توانائی میں اضافے، بڑھاپا روکنے اور دل کو مضبوط بنانے کیلیے خشک انجیر کے فوائد
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خشک انجیر صدیوں سے انسانی خوراک کا حصہ رہی ہے، مگر جدید تحقیق نے اس پھل کے پوشیدہ جادوئی فوائد کو ایک نئی اہمیت دے دی ہے۔
ماہرینِ غذائیت کا کہنا ہے کہ خشک انجیر میں پائے جانے والے قدرتی اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامنز اور معدنیات نہ صرف جسمانی صحت کو بہتر بناتے ہیں بلکہ بڑھاپے کے اثرات کو بھی سست کرتے ہیں۔
اس میں موجود پولی فینولز اور فلیونوئڈز جسم میں فری ریڈیکلز کو ختم کرتے ہیں، یہی وہ خطرناک ذرات ہیں جو جلد پر جھریاں، خلیوں کی کمزوری اور عمر رسیدگی کے اثرات کو بڑھاتے ہیں۔ اگر ان فری ریڈیکلز کو قابو میں رکھا جائے تو نہ صرف جلد تروتازہ رہتی ہے بلکہ جسم کی توانائی بھی برقرار رہتی ہے۔
خشک انجیر وٹامن اے، سی اور کے کے ساتھ آئرن، پوٹاشیئم اور فائبر سے بھرپور ہے، جو دل کی صحت، ہاضمے کے نظام اور جلد کی خوبصورتی کے لیے نہایت مؤثر سمجھے جاتے ہیں۔ باقاعدگی سے روزانہ دو سے تین خشک انجیر کھانا مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے، جسم میں آئرن کی کمی پوری کرتا ہے اور توانائی میں اضافہ کرتا ہے۔
ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ خشک انجیر میں قدرتی شکر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، لہٰذا ذیابیطس کے مریضوں کو اسے محدود مقدار میں استعمال کرنا چاہیے۔ اس کے باوجود، معتدل مقدار میں خشک انجیر کا استعمال نہ صرف صحت مند جسم بلکہ خوبصورت اور جوان نظر آنے والی جلد کے لیے بہترین قدرتی نسخہ ہے۔
یوں بھی کہا جا سکتا ہے کہ خشک انجیر ایک قدرتی اینٹی ایجنگ سپرفوڈ ہے ، جو ایک ہی وقت میں خوبصورتی، توانائی اور تندرستی تینوں کے راز اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
الخدمت کراچی کے تحت جامعہ کراچی میں قدرتی آفات سے کے عالمی دن پر سیمینارسے وی سی ڈاکٹر خالد عراقی اور الخدمت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">