پاکستان جنوبی افریقہ ٹی 20 سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
پاکستان جنوبی افریقہ ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ہے۔
اسلام آباد میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی، جس میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور جنوبی افریقہ کے کپتان ڈونووان فریرا نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا جنوبی افریقہ اور پاکستان کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ
پہلا ٹی 20 میچ 28 اکتوبر (منگل) کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
تقریب کے موقع پر پاکستان کے وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بتایا کہ بابراعظم کو ٹی 20 اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے اور وہ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ٹی20 اور ون ڈے سیریز کے لیے ٹکٹس کا اعلان
ان کا کہنا تھا کہ عثمان خان اسپنرز کے خلاف بہتر کھیل پیش کرتے ہیں، اسی لیے انہیں ٹی 20 سیریز میں موقع دیا جائے گا۔
مائیک ہیسن نے عثمان طارق کو باصلاحیت اسپن بولر قرار دیا، جبکہ فخر زمان کے حوالے سے کہا کہ وہ ایک روزہ اسکواڈ کا حصہ ہیں اور انہیں فرسٹ کلاس کرکٹ میں مزید محنت جاری رکھنی ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بابراعظم پاکستان ٹی 20 سیریز جنوبی افریقہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان ٹی 20 سیریز جنوبی افریقہ جنوبی افریقہ ٹی 20 سیریز
پڑھیں:
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا
کراچی:آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 2026 کے آغاز میں پاکستان کا دورہ کرے گی جہاں دو مرحلوں پر مشتمل وائٹ بال سیریز کھیلی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز 30 جنوری سے 5 فروری تک کھیلی جائے گی جو بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ 2026 سے قبل ہوگی۔
ورلڈ کپ کے بعد دوسرے مرحلے میں تین ایک روزہ میچوں کی سیریز 13 سے 19 مارچ تک شیڈول ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ جلد ہی سیریز کے مقامات اور تفصیلی شیڈول کا باضابطہ اعلان کرے گا۔
کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او ٹوڈ گرین برگ نے 3 جون کو ایک آن لائن پریس کانفرنس کے دوران پاکستان کے مجوزہ دورے پر خوشی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ جھے یقین ہے کہ یہ پاکستان کا ایک اور شاندار دورہ ہوگا۔ پاکستان کے خلاف سیریز ہمارے کیلنڈر کا ایک اہم حصہ ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کی ٹیم نے نومبر 2024 میں آسٹریلیا کا دورہ کیا تھا جہاں محمد رضوان کی قیادت میں گرین شرٹس نے ون ڈے سیریز 2-1 سے اپنے نام کر کے 2002 کے بعد آسٹریلیا میں پہلی تاریخی سیریز جیتی تھی۔
تاہم میزبان آسٹریلیا نے بعد میں ٹی ٹوئنٹی سیریز 3-0 سے اپنے نام کر کے بدلہ چکا لیا۔