غیر ملکی کھلاڑیوں کی جانب سے انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل ) کے بجائے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کو ترجیح دینے سے پی ایس ایل کی مانگ میں مزید اضافہ ہوگیا۔بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں انگلینڈ کے کرکٹر ڈیوڈ ولے نے آئی پی ایل کی نسبت پی ایس ایل کی سکیورٹی کو بہترین قرار دیا۔ڈیوڈ ولے نے کہا کہ آئی پی ایل کی آکشن کیسی ہوگی، یہ نہیں پتہ چلتا تاہم کھلاڑیوں کے لیے پی ایس ایل میں زیادہ سکیورٹی اور کھیلنے کی یقین دہانی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر کھلاڑی کی اپنی صورتحال ہوتی ہے، کچھ کو لگتا ہے کہ انہیں پی ایس ایل میں زیادہ کھیلنے کے مواقع ملیں گے بجائے اس کے کہ 10 یا 11 ہفتے تک ڈگ آؤٹ میں بینچ پر بیٹھا جائے۔ واضح رہے کہ فاف ڈو پلیسی اور معین علی آئی پی ایل چھوڑ کر پی ایس ایل کھیلنے کا اعلان کرچکے ہیں۔دوسری جانب آسٹریلیا کے گلین میکسویل نے بھی رواں سال آئی پی ایل نہ کھیلنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد میکسویل کی بھی پی ایس ایل کھیلنے کے حوالے سے خبریں گردش کررہی ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: آئی پی ایل پی ایس ایل ایل کی

پڑھیں:

شاہ رخ خان نے فٹنس کیلئے اپنی روٹین میں بڑی تبدیلی کرلی، وجہ بھی بتادی

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے فٹ رہنے کے لیے اپنے روزمرہ کے معاملات میں بڑی تبدیلی کرلی۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران شاہ رخ نے بتایا کہ انہوں نے اپنی فٹنس روٹین میں ایک اہم تبدیلی کرتے ہوئے اپنی نیند کے معمولات کو بہتر بنایا ہے۔

شاہ رخ خان نے بتایا کہ وہ اب 4 گھنٹے کی نیند کی بجائے 5 سے 6 گھنٹے سوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ نیند سے پٹھوں کی بہتر بحالی ممکن ہے اور جسم تھکن کے باوجود بھی کام جاری رکھتا ہے۔

شاہ رخ خان نے کہا کہ کبھی کبھار جسم تھک جاتا ہے لیکن دل کبھی نہیں تھکتا اور اسی جذبے سے وہ مسلسل کام کرتے رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ طبی ماہرین کے مطابق ورزش کے بعد پٹھوں کی مرمت اور نشوونما کے لیے نیند نہایت ضروری ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سب سے مؤثر پٹھوں کی بحالی گہری نیند کے دوران ہوتی ہے جس میں 7 سے 9 گھنٹے کی معیاری نیند اہم کردار ادا کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایل کی مقبولیت میں اضافہ: غیر ملکی کھلاڑی بھی آئی پی ایل کی بجائے پی ایس ایل کو ترجیح دینے لگے
  • پاکستان سپر لیگ کی مانگ بڑھنے لگی
  • بھارت: کرپشن کے الزام میں چار کرکٹر معطل، ایف آئی آر درج
  • ملکی سالمیت کے خلاف چلنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، بلاول بھٹو کا اعلان
  • مائنس پلس کی سیاست کے بجائے قابلیت کوترجیح دی جائے‘کاشف شیخ
  • غزہ امن منصوبے کے دوسرا مرحلہ مؤخر؛ صدر ٹرمپ نے وجہ بھی بتادی
  • شاہ رخ خان نے فٹنس کیلئے اپنی روٹین میں بڑی تبدیلی کرلی، وجہ بھی بتادی
  • ندا یاسر نے معافی کیوں مانگی؟ نادیہ خان نے اصل بات بتادی
  • باپ بیٹے کی شاندار جوڑی نے ’ہنگری ہنگری ہِپوز‘ سب سے کم وقت میں کلیئر کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا