2025-11-05@08:00:55 GMT
تلاش کی گنتی: 141

«بھرپور جواب دے گا»:

(نئی خبر)
    لاہور (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سپورٹس ایونٹس معاشرے میں امن اور ترقی کی راہ ہموار کرتے ہیں۔ ہر کمیونٹی کی سماجی ترقی اور امن کو فروغ دینے کے لیے کھیلوں کی سرگرمیوں کو امن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ امن اور کھیل لازم و ملزوم ہیں، امن ہو گا تو کھیل ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ترقی اور امن کے لیے کھیلوں کا عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ کھیلوں کے عالمی دن کو منانے کا مقصد دنیا میں امن کا فروغ ہے۔ پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کے لئے کھیلتا پنجاب پروگرام شروع کیا گیاہے۔ پنجاب میں پنک گیمز امن اور مساوی ترقی کا...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ خیبر پی کے  علی امین گنڈاپور نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ہماری پارٹی کے لوگوں کو توڑا گیا۔ اس کا نتیجہ دہشت گردی کے شکل میں آپ دیکھ رہے ہیں۔ افغانستان کے خلاف جنگ میں باقاعدہ اعلان کر کے حصہ لیا۔ ہم نے افغانستان کے ساتھ مذاکرات کیلئے ٹی او آرز بنائے، فیڈرل حکومت ٹی او آرز والے مسئلے کو سنجیدگی سے لے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے کیپیسٹی کی کمی ہے، یہ فیڈرل گورنمنٹ کی ذمہ داری ہے کہ عوام کا تحفظ کریں۔ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن اطلاعات کے بعد ہوتی رہتی ہیں مگر یہ آپریشن باقاعدہ طور پر فیڈرل ادارے کے تحت کیا گیا۔ تیس ارب روپیہ ہم...
    NEWYORK: اقوام متحدہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مارکیٹ 2033 تک 4.8 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے، جو جرمنی جیسی ترقی یافتہ معیشت کے حجم کے تقریباً برابر ہے اور عالمی سطح پر تقریباً نصف ملازمتیں ممکنہ طور پر متاثر ہو سکتی ہیں۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گوکہ مصنوعی ذہانت اقتصادی تبدیلی کے لیے اہم مواقع فراہم کرتی ہے لیکن ساتھ ہی موجودہ عدم مساوات کو مزید گہرا کرنے کے باعث ہوسکتی ہے۔ اقوام متحدہ کی تجارت اور ترقی کی ایجنسی (اے سی ٹی اے ڈی) نے اپنی رپورٹ میں خبردار کیا کہ مصنوعی ذہانت دنیا بھر میں 40 فیصد ملازمتوں...
    وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی شرح کے اعداد و شمار جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق فروری 2025 میں مہنگائی بڑھنےکی سالانہ شرح 1.52 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق جولائی تا مارچ اوسط مہنگائی کی شرح 5.25 فیصد رہی، فروری کے مقابلے میں مارچ میں مہنگائی کی شرح میں 0.89 فیصد اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق مارچ میں شہروں میں مہنگائی میں 0.78 فیصد کا اضافہ ہوا، گزشتہ ماہ دیہات میں مہنگائی کی شرح میں 1.05 فیصد اضافہ ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارچ میں شہروں میں مہنگائی کی شرح 1.16فیصد رہی جبکہ دیہات میں مہنگائی کی شرح 0.02 فیصد...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 مارچ ۔2025 ) لاہور ہائی کورٹ نے قراردیاہے کہ قتل کا واقعہ تاخیر سے پولیس کو رپورٹ کرنے کا فائدہ ملزم کو ہو گا لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس سردار اکبر ڈوگر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ملزم واصف کی اپیل پر 16 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے جسٹس سردار اکبر ڈوگر نے 16 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا اور قانونی نکتہ طے کیا.(جاری ہے) جسٹس سردار اکبر ڈوگر نے فیصلے میں لکھا کہ ملزم واصف سعید سمیت دیگر پر 2018 میں قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، ٹرائل کورٹ نے 2021 میں تین شریک ملزموں کو بری جبکہ ملزم...
    —فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے مواقع اورچیلنجز اکٹھے ہوں گے تو صوبے اور ملک کی ترقی میں اور اضافہ ہو گا۔ کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے لوگوں نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا ہے، ہم سندھ میں ہمیشہ سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آتے ہیں۔انہوں نے پورٹل کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملازمت کے حصول کے لیے لوگ جلد از جلد اپنا ڈیٹا اپ لوڈ کریں، بزنس کمیونٹی اور پرائیوٹ سیکٹر کے لوگ پورٹل پر اسامیاں شیئر کریں، ملازمت دینے والے اور ملازمت کے خواہشمند  افراد اس پورٹل میں خود کو رجسٹر کریں، اس پورٹل کو...
    کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ حکومت نے جاب پورٹل کا افتتاح کردیا، جس کے ذریعے شہریوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔جاب پورٹل کی افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور بزنس کمیونٹی کے علاوہ بڑی تعداد میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہمارےملک میں 65فیصد یوتھ ہے۔ یہ پورٹل بنایا گیا ہے۔ اس ایپ میں نہ صرف پڑھے لکھے افراد بلکہ ان پڑھ ہنرمند بھی اپنا سی وی ڈال سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف گورنمنٹ بلکہ پرائیوٹ سیکٹرکےاداروں سے بھی ہم نے رابطہ کیا ہے وہ بھی اس پورٹل ایپ سے...
    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے نوٹس کے خلاف برآمد کنندگان نے عدالت سے رجوع کرلیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے برآمد کنندگان کے دفاتر پر چھاپے اور طلبی کے نوٹس کا معاملے پر سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔وکیل درخواست گزار بیرسٹر طلحہ عباسی نے کہا کہ درخواست گزار دیگر ممالک کو پھل اور دیگر اجناس برآمد کرتے ہیں۔ ایف آئی اے کی جانب سے انکوائری کے نام پر امپورٹرز کو ہراساں کیا جارہا ہے، دفاتر پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔اسسٹنٹ اٹارنی جنرل (اے اے جی) نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے کی جانب سے محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے افسران کی کرپشن کی انکوائری جاری ہے۔اے...
    مسقط(آئی این پی)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے لاہور کیلئے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز میں سوار پاکستانی مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر طیارے نے مسقط انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ ایئرلائن ذرائع کے مطابق ریاض سے لاہور کی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 736 نے دوپہر ڈیڑھ بجے مسقط ریاض سے لاہور کیلئے  ٹیک آف کیا۔ پرواز نے شیڈول کے مطابق شام 7 بجکر 10 منٹ پر لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا۔پرواز 36 ہزار فٹ کی بلندی پر گلف آف عمان پر تھی کہ ایئر بس بوئنگ 777 طیارے میں سوار ایک پاکستانی مسافر کی طبیعت خراب ہوئی  جس پر پائلٹ نے مسقط اے ٹی سی سے رابطہ کرکے میڈیکل ایمرجنسی...
    اسلام ا?باد: فافن نے پاکستان کے انتخابی نتائج کے متعلق سال 2002تا2024 تک کی رپورٹ جاری کر دی۔فافن رپورٹ کے مطابق پاکستان کے انتخابی نتائج گزشتہ دو دہائیوں میں کسی بہتری کی جانب گامزن نہیں ہوئے، قومی اور صوبائی اسمبلیاں ایک چوتھائی سے بھی کم رجسٹرڈ ووٹرز اور نصف ڈالے گئے ووٹوں کے مینڈیٹ سے منتخب ہو رہی ہیں۔اسی طرح 2002 سے 2024 تک ہونے والے پانچ عام انتخابات میں نمائندگی کا خلا برقرار رہا ہے ، 2002 کی قومی اسمبلی کو 20 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز اور 47 فیصد ڈالے گئے ووٹوں کی حمایت حاصل تھی، 2008 کی اسمبلی کو 22 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز اور 50 فیصد ڈالے گئے ووٹوں کی تائید حاصل ہوئی۔رپورٹ کے متن میں بتایا گیا کہ...
    وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے یونیورسٹی آف نارووال کے تحت ہونے والے 3 روزہ رنگا رنگ سپورٹس فیسٹیول کا نارووال سپورٹس سٹی میں افتتاح کر دیا طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ مجھے بڑی خوشی ہے کہ یونیورسٹی آف نارووال نے نارووال سپورٹس سٹیڈیم میں 3 روزہ سپورٹس گالا کا اہتمام کیا ہے نارووال سپورٹس سٹی وہ منصوبہ ہے جس میں نوجوان کو جدید تربیت سے کھیلنے کا موقع فراہم ہو گا اس منصوبے کو بنانے کے جرم میں عمران خان نے مجھے ڈھائی ماہ قید میں رکھا اور مجھے انتقامی کاروائی کا ہی نشانہ نہیں بنایا بلکہ اسنصونے کے فنڈز بند کرکے 5 سال کام کو روکے رکھا...
    رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 0.27 فیصد مزید بڑھ گئی۔ تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی شرح کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 0.27 فیصد کا اضافہ ہوا، ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 1.21 فیصد ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق بے لگام چینی کی قیمتوں میں مسلسل بارہویں ہفتے بھی اضافہ ریکارڈ کیا ہے، ایک ہفتے میں چینی ایک روپے فی کلو مزید مہنگی ہوگئی، ملک میں چینی کی اوسط قیمت 155 روپے 27 پیسے فی کلو ہوگئی ہے۔ ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق حالیہ...
    پشاور: وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ عمران خان آئے گا سب ٹھیک کرے گا، ریاست کو بھی کہتا ہوں نظریات کو قید نہیں کر سکتے۔ خیبر پختونخوا گیمز 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ اصول، اخلاقیات اور نظریات زندگی کا حصہ ہے، آج وہ شخص جس کو بے گناہ قید کیا ہوا ہے وہ ہمارے درمیان موجود ہے، عمران خان قوم کے دلوں میں ہے وہ نظریہ سوچ ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا گیمز آغاز ہوگیا ہے، تقریباً 2500 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، جو گیمز میں سونے کا تمغہ لے گا ہر ماہ 25 ہزار روپے دیں گے، کھیل میں ہار جیت...
    اگر امریکہ چین پر دباؤ ڈال کر اس کی ترقی کو روکنے پر مصر ہے تو چین اس کا  بھرپور مقابلہ کرے گا ، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز میونخ : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کی جہاں انہوں نے “چین کے خصوصی سیشن” میں خطاب کیا اور حاضرین کے سوالات کے جوابات دیے۔ہفتہ کے روز چین امریکہ تعلقات کے معاملے پر، وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ امریکہ کے بارے میں  چین کی   پالیسی  مستحکم ہے اور اس میں تسلسل رہا ہے ۔  چین کی  پالیسی صدر شی جن پھنگ کی طرف سے پیش کردہ تین اصولوں پر مبنی ہے جو  باہمی احترام، پرامن...
    میونخ : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کی جہاں انہوں نے “چین کے خصوصی سیشن” میں خطاب کیا اور حاضرین کے سوالات کے جوابات دیے۔ہفتہ کے روز چین امریکہ تعلقات کے معاملے پر، وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ امریکہ کے بارے میں  چین کی   پالیسی  مستحکم ہے اور اس میں تسلسل رہا ہے ۔ چین کی  پالیسی صدر شی جن پھنگ کی طرف سے پیش کردہ تین اصولوں پر مبنی ہے جو  باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی، اور تعاون کے ذریعے باہمی مفادات پر مشتمل ہیں ۔ وانگ ای نے کہا کہ چین ان تین اصولوں کے مطابق امریکہ کے ساتھ مستحکم، صحت مند اور پائیدار دو طرفہ تعلقات استوار...
    — فائل فوٹو اقوامِ متحدہ کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغان طالبان بدستور کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو مالی اور لاجسٹک مدد فراہم کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں پاکستان میں دہشت گرد حملے بڑھ رہے ہیں۔اقوامِ متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق ٹی ٹی پی کی افغانستان میں موجودگی اور طاقت برقرار ہے، 2024ء کے دوران اس نے پاکستان میں 600 سے زائد حملے کیے جن میں سے کئی افغان سر زمین سے کیے گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغان طالبان ٹی ٹی پی کو ماہانہ 43 ہزار ڈالر فراہم کر رہے ہیں۔ تنظیم نے کنڑ، ننگرہار، خوست اور پکتیکا میں نئے تربیتی مراکز قائم...
    مہنگائی کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ،ادارہ شماریات کی رپورٹ سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں عشاریہ صفر چار کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 0.98 فیصد کی سطح پرآگئی، ایک ہفتے کے دوران 13 اشیا مہنگی، 15 سستی 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ادارہ شماریات نے ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی ، ایک ہفتے میں کیلے فی درجن 12 روپے مہنگے ہوگئے۔ چکن فی کلو 15 روپے، انڈے فی درجن 5 روپے 85 پیسے اورچینی فی کلو 1 روپے 16 پیسے مزید مہنگی ہوئی، مہنگی ہونے والی اشیا میں...
    لاہور:امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ  ٹرمپ اپنا شوق پورا کرنے کے لیے اسرائیل جیسی ناپاک ریاست کو نیو یارک یا واشنگٹن کے اردگرد بسائیں، اسرائیل نے جو کچھ بھی فلسطین میں کیا ہے اس کے پیچھے امریکا ہے۔ منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی بچوں کو بھی اسنائپرز سے قتل کیا،دنیا کے سب سے بڑے مسئلے فلسطین پر امریکی صدر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ حماس نے تن تنہادنیا کے بڑے  دہشت گرد وں اسرائیل اور امریکا کے سامنے مزاحمت کی، صیہونی فورسز کی دہشت گردی میں جو نقصان فلسطین کا ہوا ہے تاوان...
    لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز نے یوم یک جہتی کشمیر کے موقع پر لاہور کے لبرٹی چوک پر منعقدہ تقریب میں کہا کہ کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ ایک دن ضرور پورا ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر لبرٹی چوک پر ہونے والی تقریب میں شرکت، جہاں شمعیں روشن کی گئیں، شہدائے کشمیر کے لیے دعائے مغفرت کی اور حکومت پنجاب نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر خصوصی ملی نغمہ “ہم کو کشمیر سے پیار ہے” بھی جاری کر دیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے لبرٹی چوک میں شمع آزادی روشن کی اور شہدائے کشمیر کی یادگار پر پھول رکھ کر نذرانہ عقیدت پیش کیا، تقریب میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے...
    لاہور: پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز نے یوم یک  جہتی کشمیر کے موقع پر لاہور کے لبرٹی چوک پر منعقدہ تقریب میں کہا کہ کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ ایک دن ضرور پورا ہوگا۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر لبرٹی چوک پر ہونے والی تقریب میں شرکت، جہاں شمعیں روشن کی گئیں، شہدائے کشمیر کے لیے دعائے مغفرت کی اور حکومت پنجاب نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر خصوصی ملی نغمہ "ہم کو کشمیر سے پیار ہے" بھی جاری کر دیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے لبرٹی چوک میں شمع آزاری روشن کی اور شہدائے کشمیر کی یادگار پر پھول رکھ کر نذرانہ عقیدت پیش کیا، تقریب میں یوم یکجہتی...
    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر—فائل فوٹو آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مظفرآباد کا دورہ کیا۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور یادگار شہداء پر پھول رکھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کشمیر میں چیلنجنگ آپریشنل حالات کے مقابلے میں تعینات افسروں اور سپاہیوں کی تعریف کی۔ بھارت 5 اگست 2019ء کی سوچ سے باہر نکلے: شہباز شریفوزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت 5 اگست 2019ء کی سوچ سے باہر نکلے۔ آرمی چیف نے جوانوں کی...
    مظفر آباد:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا اور شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے۔ اس دوران انہوں نے کشمیر میں تعینات افسران اور سپاہیوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کی بھی بھرپور ستائش کی۔ جنرل عاصم منیر نے کہا کہ افواجِ پاکستان کی جنگی تیاری اور بلند حوصلہ دشمن کی ہر اشتعال انگیزی کا مؤثر جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے جوانوں کی غیر متزلزل عزم اور چوکسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ...
    چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے کھوکھلے بیانات ان کی بڑھتی ہوئی مایوسی کی نشاندہی کرتے ہیں۔  پاکستان مکمل طاقت کے ساتھ کسی بھی مہم جوئی کا جواب دے گا۔ جنرل عاصم منیر نے یہ باتیں پاکستان آرمی کے سب سے بڑے پالیسی ساز ی اور فیصلہ ساز ی کے مشاورتی ادارہ کور کمانڈرز کانفرنس میں صدارتی خطاب کے دوران کہیں۔  آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ  چیف آف آرمی سٹاف  جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت 267ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں فورم نے بھارتی فوجی قیادت کے حالیہ اشتعال انگیز بیانات کا سخت نوٹس لیا۔  رانی پور ؛ پیر کی کمسن ملازمہ سے زیادتی و قتل کیس؛مقتولہ کی...
    لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر تبصرہ کرنا مہنگا پڑ گیا۔ سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان کو روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ نوجوان روتے ہوئے کہتا ہے کہ ’میں مریم نواز کو کیا سمجھتا تھا لیکن وہ اتنی اچھی نکلی‘۔ نوجوان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے انہیں بتایا تھا کہ مریم نواز چور اور کرپٹ ہے لیکن انہوں نے راولپنڈی کا نقشہ بدل دیا ہے۔ نوجوان نے مریم نواز سے درخواست کی کہ وہ اسے معاف کر دیں۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی خود کو اس پر تبصرہ کرنے سے نہ...
    محرابپور(جسارت نیوز)آتشزدگی کے دوواقعات، گھر اور قیمتی سامان جل کر خاکستر، مورو پولیس تھانہ کی حدود تیمور کے قریب گاؤںسیفل جسکانی میں معذور محنت کش کے گھر اچانک آگ لگ گئی جس سے گھر اور تمام سامان، فرنیچر، برقی آلات، جنس جل کر راکھ میں تبدیل ہوگئی، متاثرہ شخص کے مطابق وہ کھلے آسمان کے نیچے آگئے ہیں ،دوسری طرف گاؤں حاجی سجاول خاصخیلی میں نامعلوم محنت کش نثار خاصخیلی کے گھر کو آگ لگا کر فرار ہوگئے، متاثرہ شخص نے گاؤں والوں کی مدد سے آگ بجھائی، پولیس کے مطابق وہ تحقیقات کر رہی ہے۔
    کراچی(نیوز ڈیسک)امریکی خاتون حیلے بہانے کرکے کراچی ائیرپورٹ پر امریکا واپسی سے کتراتی رہی، دلبر داشتہ خاتون نے پرواز کیو آر 611 سے براستہ دوحہ نیویارک جانا تھا۔ پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتا ہو کر کراچی پہنچنے والی خاتون نے امریکا واپس جانے سے انکار کر دیا۔ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق محبت میں ناکامی پر مایوس خاتون نے کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامہ آرائی کی، امریکی خاتون نے پہلے امیگریشن کرانے سے انکار کیا اور پھر ڈپارچر لاؤنج میں جہاز میں سوار نہیں ہوئی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ خاتون حیلے بہانے کرکے کراچی ائیرپورٹ پر امریکا واپسی سے کتراتی رہی، دلبر داشتہ خاتون نے پرواز کیو آر 611 سے براستہ دوحہ نیویارک جانا تھا۔ پولیس اور ائیر پورٹ سکیورٹی فورس...
    شہدادپور (نمائندہ جسارت) انجمن دائرہ الاسلام ویلفیئر ایسوسی ایشن اور شہدادپورین گروپ کے زیر انتظام عظیم الشان پروگرام ’’محفل حسن نعت‘‘ 30 جنوری کو متصل گراؤنڈ مصطفائی مسجد ہرداسپورہ (سابق خالد کلب دائرہ الاسلام گرائونڈ) بعد نماز عشاء منعقد کیا جائے گا جس میں تنزانیہ ، سعودیہ اور مصر کے بین الاقوامی معروف قراء عیدی شعبان تنزانیہ ، قاری احمد ھیجا تنزانیہ ، قاری محمد داؤد تالقانی سعودیہ و دیگر ملکی غیر ملکی نامور قاری حضرات تشریف لائیں گے۔ پروگرام کے منتظم سید محسن علی ایڈووکیٹ، جہانگیر عالم بھٹی ، سید عظیم شاہ و دیگر کے علاوہ استقبالیہ کمیٹی کے چیئرمین خالد ظہور بیگ ممبران منیر احمد نربان سید ارشاد عالم لاری سید طاہر علی ڈاکٹر نعیم اختر محمد عارف...
    ویب ڈیسک: ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی، ہفتہ وار مہنگائی میں 0.39 فی صد کمی واقع ہوئی ہے ۔  تفصیلات کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 1.16 فیصد پر آگئی ہے، ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق حالیہ ہفتے میں21 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،مسلسل ساتویں ہفتے چینی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،ایک ہفتے میں چینی اوسط ایک روپے ایک پیسے فی کلو مزید مہنگی  ہوئی ،ملک میں چینی کی اوسط قیمت 141 روپے36پیسے فی کلو پر پہنچ گئی ہے۔ طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، مریم نواز  رپورٹس کے مطابق کیلے 3روپے89 پیسے فی درجن، ڈھائی کلو گھی...
    دمام: پی آئی اے کی سعودی عرب سے لاہور کی پرواز میں فنی خرابی کے باعث دمام میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے جس کے بعد پرواز خوفناک حادثے کے بچ گئی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ شیڈولڈ پرواز پی کے 244 دمام سے لاہور کے لئے روانہ ہوئی تھی۔ روانگی کے 20 منٹ بعد ایئر بس اے 320 طیارے میں فنی خرابی ہوئی تھی۔ ذرائع کے مطابق ایوی ایشن کا کہناہےکہ اے ٹی سی دمام کو آگاہ کر کے پائلٹ واپس لینڈنگ اپروچ پر آ گیا۔فنی خرابی پر پائلٹ نے 4 بج کر 22 منٹ پر ریڈار پر ہنگامی ایمرجنسی سگنل دیا۔روانگی کے ایک گھنٹے...
    اسلام آباد (وقائع نگار) وفاقی دارالحکومت کے مصروف علاقے بلیو ایریا میں قائداعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تعمیر کی گئی یادگار سے ان کے پورٹریٹ اکھاڑ دئیے گئے۔ سی ڈی اے نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے تھانہ میں درخواست دے دی، یہ یادگار بلیو ایریا کے جی سکس، ایف سکس سیکشن میں تعمیر کی تھی۔ اس یاد گار کی دیکھ بھال کی ذمہ داری شعبہ انوائرمنٹ کی تھی، ترجمان سی ڈی اے شاہد کیانی نے نوائے وقت کو بتایا کہ معاملے کو سنجیدگی سے لیا گیا ہے۔ سی ڈی اے نے ذمہ داروں کے خلاف مقدمے کے اندراج  کے لئے تھانہ کوہسار میں  درخواست دے دی...
    بھارتی میڈیا کے مطابق کانپور پولیس نے ایک مرد اور اس کی خاتون ساتھی کے خلاف چلتی بائک پر رومانس کرنے پر تحقیقات کا آغاز کیا جب کہ جوڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ وائرل ویڈیو میں ایک شخص کو اپنی خاتون ساتھی کو گود میں بیٹھا کر موٹر سائیکل چلاتے ہوئے دیکھا گیا، وہ بغیر ہیلمٹ کے اپنی موٹر سائیکل چلاتا ہے، خاتون فیول ٹینک پر بیٹھتی ہے اور اس منہ  مرد کی طرف ہوتا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ کانپور کے گنگا بیراج علاقے کے قریب پیش آیا، پولیس کی جانب سے ویڈیو کی تاریخ اور وقت کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کانپور...
    محراب پور(جسارت نیوز)محراب پور دو نوجوان لاپتا، اغوا کا شک، اہل خانہ نے پولیس سے مدد مانگ لی، کوٹری کبیر کے نواحی گاؤں کریم داد لاشاری کا 16سالہ نوجوان فیاض لاشاری ولد غلام شبیر لاشاری پراسرار طور پر گم ہوگیا ہے، خان واہن کے نواحی گاؤں عبد الکریم کلہوڑو کا رہائشی 24 سالہ نوجوان ساجد علی ولد کھبڑ کلہوڑو بھی پراسرار طور پر گھر سے لاپتا ہے۔ اہل خانہ کے مطابق بیٹوں کو کافی تلاش کیا، رشتے دار، دوست احباب سے پتا کرایا ہے لیکن کچھ پتا نہیں چل رہا ہے بیٹے مزدوری اور مسجد کی ٹوپی بیچ کر گزربسر کرتے تھے پولیس ہماری مدد کرے۔