پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین  بیرسٹر گوہرعلی خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کا استعفیٰ منظور کرنے کی مدت کے حوالے سے آئین میں کوئی شق موجود نہیں۔بیرسٹرگوہر نے کہا کہ گورنر سے مطالبہ ہے وزیر اعلیٰ کا استعفیٰ فوری منظور کریں۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گورنر یا وفاقی حکومت کو رکاوٹ نہیں ڈالنی چائیے، ماضی میں سندھ اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ کی بھی ان ہائوس تبدیلی ہوچکی ہے ،یہ جمہوری عمل ہے جسے مکمل ہونا چاہیے ،ہمارے ارکان اسمبلی متحد ہیں کوئی ان سے رابطہ نہیں کرے گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

گورنر خیبرپختونخوا کا صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال سے متعلق شعر پر مبنی تبصرہ

—فائل فوٹو

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایک بیان میں صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال سے متعلق شعر پر مبنی تبصرہ کیا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے شعر لکھا ہے کہ اب اداس پھرتے ہو سردیوں کی شاموں میں، اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور نے اپنا استعفیٰ دستخط کر کے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو بھجوا دیا ہے۔

علی امین گنڈاپور نے اپنا استعفیٰ دستخط کر کے گورنر خیبرپختونخوا کو بھجوا دیا

گزشتہ روز علی امین گنڈاپور وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔

گزشتہ روز علی امین گنڈاپور وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وزیرِاعلیٰ کی پوزیشن بانی پی ٹی آئی کی امانت تھی، ان کے حکم کے مطابق امانت ان کو واپس کر کے اپنا استعفیٰ دے رہا ہوں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ اپنے لیڈر اور بانی پی ٹی آئی کے احکامات پر آئین کے آرٹیکل 130 کے تحت استعفیٰ دے رہا ہوں، وزیرِاعلیٰ بنتے وقت صوبہ مالی بحران اور دہشت گردی کا شکار تھا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ کا استعفیٰ منظور کرنے کیلئے آئین میں کوئی مدت درج نہیں،بیرسٹر گوہر
  • گورنر بغیر این او سی علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہیں کرسکتے: حافظ حمد اللّٰہ
  • پی ٹی آئی میں بڑی تبدیلیاں متوقع، بیرسٹر گوہر، شیخ وقاص اکرم کی چھٹی
  • گورنر سے درخواست ہے علی امین کا استعفیٰ قبول کریں: بیرسٹر گوہر
  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ معمہ بن گیا
  • علی امین گنڈاپور نے اپنا استعفیٰ دستخط کر کے گورنر خیبرپختونخوا کو بھجوا دیا  
  • گورنر خیبرپختونخوا کا صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال سے متعلق شعر پر مبنی تبصرہ
  • علی امین گنڈاپور نے اپنا استعفیٰ دستخط کر کے گورنر خیبرپختونخوا کو بھجوا دیا
  • وزیرِ اعلیٰ علی امین کو ہٹانے سے متعلق مجھے کوئی اطلاع نہیں: بیرسٹر گوہر