ڈی جی آئی ایس پی آر نے میرے خلاف پریس کانفرنس کی، وفاقی وزرا نے گھٹیا الزامات لگائے، سہیل آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
کرک(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پشاور آکر پریس کانفرنس کی، وفاقی وزراء نے غلیظ اور گھٹیا الزامات لگائے۔کرک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں سب کو سلام کہتا ہوں کرک والوں پشتونوں کی تاریخ بدلے گی انشاء اللہ، جس مقصد کے لیے جلسہ اور جرگے بلائے ہیں اس پر بات کرینگے، بانی پی ٹی آئی نے میرا نام جب لیا تو کچھ لوگوں نے مجھ پر اعتراض کیا، پہلے ہمیں اس ایوان کا حصہ نہیں بننے نہیں دیا جاتا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلے جس کے ساتھ بھٹو اور شریف جیسے الفاظ تھے، وہ صرف ایوان تک آتے تھے، مجھ پر الزامات لگائے گئے۔سہیل آفریدی نے کہا کہ میرے خلاف گھٹیا لہجہ استعمال ہوا، انتہائی بد تمیزی کی گئی، ڈی جی آئی ایس پی آر نے پشاور آکر پریس کانفرنس کی، وفاقی وزراء نے غلیظ اور گھٹیا الزامات لگائے، میں نے مہذب طریقے سے ان کے الزامت کا جواب دیا۔
اسلام آباد، تہران اور استنبول ٹرین بحال کرنے کیلیے کو شاں ہیں: وزیرِ ریلوے حنیف عباسی
وزیر اعلی نے کہا کہ ہوم ڈیپاٹمنٹ نے خط لکھا اور بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات کروائیں،
وزیر اعظم سے بانی سے ملاقات کراںے کا کہا لیکن انہوں نے کہا کہ پوچھ کر بتاتا ہوں، پھر میں نے وزیر اعظم سے میٹنگ کے لیے کہا کہ میں بانی سے پوچھ کر بتاتا ہوں، مجھ کو ناکام کرنے کی کوشش کرینگے، میرے اعصاب مضبوط ہیں۔سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم دلیر ہیں، ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں، ان کے بڑے بڑے بابے نے کیا تیر مارا ہے، یہ نوجوان ڈلیور کرے گا، میں 36 سال کا ہوں، میں ڈلیور کرونگا، آپ باہر ملکوں میں فلیٹ خریدیں گے، آپ نہیں ڈلیور کرسکتے ہم ڈلیور کرکے رہنگے۔
بالی ووڈ کی دو بڑی آئٹم گرلز میں 'جنگ، کا خطرہ، راکھی ساونت نے اروشی روٹیلا پر 'حملہ، کردیا
وزیر اعلی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن لے کر رہیںگے، پولیس کے لیے جدید اسلحہ خریدنگے، بلٹ پروف گاڈیاں خریدنگے، پولیس، اسپیشل برنچ، انٹلی جنس اور اس پر انوسٹ کرینگے، گوڈ گورننس ضروری یے خیبر پختونخوا کے 4 ریجن کے لیے پیکج کا اعلان جلد کرینگے۔سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان کے وژن کے مطابق کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہے، تمام سرکاری ملازمین عوام کے نوکر ہیں، میرے پروٹوکول کے لیے راستہ بند نہیں کرینگے۔انہوں نے کہا کہ بند کمروں یہ جوش دیکھ لیں، انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن پاکستان تحریک انصاف کے لیے لیڈرشپ دے رہی ہیں، کرک کے لیے اسکالرشپ دینگے۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گندم سے متعلق خیبر پختون خوا حکومت کو مشورہ دیدیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: الزامات لگائے سہیل ا فریدی فریدی نے کہا نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
حالات کشیدہ ہو رہے ہیں، بانی سے ملاقاتیں ہوں تو بہتری کی کوشش کرینگے: گوہر
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملاقات کرنا ہمارا حق ہے کئی عدالتی احکامات بھی موجود ہیں۔ منگل کو بھی ہمیں جیل جانے سے روکا گیا۔ حالات کشیدہ ہورہے ہیں یہ ملک مزید انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا سیاسی لوگ اور ایک بڑا ادارہ آپس میں لڑے یہ درست نہیں۔ ہم خود بھی اپنے اندر بہت ساری چیزوں میں اصلاح چاہتے ہیں۔ ملاقاتیں ہونگی تو حالات میں بہتری آسکتی ہے جب ہم بانی سے ملیں گے تو انہیں باہر کی صورت حال سے صحیح سے آگاہی ملے گی۔ ملاقاتوں میں رکاوٹیں ڈالنے سے کچھ نہیں ہوگا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے ہمیشہ اچھا کردار ادا کیا۔ بانی پی ٹی آئی نے بات چیت کا سارا اختیار محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کو دیا، پاکستان نے اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دی، ہم نے فوج کو سراہا، بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ اگر ملاقاتیں شروع ہوں تو ہم حالات کو بہتری کی طرف لے جانے کی کوشش کرینگے۔