خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کی روک تھام کیلئے پہلا پولیس اسنائپر اسکواڈ تیار
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
خیبر پختونخوا میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی روک تھام کے لیے پولیس کا پہلا اسنائپر اسکواڈ تیار کرلیا گیا۔سینٹرل پولیس آفس پشاور کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اسنائپر اسکواڈ بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے پیشِ نظر تیار کیا گیا، اسنائپر اسکواڈ کو جدید تربیت اور جدید اسلحے سے لیس کیا گیا ہے۔سی پی او پشاور کے مطابق اسنائپر اسکواڈ کو پہاڑی وادیوں، سرحدی علاقوں اور جنوبی اضلاع میں استعمال کیا جائے گا، ہر اسکوڈ 10 اہلکاروں پر مشتمل ہوگا۔پولیس کے مطابق اسکواڈ کو دور فاصلے پر موجود چھپے دشمن کو نشانہ بنانے کی تربیت دی گئی ہے، ابتدائی طور پر اسکواڈ جنوبی اضلاع، ملاکنڈ ڈویژن اور سرحدی علاقوں میں تعینات ہوگا۔سی پی او پشاور کے مطابق سرد موسم میں اسنائپر اسکواڈ کو جدید تھرمل امیجنگ ڈیوائسز بھی فراہم کی جائیں گی، ایلیٹ فورس کے اسنائپر اسکواڈ کو 3 ماہ کی جدید اسنائپر ٹریننگ دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اسنائپر اسکواڈ کو
پڑھیں:
وزیراعظم کی سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد، مکمل تعاون کی یقین دہانی
وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ وزیراعظم نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور وفاق کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے مفاد میں وفاق آپ کے ساتھ مل کر چلنے کو تیار ہے۔