حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے کہا ہے کہ حیسکو سرکل لاڑ کے 5 لائن اسٹاف کی جبری برطرفی کے خلاف کل سرکل آفس لاڑ کے افسران کے خلاف احتجاج کا آغاز کیا جائے گا، بے گناہ ملازمین کو بحال اور کرپٹ افسران مافیا کو بے نقاب کیا جائے گا، افسران خود کو حاجی ثناء اللہ کی اولاد اور محنت کشوں کو چور بناکر سارا ملبہ ان پر ڈال رہے ہیں، یہ ملک محنت کشوں نے بنایا ہے اور انہی کو بے روزگار کیا جارہا ہے، آپ کا لیبر ہال میں جمع ہونا اور برخاست ہونے والے ملازمین کے لیے خیر سگالی اور اظہارِ یکجہتی کرنے پر آپ کو یونین قدر کی نگاہ سے دیکھتی اور یقین دلاتی ہے کہ جب تک برطرف ملازمین کو بحال نہیں کرایا جائے گا، یونین جدوجہد جاری رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیبر ہال میں آپریشن سرکل حیسکو لاڑ کے یونین نمائندگان و کارکنان کے ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اجلاس میں یونین کے صوبائی سیکرٹری اقبال احمد خان، صوبائی میڈیا کو آرڈینیٹر محمد حنیف خان، الادین قائمخانی، نور احمد نظامانی، زونل چیئرمین آپریشن سرکل لاڑ ساجد اللہ راجپوت، سیکرٹری عبدالوحید رند، ساجد قائمخانی، زاہد علی کھوسو، غوثہ خان، یونس نظامانی، سہیل پرویز میمن، مظفر علی قریشی، فیصل قائمخانی، رزاق میمن بھی موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر یونین نے کہا کہ قلیل ملازمین ہونے کے باوجود ہمارے ملازمین اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر بجلی کی روانی جاری رکھے ہوئے ہیں، ہمارے ملازمین جو بناء کسی اوقات کار و تعطیلات، خدمات انجام دے رہے ہیں اور جب مراعات کی بات کی جاتی ہے تو ٹال مٹول کرکے ٹائم بار کردیا جاتا ہے، یونین نے ہمیشہ بجلی چوری اور بلیک میلنگ کی مخالفت کی، کبھی یہ لیبل اپنے اوپر چسپاں نہیں ہونے دیا، یہی وجہ ہے کہ آج ایف آئی اے اور نیب کے سامنے یونین اور ملازم نہیں بلکہ کرپٹ افسران کی لائن لگی ہوئی ہے ، لائن اسٹاف جو ہمارا ہیرو اور ادارے کی ریڑھ کی ہڈی ہے جو شہید اور ریٹائرڈ ہونے کے باعث پہلے ہی تھوڑے رہ گئے ہیں، پھر ستم بالا ئے ستم یہ کہ ان ہی لائن اسٹاف کو شوکاز، ٹرانسفر، معطل اور برخاست کیا جارہا ہے، وہ بھی اس وجہ سے ان کی ماہانہ عدم ادائیگی، چوری شدہ یونٹوں کو غریب اور عام صارف پر ڈال کر ڈیڈکشن بلز کا اجراء نہ کرنے اور ریکوری نہ ہونے کو جواز بنایا جا رہا ہے، یونین آپریشن سرکل حیسکو لاڑ کے ایس ای گلزار دستی کے ملازمین کو برخاستگی کے عمل کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتی ہے کہ ہمارے ان ہیرو کو فوری بحال کیا جائے، بصورت دیگر کل 13 جنوری کو 2 بجے دن ان کے دفتر کے سامنے احتجاج اور مظاہرہ کیا جائے گا جس کی تمام ذمہ داری سرکل انتظامیہ پر عائد ہوگی۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اقبال احمد خان، زونل چیئرمین لاڑ ساجد اللہ راجپوت، شیر زماں، نیک محمد کھوسو، ونیش کمار، غلام قادر سہتو، احسان میمن، سجاد، حیدر عباس، شمیم الدین، حامد کے کے، یوسف خان، زاہد خان و دیگر بھی موجود تھے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کیا جائے جائے گا

پڑھیں:

عمران کی رہائی اولین ترجیح، کارکن  سرگرمیاں جاری رکھیں:سہیل آفریدی 

پشاور (بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے پی ٹی آئی سندھ کے کارکنوں اور عمران خان رہائی تحریک کے کنوینئرز  نے ملاقات کی۔ وفد نے سہیل آفریدی کو وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ کا ذاتی خرچے پر ملاقات کے لیے آنے والے وفد سے اظہار تشکر، کارکنان کا یہ جذبہ عمران خان سے والہانہ محبت کا عکاس ہے۔ عمران خان کی رہائی ہم سب کی اولین ترجیح ہے۔ کارکن حوصلے بلند اور اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں۔ وزیراعلیٰ نے ضلع ہنگو کے علاقہ ڈوآبہ میں پولیس گاڑی پر آئی ای ڈی حملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

متعلقہ مضامین

  • سرحد پار دہشتگردی: فیصلہ کن اقدامات جاری رکھیں گے: خواجہ آصف
  • عمران کی رہائی اولین ترجیح، کارکن  سرگرمیاں جاری رکھیں:سہیل آفریدی 
  • ڈینگی اسپرے نہ کرانے پر حیدرآباد کی یوسیز کو نوٹس جاری کردیے گئے
  • پیکسار کمپنی کے ورکر کی غیرقانونی برطرفی قبول نہیں‘خالد خان
  • فلسطینی قیدی پر تشدد کی ویڈیو افشا ہونے کے بعد اسرائیلی فوجی استغاثہ لاپتہ
  • پنشن کٹوتی کے خلاف ریونیو سندھ ایمپلائز کی جدوجہد قابل تحسین ہے
  • حیدرآباد ، محکمہ تعلیم کے ملازمین سراپا احتجاج ، بھوک ہڑتال جاری
  • نئے بھرتی کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر ہونے پر بھی پنشن نہیں ملے گی
  • مخلوط تعلیمی نظام ختم کیا جائے،طلبہ یونین بحال کی جائے،احمد عبداللہ
  • واجبات کی دوسری قسط 3 سے 15 نومبر تک لازمی جمع کرادی جائے، وزارت حج