سرپلس پول میں موجودملازمین کی موجیں ختم، اب کام کرنا ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
کلیم اختر:سرپلس پول میں موجودملازمین کی موجیں ختم، اب کام کرنا ہوگا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاق کے اضافی ملازمین کی مختلف محکموں میں تعیناتی کی ہدایات کردی۔
ایف بی آرنے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی ہدایات پر باقائدہ عملدرآمد شروع کر دیا، ملازمین کو سیکشن 11اے کے تحت مختلف اداروں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
ایف بی آر نے ہیڈکوارٹر سمیت ملک بھر کے مختلف ریجنل دفاتر میں نئی تعیناتیاں کیں، تعیناتیوں میں سٹینو ٹائپسٹس، اپر و لوئر ڈویژن کلرکس اور ڈرائیورز شامل ہیں۔
خلاء میں بھیجا جانے والا سیٹلائیٹ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے تحقیق میں مدگار ثابت ہوگا؛ وزیراعظم
سرپلس پول سے 70 سے زائد ملازمین کو مختلف شہروں میں تعینات کر دیا گیا، تعینات شدہ ملازمین اپنے سابقہ محکموں بارےمنقطع کر کے نئی ڈیوٹیوں پر رپورٹ کرینگے۔
وفاق کا مقصد اضافی عملے کو مؤثر انداز میں سرکاری نظام میں جذب و خالی آسامیوں کو پُر کرنا ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق اضافی ملازمین کو دوبارہ سرپلس پول میں واپس نہیں بھیجا جائے گا۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
فی لیٹر پیٹرول قیمت میں 37 فیصد ٹیکسز شامل ہونے کا انکشاف
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی شہریوں کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر دیے جانیوالے ٹیکس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ ایک لیٹر پیٹرول قیمت میں 96 روپے 28 پیسے یعنی 37 فیصد ٹیکس شامل ہے ، ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 34فیصد ٹیکسز شامل ہیں، مثلاً ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 94روپے 92 پیسے کے ٹیکسز ہیں۔
پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول، ڈیزل پریہ ٹیکس کسٹم ڈیوٹی پیٹرولیم اور کلائمیٹ لیوی کی مد میں عائد ہیں۔
ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر بم حملہ،اے ایس آئی سمیت 3 اہلکار شہید
مزید :