پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنا پہلا لائیو سٹریمنگ پلیٹ فارم ’پی سی بی لائیو‘ کے نام سے لانچ کر دیا جس کا مقصد دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کو براہِ راست میچز دیکھنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔پی سی بی کے مطابق ’پی سی بی لائیو‘ کرکٹ بورڈ کی پہلی او ٹی ٹی (OTT) سروس ہے، پہلے مرحلے میں یہ سہولت برطانیہ میں موجود شائقین کے لیے فراہم کی گئی ہے جو اپنے اکاؤنٹس live.

pcb.com.pkپر رجسٹر کروا سکتے ہیں۔کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ پلیٹ فارم بتدریج دنیا کے دیگر خطوں میں بھی دستیاب ہوگا، او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر پہلی لائیو سیریز پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلی جانے والی دکھائی جائے گی۔کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ اکتوبر کے آخری ہفتے میں ’پی سی بی لائیو‘ کی موبائل ایپلیکیشن بھی متعارف کرائی جائے گی جس کے بعد شائقین موبائل فون اور دیگر سمارٹ ڈیوائسز پر بھی میچز دیکھ سکیں گے۔پی سی بی کے مطابق پلیٹ فارم پر پاکستانی کرکٹ ٹیموں کے تمام بین الاقوامی میچز (ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20) براہِ راست نشر ہوں گے، پی ایس ایل اور منتخب ڈومیسٹک مقابلے بھی دکھائے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق صارفین کو پی سی بی آرکائیو مواد، کھلاڑیوں کے انٹرویوز، دستاویزی فلموں اور تازہ اپڈیٹس تک بھی رسائی حاصل ہوگی، پی سی بی کی یہ پیشرفت ڈیجیٹل کرکٹ براڈکاسٹنگ میں خودمختاری کی جانب اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔ 

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پلیٹ فارم کرکٹ بورڈ پی سی بی

پڑھیں:

پاکستانیوں کیلئے سری لنکا نے ویزا فیس ختم کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سری لنکا نے پاکستانی شہریوں کیلئے اہم سہولت کا اعلان کرتے ہوئے ویزا فیس مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

سری لنکا کے قونصل جنرل سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کیلئے ویزا فیس ختم کر دی، اور آن لائن ویزا درخواستوں پر عموماً 48 گھنٹوں کے اندر فیصلہ کر لیا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سال 2026 کے دوران تقریباً 30 ہزار پاکستانی سیاحوں کی سری لنکا آمد متوقع ہے، جبکہ گزشتہ برس یہ تعداد 20 ہزار کے قریب تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ویزا فیس کے خاتمے کے بعد نہ صرف سیاحتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے بلکہ پاکستانی جوڑے بھی اپنی شادی کی تقریبات کیلئے سری لنکا کا رخ کر رہے ہیں، جس سے دونوں ممالک کے درمیان عوامی روابط مزید مضبوط ہو رہے ہیں

قونصل جنرل نے تعلیمی تعاون پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے 100 سری لنکن طلبہ کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں اسکالرشپس فراہم کی ہیں، جو دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعلقات کے فروغ کی ایک اہم مثال ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2005 میں آزاد تجارتی معاہدہ (فری ٹریڈ ایگریمنٹ) طے پایا تھا، تاہم اب بھی بعض تجارتی رکاوٹیں موجود ہیں جنہیں دور کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دوطرفہ تجارت کے حجم میں مزید اضافہ کیا جا سکے۔

سنجیوا پٹیوالا کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دفاعی تعلقات بھی انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ویزا فیس کے خاتمے سے سیاحت، تجارت اور ثقافتی روابط کو نئی تقویت ملنے کا امکان ہے، جس سے دونوں دوست ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

مزید پڑھیں۔’حکومت مان گئی‘ پٹرول ڈیلرز نے 15 روز کے لیے ملک گیر ہڑتال کی کال واپس لے لی

متعلقہ مضامین

  • پاپ کوئین میڈونا کی شاندار واپسی، ’کنفیشنز 2‘ بل بورڈ 200 پر نمبر ون
  • تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی میزبانی واپس لے لی گئی
  • ایشین گیمز 2026 :کرکٹ مقابلوں کے شیڈول اور گروپس کا اعلان
  • جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • پاکستانیوں کیلئے سری لنکا نے ویزا فیس ختم کر دی
  • جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز