حسنہ آراء نے آخری سانسوں تک اقامت دین کا کام کیا‘ناہید ظہیر
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع کورنگی کی ناظمہ ناہید ظہیر ودیگر ذمہ داران نے جماعت اسلامی علاقہ لانڈھی غربی کی سینئر رکن حسنہ آراء (حسنہ خالہ)کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کی دعا کی ہے اور لواحقین کو صبر جمیل کی تلقین کی ہے۔ناظمہ ضلع ناہید ظہیر نے تعزیتی بیان میں کہا کہ حسنہ خالہ نے اپنی پوری زندگی اقامت دین کی خدمت میں صرف کی اور انتقال کے وقت بھی وہ اپنے بچوں کو جمع کی گئی اعانت کے بارے میں مطلع کررہی تھی اور کلمہ پڑھتے ہوئے وہ سفر آخرت پر روانہ ہوگئی۔ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی ان کا پورا گھرانہ تحریکی گھرانہ ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔