اسرائیلی حراست سے رہائی کے بعد سابق سینیٹر مشتاق احمد وطن واپس پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
اسرائیلی حراست سے رہائی پانے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ وہ بحرین سے اسلام آباد پہنچے جہاں ایئرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق، نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اردن کے نائب وزیراعظم سے ٹیلیفونک گفتگو میں سابق سینیٹر مشتاق احمد کی عمان واپسی میں اردن کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد فلسطینی عوام کے لیے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلاکے قافلے میں شامل تھے۔
گزشتہ ہفتے اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں کے لیے امدادی سامان لے جانے والی کشتیوں کے ایک فلوٹیلا کو روک کر مشتاق احمد سمیت متعدد کارکنان کو حراست میں لے لیا تھا۔
ذرائع کے مطابق، مشتاق احمد کی رہائی بین الاقوامی سفارتی کوششوں اور اردن و پاکستان کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سابق سینیٹر مشتاق احمد
پڑھیں:
سابق سینیٹر مشتاق احمد پاکستان پہنچ گئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسرائیلی حراست سے رہائی پانے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد پاکستان پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سابق سینیٹر مشتاق احمدخلیجی ایئر لائن کی پروازپر بحرین سے اسلام آباد پہنچے،اسلام آباد ایئرپورٹ پر سابق سینیٹر مشتاق احمدکا شاندار استقبال کیاگیا،اسلام آباد ایئرپورٹ پر سابق سینیٹر کا فلسطینی پرچموں کے ساتھ استقبال کیاگیا۔
دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اردن کے نائب وزیراعظم کو فون کیا،سینیٹر مشتاق احمد کی عمان واپسی میں اردن کی مدد پر شکریہ ادا کیا۔
صحافی طفیل رند کے قتل کا مقدمہ میرپورماتھیلو تھانے میں درج ، 2 نامعلوم اور 8 افراد نامزد
مزید :