فلموں کے ساتھ اب گیمز بھی، نیٹ فلکس پر نیا فیچر متعارف
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
معروف اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے اب اپنے صارفین کو اسمارٹ ٹی وی پر گیمز کھیلنے کی سہولت فراہم کر دی ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، یہ گیمز نیٹ فلکس سبسکرائبرز کے لیے بلا معاوضہ دستیاب ہوں گی، اور انہیں صارفین کے لیے ایک سماجی اور تفریحی تجربہ بنانے کے مقصد سے متعارف کرایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیٹ فلکس کی سبسکرپشن ختم کرنے کی مہم کیوں چل رہی ہے؟
یہ پہلا موقع ہے کہ نیٹ فلکس پر گیمز براہِ راست ٹی وی پر دستیاب ہوں گی۔ اس سے قبل، صارفین صرف اسمارٹ فونز یا ٹیبلیٹس کے ذریعے ہی گیمز تک رسائی حاصل کر سکتے تھے۔ اب، صارفین اپنے اسمارٹ ٹی وی یا نیٹ فلکس ایپ سے منسلک دیگر ڈیوائسز (جیسے Amazon Fire TV Stick) پر گیمز کھیل سکیں گے، جبکہ اسمارٹ فونز کو بطور کنٹرولر استعمال کیا جائے گا۔
گیمز کھیلنے کا طریقہ:ٹی وی پر گیم کھیلنے کے لیے صارفین کو نیٹ فلکس کی ہوم اسکرین پر موجود گیمز سیکشن سے اپنی پسندیدہ گیم منتخب کرنا ہوگی۔ اس کے بعد ایک QR کوڈ اسکرین پر ظاہر ہوگا، جسے اسکین کر کے اسمارٹ فون کو کنٹرولر کے طور پر جوڑا جا سکتا ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ گیم کھیلنے کے لیے فون پر نیٹ فلکس میں لاگ ان ہونا ضروری نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا نیٹ فلکس اب بھی بند ہے؟ دنیا بھر سے شکایات کے انبار
نیٹ فلکس نے ابتدائی طور پر چار گیمز متعارف کرائے ہیں جن میں Boggle Party، Pictionary: Game Night،Tetris Time Warp اور Lego Party شامل ہیں۔ یہ گیمز خاص طور پر گروپ میں کھیلنے کے لیے تیار کی گئی ہیں تاکہ صارفین بیک وقت فلم بینی اور گیمنگ کے تجربے سے لطف اندوز ہو سکیں۔
سہولت کن ممالک میں دستیاب ہے؟ابتدائی مرحلے میں یہ فیچر محدود صارفین اور چند ممالک کے لیے ہو گا جن میں امریکا، کینیڈا، برطانیہ، اسپین، میکسیکو، فرانس، اٹلی، پولینڈ، نیدرلینڈز، سویڈن، بیلجیم، سوئٹزرلینڈ، آسٹریا، آئرلینڈ، فن لینڈ، جرمنی، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نیٹ فلکس سبسکرپشن فیس پر بھی ٹیکس لگ گیا
نیٹ فلکس کی قیادت کا ماننا ہے کہ گیمنگ انڈسٹری، خاص طور پر موبائل گیمز کے شعبے میں، مسابقتی دباؤ بہت زیادہ ہے۔ اس لیے کمپنی نے ٹی وی پر سوشل گیمنگ کے تجربے کو فروغ دینے کی حکمت عملی اپنائی ہے۔ نیٹ فلکس کے شریک چیف ایگزیکٹو آفیسر گریگ پیٹرز نے بلوم برگ کو دیے گئے ایک بیان میں کہا کہ ’ہم ایسے گیمنگ تجربات پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں جو سماجی نوعیت کے ہوں اور ٹی وی پر پیش کیے جا سکیں‘۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
نیٹ فلکس نیٹ فلکس فلمز نیٹ فلکس گیمز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: نیٹ فلکس نیٹ فلکس فلمز نیٹ فلکس گیمز نیٹ فلکس ٹی وی پر کے لیے
پڑھیں:
دنیا کا پہلا شہر جہاں اسمارٹ فون کے استعمال پر وقت کی حد مقرر کردی گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جاپان کے شہر توہوآکے میں اسمارٹ فونز کے حد سے زیادہ استعمال پر قابو پانے کے لیے ایک منفرد قانون نافذ کردیا گیا ہے جس کے تحت شہری روزانہ صرف دو گھنٹے تک ہی اسمارٹ فون استعمال کر سکیں گے۔
یہ قانون یکم اکتوبر سے نافذ ہوا ہے اور اس کا اطلاق شہر کے تمام 69 ہزار شہریوں پر کیا گیا ہے۔
مقامی حکومت کے مطابق یہ پابندی تعلیمی یا دفتری کاموں کے علاوہ فارغ وقت میں فون کے استعمال پر عائد کی گئی ہے۔ اسکولوں کے طالب علموں اور ان کے والدین کو اس قانون سے متعلق میسجز بھی بھیجے گئے ہیں۔ قانون میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسکول جانے والے بچے رات 9 بجے کے بعد اور 18 سال سے کم عمر نوجوان رات 10 بجے کے بعد اسمارٹ فون استعمال نہیں کر سکیں گے۔
یہ جاپان کا پہلا شہر ہے جہاں شہریوں کے لیے اسمارٹ فونز کے استعمال کے وقت کی حد مقرر کی گئی ہے، تاہم اس کی خلاف ورزی پر کسی قسم کی سزا نہیں رکھی گئی۔
شہر کے میئر مسافومی کوکی کا کہنا ہے کہ قانون کا مقصد شہریوں کو جسمانی و ذہنی صحت کے مسائل اور نیند کی کمی سے بچانا ہے، نہ کہ اسمارٹ فونز کے استعمال پر مکمل پابندی لگانا۔ ان کے مطابق اسمارٹ فونز مفید ضرور ہیں مگر ان کے حد سے زیادہ استعمال کے منفی اثرات سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ ایک رپورٹ کے مطابق جاپانی نوجوان اوسطاً روزانہ پانچ گھنٹے سے زیادہ وقت آن لائن گزارتے ہیں۔