پی ٹی آئی انجام کی طرف بڑھ رہی ہے،عمران خان کیخلاف غداری کا مقدمہ چل سکتا ہے،رانا ثنا اللہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر اور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف غداری کا مقدمہ قائم ہونے کا امکان واضح طور پر موجود ہے اور اُن کا سیاسی انجام ایم کیو ایم لندن اور اس کے بانی الطاف حسین سے مختلف نہیں ہوگا۔
نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے حالیہ پریس کانفرنس میں جو دوٹوک مؤقف پیش کیا، وہ ریاست کی واضح پوزیشن ہے اور حکومت اس موقف کی مکمل تائید کرتی ہے۔ ان کے مطابق پی ٹی آئی کو بارہا تنبیہ کی گئی ہے کہ ریاستی امور کو مذاق نہ بنایا جائے، ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی اپنی بہن سے ملاقات کے بعد سامنے آنے والا ٹوئٹ فیصلہ کن ثابت ہوا، جس کے بعد یہ امکان مزید تقویت پکڑ گیا ہے کہ غداری کا مقدمہ چل سکتا ہے۔
رانا ثنا اللہ کے مطابق جلسوں میں دیے جانے والے بیانات کا مضبوط جواب دیا جائے گا اور ایسے طرزِ عمل کے ذریعے پی ٹی آئی خود اپنے انجام کی طرف بڑھ رہی ہے۔
وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ مستقبل قریب میں پی ٹی آئی کے اندر واضح تقسیم سامنے آئے گی، جو ’’پاکستان تحریک انصاف‘‘ اور ’’اڈیالہ تحریک انصاف‘‘ کی صورت میں دکھائی دے گی۔ ان کے مطابق پارٹی کی بڑی تعداد موجودہ قیادت کے ’’غیر ذمہ دارانہ رویے‘‘ کا حصہ نہیں بنے گی۔
جعفر ایکسپریس حملے پر گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے الزام عائد کیا کہ دہشت گردوں کے بیانیے کو بھارت، افغانستان اور پی ٹی آئی سے وابستہ میڈیا نے یکساں طور پر آگے بڑھایا، جو خود ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل رانا ثنا اللہ پی ٹی آئی
پڑھیں:
علی پور: ریپ کا شکار طالبہ حاملہ، پرنسپل سمیت 4 افراد کیخلاف مقدمہ درج
پنجاب (نیوزڈیسک) ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے نجی تعلیمی ادارے میں طالبہ سے زیادتی کا مقدمہ تعلیمی ادارے کے مالک اور پرنسپل سمیت 4 افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ طالبہ کا بتانا کہ اسکول پرنسپل نے 3 ماہ قبل اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ طالبہ کے دیے گئے بیان میں بتایا گیا کہ مختلف اوقات میں اسکول مالک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی طالبہ 3 ماہ کی حاملہ ہے۔
پولیس کے مطابق طالبہ کے بیان کے بعد تعلیمی ادارے کے مالک اور پرنسپل سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدے میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپےمارے جا رہے ہیں۔