اسلام آباد ہائیکورٹ؛ عافیہ صدیقی کی رہائی و وطن واپسی کا کیس لارجر بینچ میں سماعت کیلئے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک : ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس 29 اکتوبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ میں سماعت کے لیے مقرر کر لیا گیا۔
رجسٹرار آفس نے کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی کازلسٹ جاری کر دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کے لیے چار رکنی لارجر بینچ تشکیل دے رکھا ہے۔ جسٹس ارباب محمد طاہر چار رکنی لارجر بینچ کی سربراہی کریں گے جبکہ جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس اعظم خان اور جسٹس راجہ انعام امین منھاس بینچ میں شامل ہیں۔
ہنڈائی ٹکسن ہائبرڈ بغیر سود کے آسان اقساط میں حاصل کریں
اس سے قبل بینچ کے ایک رکن کی عدم دستیابی پر گزشتہ سماعت منسوخ ہوگئی تھی۔ یکم ستمبر کو جسٹس انعام امین منہاس نے لارجر بینچ کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھیج دی تھی۔
اس سے قبل یہ کیس جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی عدالت میں زیر سماعت تھا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے گزشتہ سماعت پر وزیراعظم اور کابینہ ارکان کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کیے تھے۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق کے ٹیکس کیسز کے لیے اسپیشل ڈویژن بینچ کا حصہ بننے کے بعد سنگل بینچ کے کیسز ٹرانسفر کر دیے گئے تھے۔
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں حیران کن کمی
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: لارجر بینچ کے لیے
پڑھیں:
جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف جعلی ڈگری کیس قابل سماعت قرار
اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف جعلی ڈگری کیس قابل سماعت قرار دے دیا۔
ڈویژن بینچ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو نوٹس جاری کردیا۔
جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہا کہ اگر بعد ازاں آرڈر واپس ہو گیا تو درخواست گزار کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کیسے ہوگا؟
چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے نوٹس جاری کیا۔
ڈویژن بینچ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری سمیت تمام فریقین کو تین دن میں جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔