دنیا بھر میں مقبول ٹک ٹاک اسٹار خابی لیم کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ ایک خطرناک کار حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

گزشتہ دنوں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، بشمول یوٹیوب، فیس بک اور ایکس پر پوسٹ وائرل ہوئیں جن میں دعویٰ کیا گیا کہ خابی لیم ایک کار حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔

کچھ جعلی پوسٹ میں تباہ شدہ گاڑی کی تصاویر بھی شیئر کی گئیں جنہیں خابی لیم سے منسوب کیا گیا تاہم اب ان جھوٹی خبروں کی تردید کردی گئی ہے۔

ریئلٹی چیک کے بعد رائٹرز اور اسنوپس سمیت متعدد فیکٹ چیکنگ اداروں نے واضح کیا کہ خابی لیم کے کسی حادثے کی کوئی مصدقہ خبر موجود نہیں۔ یہ تمام دعوے کلک بیٹ ویب سائٹس اور فشنگ لنکس پھیلانے والے صفحات سے منسلک پائے گئے۔ بعد ازاں خابی لیم کے قریبی ذرائع نے بھی تصدیق کی کہ وہ زندہ اور بالکل خیریت سے ہیں۔

یاد رہے کہ خابی لیم جو سینیگال میں پیدا ہوئے اور اٹلی میں پلے بڑھے، نے 2020 میں کرورنا وبا کے دوران اپنی نوکری کھونے کے بعد ٹک ٹاک پر مزاحیہ انداز میں بنائی گئی ویڈیوز سے شہرت حاصل کی۔ وہ لفظوں کے بغیر مزاحیہ ویڈیوز کے لیے جانے جاتے ہیں اور 160 ملین سے زائد فالوورز رکھتے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: خابی لیم

پڑھیں:

شاہ رخ خان کا ہندو مداحوں کو نبی کریم کی سنت اور دسترخوان پر کھانے کا مشورہ، ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نہ صرف اپنی اداکاری سے بلکہ اپنی سوچ، نظریات اور زندگی سے متعلق مثبت باتوں سے بھی لاکھوں مداحوں کے دل جیت چکے ہیں۔

حال ہی میں ان کا ایک پرانا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ اپنے مداحوں کو ’’دسترخوان‘‘ پر بیٹھ کر کھانا کھانے کی اہمیت کے بارے میں مفید باتیں بتاتے نظر آ رہے ہیں۔

ویڈیو میں شاہ رخ خان کہتے ہیں ’’ہمیں بچپن سے سکھایا گیا کہ اگر ممکن ہو تو ’دسترخوان‘ پر کھانا کھائیں۔ یہ ہمارے نبیؐ کی سنت ہے۔‘‘

کنگ خان نے کہا کہ ’’پتہ نہیں آپ جانتے ہیں یا نہیں، ’دسترخوان‘ وہ ہوتا ہے جہاں زمین پر بیٹھ کر کھانا کھایا جاتا ہے۔ اگر آپ زمین پر ٹانگیں اندر کی طرف موڑ کر بیٹھیں اور کھائیں، تو معدے کا ایک تہائی حصہ دب جاتا ہے۔ اس طرح آپ کبھی پیٹ کو مکمل نہیں بھرتے، لیکن محسوس ہوتا ہے کہ آپ سیر ہو گئے ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہم عام طور پر کھانے کے دوران خود کو ضرورت سے زیادہ بھر لیتے ہیں، جو صحت کے لیے اچھا نہیں۔ تھوڑی بھوک باقی رہنے دینا ہمیشہ جسم کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔‘‘

شاہ رخ خان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اگرچہ وہ اس کے سائنسی پہلو سے واقف نہیں، مگر انہیں یقین ہے کہ ’’کھانے کا یہی سب سے بہتر طریقہ ہے۔‘‘

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر مداحوں کے دل جیت رہی ہے، اور لوگ شاہ رخ خان کے روایتی، منظم اور سادہ طرزِ زندگی کی تعریف کر رہے ہیں۔

اداکار کی پیشہ ورانہ زندگی کی بات کی جائے تو شاہ رخ خان حال ہی میں 70 ویں فلم فیئر ایوارڈز میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر کا پہلا نیشنل ایوارڈ جیتا۔ اب وہ اپنی نئی فلم ’’کنگ‘‘ میں نظر آئیں گے، جس میں دیپیکا پاڈوکون اور ان کی بیٹی سہانا خان بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

TagsShowbiz News Urdu

متعلقہ مضامین

  • پشاور: موٹر سائیکل سوار برقعہ پوش کی رہزنی، سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل
  • میری سچائی اور حقیقت پسندی نے ذاتی زندگی کو متنازع بنادیا؛ سمانتھا پربھو
  • نیتا امبانی کا ہیروں سے جڑا بیگ وائرل، قیمت ناقابل یقین
  • مستقبل کی سواری: اڑنے والی ٹیکسی اب خواب نہیں، حقیقت بننے جا رہی ہے
  • دیوالی پر ماں کی ڈانٹ پر لڑکی کا ردعمل، موبائل ٹاور پر چڑھ گئی — ویڈیو وائرل
  • پی ٹی وی کی معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ انتقال کر گئیں  
  • پاکستانی نژاد ناسا انجینئر یاسر طفیل نے ’شاہ رخ خان کی کہانی‘ کو حقیقت میں بدل دیا
  • شاہ رخ خان کا ہندو مداحوں کو نبی کریم کی سنت اور دسترخوان پر کھانے کا مشورہ، ویڈیو وائرل
  • کراچی میںموسم انتہائی سرد ہونے کی خبریں درست نہیں‘ محکمہ موسمیات