واٹس ایپ کا نیا فیچر: فون نمبر کے بجائے یوزر نیم کا دور قریب
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مئی 2023 میں میٹا نے واٹس ایپ میں ایک اہم پرائیویسی فیچر متعارف کرانے پر کام شروع کیا تھا، جس کا مقصد صارفین کو فون نمبر کے بجائے یوزر نیم کے ذریعے اپنی شناخت ظاہر کرنے کی سہولت دینا تھا۔ اس فیچر کا مقصد صارفین کو زیادہ محفوظ، نجی اور آسان رابطے کا تجربہ فراہم کرنا ہے۔
تازہ رپورٹ کے مطابق کمپنی نے اب اینڈرائیڈ کے بیٹا ورژن میں “ریزرو یوزر نیم” کے آپشن کو شامل کرلیا ہے، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ واٹس ایپ جلد ہی یہ فیچر عام صارفین کے لیے پیش کرنے والا ہے۔ اگرچہ فی الحال یہ فیچر ابتدائی مراحل میں ہے، مگر کمپنی کی جانب سے اسے بیٹا صارفین کے لیے ریلیز سے قبل مزید بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ صارفین کو ایک ہموار تجربہ فراہم کیا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق واٹس ایپ صارفین مستقبل میں اپنی پسند کا یوزر نیم ریزرو کرا سکیں گے، جو منفرد ہوگا اور کسی دوسرے صارف کے پاس موجود نہیں ہو سکے گا۔ یوزر نیم ریزرو کرنے کے لیے صارف کو پروفائل سیٹنگز میں جاکر ایک نیا “یوزر نیم” آپشن منتخب کرنا ہوگا، جہاں وہ اپنی پسند کا نام محفوظ کرا سکے گا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ یوزر نیم میں صرف حروف استعمال کیے جا سکیں گے، نمبروں پر مشتمل یا “www” جیسے الفاظ کی اجازت نہیں ہوگی۔ ماہرین کے مطابق یہ فیچر واٹس ایپ کے استعمال کے طریقے کو ہمیشہ کے لیے بدل سکتا ہے، کیونکہ اس کے بعد صارفین کو فون نمبر ظاہر کیے بغیر ایک دوسرے سے رابطہ کرنے کی سہولت حاصل ہو جائے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: صارفین کو واٹس ایپ یوزر نیم کے لیے
پڑھیں:
پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب سے گرفتار
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید کو پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب واقع ایک چیک پوسٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق صنم جاوید انسدادِ دہشتگردی عدالت سے سزا کے بعد گرفتاری سے بچنے کے لیے پشاور پہنچی تھیں اور پی ٹی آئی کی ایک اہم خاتون عہدہ دار کے سرکاری گھر میں مقیم تھیں۔ ذرائع نے بتایا کہ رات تقریباً 11 بجے کے قریب صنم جاوید کو وزیراعلیٰ ہاؤس کے نزدیک نامعلوم افراد نے روکا اور زبردستی اپنی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔
یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان وقاص اکرام شیخ نے صنم جاوید کے اٹھائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے الزام لگایا کہ نامعلوم افراد نے رہنما کو حراست میں لیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ترجمان نے وزیراعلیٰ ہاؤس کا ذکر تو نہیں کیا، تاہم بتایا کہ پشاور کی ایک مصروف شاہراہ پر متعدد گاڑیوں نے صنم جاوید کی گاڑی کو روک کر انھیں زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔
یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو لاہور پولیس نے گرفتار کرلیا
ذرائع کے مطابق صنم جاوید کو باضابطہ طور پر گرفتار کیا گیا ہے، تاہم تاحال سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی اور نہ ہی پولیس کی جانب سے کوئی مؤقف سامنے آیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ٹی آئی صنم جاوید وزیراعلٰی ہاؤس