یونائیٹڈ پیپلز پارٹی کے صدر نے کہا کہ میں پوری ذمہ داری کے ساتھ عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ نیشنل کانفرنس دراصل آر ایس ایس کی نظریاتی جماعت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر یونائیٹڈ پیپلز پارٹی کے صدر ڈاکٹر سندیپ ماوا نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں راجیہ سبھا انتخابات کو نیشنل کانفرنس اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے درمیان ایک "فکس میچ" قرار دیا۔ ڈاکٹر سندیپ ماوا نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے بی جے پی امیدوار ست پال شرما کے حق میں ووٹ دیا، جس سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ نیشنل کانفرنس اور بی جے پی ایک ہی ٹیم کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں پوری ذمہ داری کے ساتھ عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ نیشنل کانفرنس دراصل آر ایس ایس کی نظریاتی جماعت ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ نیشنل کانفرنس کے پارلیمنٹرین، میاں الطاف، آغا سید روح اللہ جبکہ انجینئر رشید نے بھی وائس پریذیڈنٹ کے انتخابات میں آر ایس ایس کے حمایت یافتہ امیدوار کے حق میں ووٹ ڈالا تھا۔

ڈاکٹر سندیپ ماوا نے مزید کہا کہ نیشنل کانفرنس نے جموں و کشمیر کے عوام سے وعدہ خلافی کی ہے اور ان کے جذبات سے کھلواڑ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام پر بجلی کے بلوں کی ادائیگی کا دباؤ ڈالا جا رہا ہے، جبکہ خود نیشنل کانفرنس کے ایم ایل اے مبارک گُل سرکاری رہائش گاہوں کے بجلی بل ادا نہیں کر رہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اور بی جے پی کی خفیہ ساز باز اب عوام کے سامنے آ چکی ہے اور وقت آ گیا ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام ان دونوں جماعتوں کی حقیقت کو سمجھیں اور ان کے دھوکے میں نہ آئیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نیشنل کانفرنس اور کہ نیشنل کانفرنس نے کہا کہ بی جے پی

پڑھیں:

سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم

کراچی کی سٹی کورٹ میں ڈاکٹر آکاش قتل کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے پولیس کو مقدمے کی تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

پولیس کے مطابق ایس آئی یو ویسٹ نے ڈاکٹر آکاش کے قتل میں ملوث ملزمان کے خلاف مزید کارروائی کرتے ہوئے تین افراد، سریش عرف ساگر، انیل اور رام چند کے قتل کا مقدمہ اسلم پہنور اور اس کے ساتھیوں کے خلاف درج کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسلم پہنور ایک ڈکیت گروہ کا سرغنہ ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں زیر حراست تین ملزمان اور ایک ہیڈ کانسٹیبل زخمی ہو گئے۔ بعد ازاں زیر حراست تینوں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے، جبکہ زخمی ہیڈ کانسٹیبل کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر آکاش کو بینک سے رقم لے کر جاتے ہوئے قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے اس کیس میں تین ملزمان کو گرفتار کیا تھا، جو دوران حراست ہلاک ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

  • کشمیر کا فیصلہ صرف کشمیری عوام کا حق ہے: بلاول بھٹو زرداری
  • آزاد کشمیر انتخابات: لاہور ڈویژن کے کن 2 حلقوں میں پولنگ ہوگی؟
  • سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے