حکومت امریکی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے خواب نہ دیکھے، ایم ڈبلیو ایم
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں نے کہا کہ ایشیائی ممالک اب امریکہ و اسرائیلی عزائم کو پورا نہیں ہونے دیں گے، اسرائیل کے مظلوم فلسطینیوں پر مظالم کئی سالوں سے جاری ہیں، صہیونی جنگی جارحیت سے آج تک اہل غزہ و فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی ہورہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تحت کراچی میں جامع مسجد خوجہ اثنا عشری کھارادر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ مبشر حسن، علامہ شیخ محمد صادق جعفری کا کہنا تھا کہ غزہ امن معاہدے پر حماس کے ساتھ ہیں فلسطینیوں کے ہر فیصلے کی حمایت کرتے ہیں، امریکہ و اسرائیل کو غزہ جنگ کے میدان میں شکست ہوئی اب مذاکرات کے میدان میں بھی ان کو شکست ہوگی، ٹرمپ منصوبہ نہ صرف فلسطینی قوم کے بنیادی حقوق کے خلاف ایک گھری سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا پر سے امریکی بالادستی کے دور کا خاتمہ ہو رہا ہے، امریکہ و اسرائیل مشرق وسطیٰ میں کبھی اپنے مفادات پورے نہیں کر سکتے، فلسطین کی قسمت کا فیصلہ فلسطینیوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی حکومت امریکی نہیں فلسطینی ایجنڈے کی حمایت کرے، صدر ٹرمپ کے ایجنڈے کی حمایت فلسطین کاز سے غداری ہے، حکومت حماس کے موقف پر مکمل ساتھ دے، مشرق وسطیٰ کا ہر ملک امریکہ و اسرائیلی کے جرائم کا نشانہ بنا۔
انہوں نے کہا کہ ایشیائی ممالک اب امریکہ و اسرائیلی عزائم کو پورا نہیں ہونے دیں گے، اسرائیل کے مظلوم فلسطینیوں پر مظالم کئی سالوں سے جاری ہیں، صہیونی جنگی جارحیت سے آج تک اہل غزہ و فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی ہورہی ہے، عالمی عدالت انصاف میں اسرائیلی صدر و ناجائز صہیونی ریاست کے خلاف جنگی جرائم کے مقدمات قائم ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، بانی پاکستان کا جعلی اسرائیلی ریاست کے خلاف موقف واضح ہے، ملکی عوام مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے دو ریاستی فارمولے کو مسترد کرتے ہیں، ملکی عوام اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرے گی، اہلیان فلسطین عوام کو ان کی شناخت، خودمختاری اور جغرافیائی وحدت سے محروم کرنے کی اس مذموم کوشش کے خلاف امت مسلمہ کو آواز بلند کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت امریکی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے خواب نہ دیکھے، حکومت فلسطینی بھائیوں کے حق میں ٹرمپ بیانیہ کو فوری مسترد کرنے کا اعلان کرے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امریکہ و اسرائیل انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو کے خلاف
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔