بچے سردیوں میں اپنی پسند کے گرم کپڑے اور جیکٹ پہن سکیں گے اور اسکول انتظامیہ بچوں کو مخصوص گرم لباس پہننے پر مجبور نہیں کرے گی، خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم سندھ نے نجی اسکولوں کو موسم سرما میں مخصوص رنگ، ڈیزائن کے سوئیٹر یا جیکٹ پہننے کی پابندی سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز کا تمام نجی اسکولوں کو ہدایت نامہ جاری کیا، جس میں صوبہ کے تمام نجی اسکولوں کو موسم سرما میں مخصوص کلر یا ڈیزائن کی جیکٹ پہننے کی پابندی سے روکا گیا ہے۔ ڈائریکٹر پرائیوٹ انسٹیٹیوشن سندھ رفیعہ جاوید نے کہا کہ نوٹیفکیشن کے بعد بچے سردیوں میں اپنی پسند کے گرم کپڑے اور جیکٹ پہن سکیں گے اور اسکول انتظامیہ بچوں کو مخصوص گرم لباس پہننے پر مجبور نہیں کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر رفیعہ جاوید نے واضح کیا کہ اسکولوں کے بچوں پر کوئی ڈریس جیکٹ کی پابندی نہیں ہے۔ وزیرِ تعلیم سندھ سردار شاہ کی ہدایت پر نجی اسکولوں کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا کہ سردیوں میں بچوں کی صحت ترجیح اور زبردستی کی مخصوص گرم جیکٹس کی اجازت نہیں ہے۔ وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا کہ موسم سرما میں بچوں کی سہولت اولین ترجیح ہے، طلبا کسی بھی رنگ اور کسی بھی ڈیزائن کی گرم جیکٹ پہننے سکتے ہیں، موسم سرما میں بچوں کی سہولت اولین ترجیح ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نجی اسکولوں کو کی پابندی

پڑھیں:

یو اے ای پاکستانیوں کو ویزے نہیں دے رہا‘ حکام وزارت داخلہ کی سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251128-08-23
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکام وزارت داخلہ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کو بریفنگ میں بتایا ہے کہ یو اے ای پاکستانیوں کو ویزے نہیں دے رہا، صرف بلیو پاسپورٹ اور ڈپلومیٹک پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزے مل رہے ہیں۔ سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ میں حکام نے بتایا کہ پاکستانی پاسپورٹ پر یو اے ای اور سعودی عرب میں پابندی لگتے لگتے بچی ہے،دونوں ملک پاکستانی پاسپورٹ پر پابندی عاید کرنے کے قریب تھے لیکن آخری لمحے پر رک گئے، اگر پابندی لگ گئی تو اسے ہٹوانا مشکل ہوگا۔حکام کا کہنا تھا کہ یو اے ای والے ویزا نہیں دے رہے، صرف بلیو پاسپورٹ اور ڈپلومیٹک پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزے مل رہے ہیں۔ حکام وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ پڑوسی ملک نے ہمارے سسٹم میں مداخلت کی اور پاسپورٹس بنوائے، اس میں ہماری بھی ذمے داری ہوگی کہ کرپشن ہوئی ہوگی، چند ماہ قبل سعودی عرب سے بڑے پیمانے پر پاکستانی نکالے گئے، ان میں کئی افغان شہری پاکستانی بن کر مقیم تھے۔ حکام وزارت داخلہ نے بتایا کہ 61 ممالک میں 21 ہزار 647 پاکستانی قید ہیں، ہم نے 18 سے 20 کروڑ پاکستانیوں کا ڈیٹا ڈیجیٹل طور پر جمع کرلیا ہے، تمام شہریوں کا ریکارڈ موجود ہے اور تصدیق فوراً ہو جاتی ہے، شہری کی شناخت کی تصدیق کے بعد ہی پوچھا جاتا ہے اسے کیا معاونت چاہیے۔ سیکرٹری وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ بیرون ملک گرفتار پاکستانیوں کی اکثریت معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث ہوتی ہے، زیادہ تر گرفتاریاں اوور اسٹے، شناختی فراڈ یا بینک فراڈ کی ہوتی ہیں، قتل، منظم جرائم یا دہشت گردی میں پاکستانی شہری نہ ہونے کے برابر ہیں۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • سندھ: نجی اسکولز کو مخصوص کلر یا ڈیزائن کی جیکٹ پہننے کی پابندی سے روک دیا
  • سندھ: نجی اسکولوں کو مخصوص کلر یا ڈیزائن کی جیکٹ پہننے کی پابندی سے روک دیا گیا
  • عمران خان کی جیل ملاقاتوں پر پابندی یا ملاقات سے ذاتی انکار، مسئلہ ہے کیا؟
  • پٹرول  موٹر سائیکل مرحلہ  وار  ، چنگچی  کی پر پابندی  کا فیصلہ  ‘ سپشل افراد کیلئے  ہمت کارڈوزارت اعلیٰبہت  ذمہ داری ، مریم نواز
  • طلبہ کے مخصوص رنگ کے سوئٹر لازمی شرط ختم کی جائے، والدین ایکشن کمیٹی
  • یو اے ای پاکستانیوں کو ویزے نہیں دے رہا‘ حکام وزارت داخلہ کی سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ
  • وزارتِ اعلیٰ سے بڑی کوئی ذمہ داری نہیں، پنجاب کے ہر فرد کی فکر ہے: وزیراعلیٰ پنجاب
  • بچوں کوزیادہ کھلونوں کی نہیں توجہ کی ضرورت ہے!
  • کراچی چڑیا گھر میں شیرنی نے 3 بچوں کو جنم دیدیا