برآمدات پر نافذ ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ سرچارج فوری ختم کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملکی برآمدات پر نافذ کردہ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج کو فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم کی زیر صدارت ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے قائم کردہ ذیلی ورکنگ گروپ کے سفارشات پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کا پچھلے 5 سال کا عالمی معیار کے مطابق تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ میں موجودہ رقم کے بہترین استعمال کے لیے پرائیویٹ سیکٹر سے موزوں چیئرمین کو منتخب کیا جائے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ میں موجود رقم کو صرف ملکی برآمدات میں اضافے، متعلقہ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ، برآمدی سیکٹر کی افرادی قوت کی ہنر مندی، ٹریننگ اور عالمی معیار کی جدید سہولتوں کے لیے استعمال کیا جائے اور ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے تحت جاری پروگرام اور تماما سکیمز کا بھی تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے کردار کا اصلاحاتی جائزہ اور تشکیل نو کی جائے، ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کا غیر متعلقہ اور غیر منطقی استعمال کسی صورت قابل قبول نہیں۔ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پاکستان کی برآمدی اشیاء کی تشہیر اور پروموشن وفاقی حکومت کی ذمے داری ہے، ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے صنعت کاروں کو فوری طور پر ہر ممکن سہولت پہنچانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم کی ایف سی ہیڈ کوارٹر پر دہشتگرد حملے کی مذمت
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) کے ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور موثر کارروائی کے باعث بڑے سانحے سے بچا گیا۔
وزیراعظم نے واقعے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد از جلد صحتیابی کی دعا کی اور ہدایت کی کہ تمام زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو حکم دیا کہ حملے کے ذمہ داران کی فوری شناخت کرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی سالمیت پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت پاکستان ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں قومی سلامتی کے ادارے اپنی ذمہ داریاں بھرپور طور پر انجام دے رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں