نیٹ فلیکس نے ٹی وی پر ویڈیو گیمز متعارف کرادیں
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلیکس (Netflix) نے اپنے صارفین کے لیے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پہلی مرتبہ ٹی وی پر ویڈیو گیمز کھیلنے کی سہولت متعارف کرا دی ہے۔ اب صارفین موبائل فون کو کنٹرولر کے طور پر استعمال کرتے ہوئے بڑے اسکرین پر گیمز کھیل سکیں گے۔
نیٹ فلیکس کے شریک چیف ایگزیکٹو آفیسر گریگ پیٹرز نے بلومبرگ اسکرین ٹائم کانفرنس میں اعلان کیا کہ کمپنی اپنی گیمز کو ٹی وی اسکرینز پر لانے کے ذریعے تفریح کی دنیا میں ایک نئے باب کا آغاز کر رہی ہے۔ ان کے مطابق، ’ہم ایسے سوشل گیمز تیار کر رہے ہیں جنہیں خاندان اور دوست مل کر کھیل سکیں۔‘
پہلے مرحلے میں نیٹ فلیکس نے چند مشہور گیمز متعارف کرائی ہیں جن میں بوگل پارٹی، ٹیٹرس ٹائم واؤرپ، پکشنری گیم نائٹ اور لیگو پارٹی گیمز شامل ہیں۔
اب تک نیٹ فلکس کے گیمز صرف موبائل ڈیوائسز پر دستیاب تھے لیکن نئے اقدام کے تحت کھیلنے کے لیے صارفین کو اسمارٹ ٹی وی یا رُوکو جیسے سٹریمنگ ڈیوائسز کی ضرورت ہوگی۔ کھیل کے دوران موبائل فون کو کنٹرولر بنانے کے لیے صارفین کو کیو آر کوڈ سکین کرنا ہوگا۔
نیٹ فلکس نے گزشتہ چار سالوں سے گیمز کی پیشکش کر رکھی تھی، مگر اب ٹی وی پر گیمز کے آغاز سے اس نے اس میدان میں بڑے قدم اٹھائے ہیں۔ کمپنی گیمز کو اپنی آئندہ ترقی کا لازمی حصہ سمجھتی ہے اور اس کے لیے کلاؤڈ سرورز کی صلاحیت میں اضافہ کر رہی ہے تاکہ ٹریفک کے بڑھ جانے کو آسانی سے سنبھالا جا سکے۔
نیٹ فلکس کے گیمنگ ڈویژن کے سربراہ ایلین ٹاسکن نے بتایا کہ بہت سی فلم و ٹی وی کمپنیوں نے گیمز کی دنیا میں قدم رکھنے کی کوشش کی، مگر عارضی منصوبہ بندی کے باعث وہ کامیاب نہ ہو سکیں۔ نیٹ فلکس نے ثابت کیا کہ اس شعبے میں مستقل مزاجی اور تخلیقی سوچ ہی کامیابی کی کنجی ہے۔
نیٹ فلکس کے شریک سی ای او گریگ پیٹرز نے کہا کہ وہ سوشل گیمز پر توجہ دے رہے ہیں جو بڑے پیمانے پر ٹی وی پر کھیلی جا سکیں اور اس شعبے میں ابھی بہت ترقی کی گنجائش موجود ہے۔
Netflix is making its video games available for play on TVs for the first time, co-Chief Executive Officer Greg Peters said Wednesday at the Bloomberg Screentime conference in Los Angeles https://t.
— Bloomberg (@business) October 9, 2025
تمام پیش کیے جانے والے گیمز فی الحال مفت ہوں گے، مثلاً ’لیگو پارٹی‘ جو عام طور پر تقریباً 40 ڈالر میں فروخت ہوتا ہے۔
نیٹ فلیکس کا مقصد اپنی اسٹریمنگ سروس کو صرف فلموں اور ڈراموں تک محدود رکھنے کے بجائے ایک جامع تفریحی پلیٹ فارم میں تبدیل کرنا ہے۔ جیسا کہ ٹاسکن نے کہا کہ دنیا کو تفریح فراہم کرنے کے لیے ہمیں گیمز کو بھی شامل کرنا ہوگا، کیونکہ اصل تفریح وہی ہے جو سب مل کے ساتھ کھیل سکیں، وہ بھی گھر کی بڑی اسکرین پر۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نیٹ فلیکس نیٹ فلکس ٹی وی پر کے لیے
پڑھیں:
اسلامک گیمز: پاکستان نےافغان ریسلرکو ہرا کر برانزمیڈل جیت لیا
لاہور:(نیوزڈیسک) ریاض اسلامک سالیڈیرٹی گیمز میں پاکستان نے ریسلنگ میں برانز میٍڈل جیت لیا، ریسلر محمد گلزار نے 97 کلو گرام میں پاکستان پرچم بلند کیا، ان گیمز میں ایک گولڈ، ایک سلور اور تین برانز کے ساتھ پاکستان پانچ میڈلز جیتنے میں کامیاب رہا۔
محمد گلزار نے ریپیچارج راؤنڈ میں افغانستان کے پہلوان کو شکست دینے کے بعد برانز میڈل فائٹ میں ترکی کے پہلوان کو 5-4 پوائنٹس کے ساتھ فال پوزیشن پر ناک آؤٹ کرتے ہوئے کامیابی پائی۔
فتح کے بعد گلزار نے اپنا میڈل پاکستان آرمی کے آپریشن ’بنیانِ مرصوص‘ کے نام کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ فتح وطن، اس کے محافظوں اور شہداء کے لیے ہے۔
گلزار کا کہنا تھا کہ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے گجرانوالہ میں تین ماہ کا سخت تربیتی کیمپ لگایا جہاں کوچ انعام بٹ نے بھرپور رہنمائی کی، اس کیمپ میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا، اور اللہ تعالیٰ نے ہمیں محنت کا بہترین صلہ دیا۔
پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے صدرارشد ستار نے اس تاریخی کامیابی پر کہا کہ یہ جیت پورے پاکستان کے لیے باعث فخر ہے، ہم پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے بھی شکرگزار ہیں جنہوں نے اس ایونٹ کے لیے بھرپور سپورٹ فراہم کی۔ انہی کے تعاون سے یہ ممکن ہوا۔
سیکریٹری جنرل اور قومی کوچ انعام بٹ نے گلزار اور اُن کے اہلِ خانہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ گلزار کی کامیابی سخت محنت، لگن اور بہترین تربیت کا نتیجہ ہے یہ لمحہ پاکستان ریسلنگ کے لیے تاریخی ہے۔