2025-10-20@11:33:55 GMT
تلاش کی گنتی: 909

«کل رکنی اجلاس»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ، افسوسناک فائرنگ واقعہ میں ٹریفک اہلکار زبیر شاہ شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق آئی نائن میں پولیس ناکے پرنامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سےٹریفک اہلکار زبیر گولی لگنے سے جام شہادت نوش کر گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ فرار ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آئی نائن میں ملزمان کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کے شہید جوان زبیر شاہ کو خراج عقیدت جبکہ لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم...
    اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک )اولمپئن ارشد ندیم کو گن اینڈ کنٹری کلب کی اعزازی ممبر شپ مل گئی ہے۔ گزشتہ روز گن اینڈ کنٹری کلب اسلام آباد میں جیولن تھرو میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ملک کے لیے ان کی نمایاں کامیابیوں کے اعتراف میں تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں ان کواعزازی رکنیت سے بھی نوازا گیا۔ نئی قائم ہونے والی کافی شاپ کا افتتاح بھی ارشد ندیم نے کیا۔ ایڈمنسٹریٹر گن اینڈ کنٹری کلب اسلام آباد نے گزشتہ ایک سال کے دوران کلب میں مکمل ہونے والے قابل ذکر پراجیکٹس کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کلب کی انتظامیہ اور عملے کی لگن کو سراہا۔ اس موقع پر ارشد ندیم نیاعزازی ممبر شپ دینے پر کلب انتظامیہ...
    حیدرآباد: لیبر ہال سرکل لاڑ کے ملازمین کی جبری برخاستگی کے خلاف اجلاس سے صدر یونین عبداللطیف نظامانی و دیگر خطاب کر رہے ہیں
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے کہا ہے کہ حیسکو سرکل لاڑ کے 5 لائن اسٹاف کی جبری برطرفی کے خلاف کل سرکل آفس لاڑ کے افسران کے خلاف احتجاج کا آغاز کیا جائے گا، بے گناہ ملازمین کو بحال اور کرپٹ افسران مافیا کو بے نقاب کیا جائے گا، افسران خود کو حاجی ثناء اللہ کی اولاد اور محنت کشوں کو چور بناکر سارا ملبہ ان پر ڈال رہے ہیں، یہ ملک محنت کشوں نے بنایا ہے اور انہی کو بے روزگار کیا جارہا ہے، آپ کا لیبر ہال میں جمع ہونا اور برخاست ہونے والے ملازمین کے لیے خیر سگالی اور اظہارِ یکجہتی کرنے پر...
    سکھر (نمائندہ جسارت) حکومت سندھ کی ناقص و ناکام پالیسیوں کے باعث صوبہ سندھ میں بے امنی، لاقانونیت، اغوا برائے تاوان، ڈاکو راج، رہزنی ، ڈکیتیوں ، اسٹریٹ کرائمز، قبائلی جھگڑوں سمیت دیگر مسائل پر جامع حکمت عملی وضع کرنے اور مشترکہ لائحہ کیلئے جماعت اسلامی سندھ کی میزبانی میں گرینڈ آل پارٹیز کانفرنس 12 جنوری بروز اتوار دن دس بجے، آر ٹی رائل تاج ہوٹل نزد لب مہران سکھر میں منعقد ہو رہی ہے۔کانفرنس کی تمام تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں، اے پی سی میں شرکت کیلئے سندھ بھر سے ممتاز سیاسی سماجی، مذہبی شخصیات، مختلف سیاسی مذہبی جماعتوں تجارتی انجمنوں کو دعوت دی گئی ہے۔صوبائی ڈپٹی سیکرٹری مولانا حزب اللہ جکھرو نے بتایا ہے کہ اے پی سی میں...
    اسداللہ بھٹو کی قیادت میں جماعت اسلامی کا وفد صدرایم ڈبلیو ایم علامہ سید باقر زیدی کو اے پی سی کا دعو ت نامہ دے رہاہے کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے سینئر رہنما اسداللہ بھٹو کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے مجلس وحدت المسلمین سندھ کے صدر علامہ سید باقر عباس، شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ اسعد اقبال زیدی، اقلیتی رہنما ایڈووکیٹ یونس سوہن سے الگ الگ ملاقاتیں کر کے انہیں جماعت اسلامی کی جانب سے 12 جنوری کو سکھر میں بدامنی اور ڈاکو راج کے خاتمے کیلیے ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔رہنماوں نے سندھ میں قیام امن کے حوالے سے جماعت اسلامی کی اے پی سی کا خیر مقدم اور اسے...
    علی بنفشہ خواہ نے کہا کہ پشاور سے ملنے والی محبت مثالی ہے، مجھے برادر ہمسایہ ملک پاکستان اور بالخصوص پشاور کے صحافیوں کیساتھ گھل مل کر انتہائی خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل علی بنفشہ خواہ اور خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حسین چاقمی نے پشاور پریس کلب کا دورہ کیا اور نو منتخب صدر پشاور پریس کلب ایم ریاض، جنرل سیکٹری طیب عثمان و دیگر اراکین کابینہ کو مبارکباد دی۔ ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ پشاور سے ملنے والی محبت مثالی ہے، مجھے برادر ہمسایہ ملک پاکستان اور بالخصوص پشاور کے صحافیوں کیساتھ گھل مل کر انتہائی خوشی محسوس ہو رہی ہے۔...
    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز چار سال کی طویل بندش کے بعد کل فرانس کیلئے روانہ ہوگی۔  پرواز پی کے 749 کل 10 جنوری 2025 کو 317 مسافروں کو لے کر اسلام آباد ایئرپورٹ سے اڑان بھرے گی۔ فرانس میں ’پی آئی اے‘ منیجر رضوان کے مطابق یہ پرواز اسی روز شام پیرس انٹرنیشنل چارڈیکال ایئرپورٹ پر اترے گی۔ فرانس سمیت یورپ بھر میں مقیم پاکستانی قومی ایئرلائنز کی فرانس کیلئے بحالی پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ وہ اس کے خیرمقدم کے منتظر ہیں