ناران میں جنات ہیں، میرےکمرےکا دروازہ خود بخود بندکھل رہا تھا : اداکارہ حراکا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
پاکستانی اداکارہ حرا سومرو نے ناران میں جنات کی موجودگی کا دعویٰ کیا ہے۔حال ہی میں اداکارہ حرا سومرو ایک نجی پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جس دوران اداکارہ نے مختلف اور دلچسپ موضوعات پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔دوران شو اداکارہ نے میزبان کے سوال پر قسم کھاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’ناران میں جنات موجود ہیں، میرا 100 فیصد یقین ہے کہ ناران میں جنات ہوتے ہیں اور وہ علاقہ بھاری ہے’۔اداکارہ نے مداحوں کو بتاتے ہوئے کہا کہ’اگر آپ کو ناران کے کسی ہوٹل میں کبھی کہیں عجیب وغریب چیزیں محسوس ہوں تو آپ غلط نہیں ہیں‘۔دوران گفتگو حرا سومرو نے ناران میں ہوٹل کا نام لیے بتائے بغیر اپنا تجربہ شیئر کرتے ہونے کہا کہ ’ میں جب ناران میں ایک ہوٹل میں ٹھہری ہوئی تھیں تو اس دوران وہاں کا دروازہ بار بار کھل رہا تھا اور بار بار بند ہو رہا تھا‘۔اداکارہ کے مطابق ’ناران کے ہوٹلز میں پنکھے نہیں ہوتے جس کی وجہ سے وہاں ہر آواز باآسانی سنی جا سکتی ہے، 2 مرتبہ میرے ہوٹل کے واش روم میں فلیش بھی ہوا جس کی مجھے باقاعدہ آواز سنائی دی
‘۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ناران میں جنات
پڑھیں:
اسرائیل کا گزشتہ ہفتے 40 سے زائد حماس جنگجوؤں کو شہیدکرنےکا دعویٰ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ صیہونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران 40 سے زائد حماس جنگجو مارے گئے۔
فوج کے مطابق یہ جنگجو رفح میں زیرِ زمین سرنگوں کے خلاف آپریشن کے دوران ہلاک ہوئے۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ جنوبی غزہ کی سرنگوں میں اب بھی درجنوں حماس کے جنگجو موجود ہیں، جبکہ سرنگوں کے اوپر کا علاقہ اسرائیلی فوج کے کنٹرول میں ہے۔ جنوبی غزہ کے ٹنل نیٹ ورک میں موجود جنگجوؤں سے متعلق بات چیت جاری ہے۔
دوسری جانب حماس نے اپنے جنگجوؤں کے محفوظ انخلا کے لیے ثالث ممالک سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔