ حکومتِ پاکستان کی اولین ذمے داری ہے اسی مقصد کے تحت یہ گاڑی خریدی جا رہی ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق یہ نئی لینڈ کروزر پہلے سے موجود بلٹ پروف گاڑیوں اور کم از کم 2ہیلی کاپٹروں کے علاوہ ہوگی، جنھیں مختلف سرکاری ادارے چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے استعمال کر رہے ہیں یا خریدنے کے عمل میں ہیں۔

سی پیک سیکریٹریٹ نے موقف اختیار کیا کہ کابینہ ڈویژن کے محدود گاڑیوں کے بیڑے کے باعث مطلوبہ وقت پر بلٹ پروف گاڑیاں دستیاب نہیں ہوتیں، جس سے اہم سرکاری ملاقاتوں، غیر ملکی وفود کے دوروں اور اجلاسوں میں تاخیر یا بعض اوقات منسوخی کی نوبت آ جاتی ہے۔

دستاویزات کے مطابق نجی مارکیٹ سے کرائے پر بلٹ پروف گاڑیاں لینا نہ صرف غیر یقینی بلکہ انتہائی مہنگا بھی ثابت ہوتا ہے، جس سے قومی خزانے پر اضافی بوجھ پڑتا ہے۔حکومت نے پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (PPRA) کے رول 42(c)(vii) کے تحت براہِ راست معاہدے کے ذریعے گاڑی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

3 ٹویوٹا ڈیلرز نے قیمتیں پیش کیں، جن میں،ٹویوٹا سینٹرل موٹرز: 95.049 ملین روپے،ٹویوٹا پورٹ قاسم: 95.25 ملین روپے،ٹویوٹا سوسائٹی: 95.45 ملین روپے ہے،حکومت نے سب سے کم بولی دینے والی ٹویوٹا سینٹرل موٹرز کی پیشکش منظور کر لی۔

سی پیک سیکریٹریٹ کے پاس گاڑی کی خریداری کے لیے مطلوبہ رقم موجود نہیں تھی، جس پر وزارتِ منصوبہ بندی نے مختلف منصوبوں سے 5 کروڑ 83 لاکھ روپے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔

تاہم مالی سال کے اختتام تک ضروری منظوری نہ ملنے کے باعث آرڈر جاری نہ ہو سکا۔

وزارت نے یہ رقم مختلف منصوبوں سے فراہم کرنے کا انتظام کیا، جن میں،سینٹر فار ایکسی لینس برائے سی پیک سے 1 کروڑ 88 لاکھ روپیوفاقی ایس ڈی جیز پروگرام سے 91 لاکھ روپے،مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن منصوبے سے 1 کروڑ 10 لاکھ روپے،پالیسی ریسرچ گرانٹس پروگرام سے 1 کروڑ 60 لاکھ روپے ہے ،ان میں 62 لاکھ روپے وہ بھی شامل تھے جو کنٹریکٹ ملازمین کی ادائیگی کے لیے مختص تھے۔

متعلقہ مضامین

  • چینی چڑیا گھر میں جانور گرمی کی شدید لہر سے کیسے محفوظ رہتے ہیں؟
  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار