2025-09-18@03:33:49 GMT
تلاش کی گنتی: 113

«دستاویز کے مطابق»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کیا عمران خان کی حکومت نے پراپرٹی ٹائیکون اور برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کے درمیان 190 ملین پاؤنڈز کی وطن واپسی کے معاملے میں کوئی مدد فراہم کی تھی؟اثاثہ ریکوری یونٹ (اے آر یو) کے سربراہ مرزا شہزاد اکبر کے دستخط شدہ ’’معاہدہ رازداری‘‘ (ڈِیڈ آف کانفیڈنشلٹی) کو دیکھیں تو اس میں حکومت کی براہِ راست مدد کی نشاندہی ہوتی ہے۔ معاہدے میں سپریم کورٹ کے رجسٹرار کے اکاؤنٹ کا ذکر ہے اور معاہدے میں اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ یہ معاہدہ اس وقت تک خفیہ رہے گا جب تک کہ قانوناً اسے افشاء کرنے کی ضرورت نہ پیش آئے۔ اس صورتحال کے تناظر میں ٹائیکون کے ساتھ حکومت کے تعاون پر...
    فلمی دنیا کے بڑے انعام آسکر کے لیے فلسطینی دستاویزی فلم ’’نو لینڈ‘‘ کو نامزد کردیا گیا۔ اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق فلم کے ہدایت کاروں میں چار اسرائیلی باسل ادرا، ہمدان بالل، یوول ابراہم اور ریچل سزور شامل ہیں، دستاویزی فلم کی کہانی مقبوضہ مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے فلسطینی نوجوان عدرا کے گرد گھومتی ہے جو اسرائیلی فوج کے قبضے کے خلاف مزاحمت کر رہا ہے۔ فلم نے پری آسکر ایوارڈز میں بھی کامیابی حاصل کی ہے جبکہ سینما آئی آنرز کی طرف سے بہترین فلم ، آئی ڈی اے کی طرف سے بہترین فلم اور ہدایت کاری کا ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔ نیز برلن میں بہترین دستاویزی فلم کا اعزاز بھی حاصل...
    دوسری مرتبہ امریکی صدر بننے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آئندہ چار سال آرام نہیں کروں گا بلکہ کام کر کے امریکا کو پھر ایک عظیم ملک بناؤں گا۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ جرائم پیشہ تارکین وطن کو امریکا تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امیگریشن حکام اب غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں لے رہے ہیں۔ جوبائیڈن پر تنقید کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سابق امریکی صدر نے سرحدیں کھولیں جس کی وجہ سے کئی امریکی شہری قتل ہوئے۔ وہیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ سعودی عرب سے امریکا میں مزید سرمایہ کاری کرنے کو کہیں گے، عالمی ادارہ صحت میں دوبارہ...
    — فائل فوٹو پشاور میں بھی گداگری منظم منصوبہ بندی کے تحت چلنے کا انکشاف ہوا ہے۔شہر میں گداگروں کے خلاف آپریشن جاری ہے، اس حوالے سے کمشنر آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گداگری کے دھندے میں ملوث 24 ٹھیکے داروں کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔کمشنر آفس کے مطابق ٹھیکے داروں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔ کراچی: گداگری اور جعلی دستاویزات پر بیرونِ ملک جانے کی کوشش، 8 مسافر گرفتارایف آئی اے امیگریشن کراچی نے گداگری اور جعلی دستاویزات پر سفر کرنے میں ملوث 8 مسافروں کو گرفتار کر لیا۔ گداگری کے خلاف آپریشن میں تقریباً 120 گداگروں کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔کمشنر آفس کے مطابق زیرِ حراست گداگروں میں 70 خواتین...
    تھائی لینڈ قونصلیٹ کراچی نے مسافروں کے لیے نئی ہدایات جاری کردیں اور خبردار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جعلی دستاویزات پر تھائی لینڈ کا سفر کرنے والوں کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔تھائی لینڈ قونصلیٹ کراچی نے مسافروں کے لیے نئی ہدایات جاری کردیں، جس میں کہا ہے کہ ای ویزا درخواست دینے والے مسافر اصل دستاویزات جمع کرائیں۔ تھائی قونصلیٹ نے تمام دستاویزات خاص طور پر ایئر لائن ٹکٹ اور ہوٹل کی اصل بکنگ ہونا لازمی قرار دی ہے۔قونصلیٹ کا کہنا تھا کہ جانچ پڑتال میں جعلی دستاویز پائے جانے والوں کے خلاف ایکشن ہوگا، جعلی دستاویزات پر درخواست گزار اور ٹریول ایجنٹس کو بلیک لسٹ کیا جائے گا۔
    محکمہ موسمیات نے ملک میں ناکافی بارشوں کے باعث خشک سالی کا اندیشہ ظاہر کردیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے میدانی علاقوں میں خاطر خواہ بارشیں ریکارڈ نہیں کی گئیں، معمول سے کم بارشوں کے باعث خشک سالی کی صورتحال مزید بڑھ گئی۔ دستاویز کے مطابق یکم ستمبر سے 15 جنوری 2024 کے درمیان معمول سے 40 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔ دستاویز کے مطابق سندھ میں 52، بلوچستان میں 45 اور پنجاب میں 42 فیصد معمول سے کم بارشیں ہوئیں جبکہ پوٹھوہار میں ہلکی خشک سالی کی صورتحال دیکھی گئی۔ دستاویز کے مطابق بارانی علاقوں سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی خشک سالی جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، ناکافی بارشوں کے باعث خشک سالی کا اندیشہ ہے۔ دستاویز...
    واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ سابق صدر جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق خفیہ دستاویزات عوام کے سامنے آشکار کریں گے۔ ٹرمپ کا کہناتھا کہ اقتدار سنبھالنے کے بعد وہ جو کام کریں گے ان میں سے ایک یہ ہے کہ کینیڈی کے قتل سے متعلق تمام دستاویزات کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائے۔ کینیڈی کے علاوہ ان کے بھائی رابرٹ ایف کینیڈی اور مارٹن لوتھر کنگ کے قتل سے متعلق تمام دستاویزات کو سامنے لانے کا ذکر کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہاکہ ہم عوامی دلچسپی کی حامل دیگر متعلقہ دستاویزات بھی منظر عام پر لائیں گے۔
    کینسر مریض ہونے کے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹس و دستاویزات پر امریکی ویزا حصول کا خواہشمند سہولت کار سمیت گرفتار کرلیا گیا۔امریکی قونصلیٹ کی تحریری شکایت پر ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کی کراچی نے کینسر مریض ہونے کے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹس و دستاویزات پر امریکی ویزا حصول کا خواہشمند سہولت کار سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزمان میں سیالکوٹ کا رہائشی رضا عباس اور سہولت کار مبینہ ٹریول ایجنٹ امیر حمزہ شامل ہیں۔ رضا عباس نے ایک کروڑ روپے کے مساوی جعلی بینک اسٹیٹمنٹ قونصلیٹ میں پیش کیں۔ ملزم نے ٹریول ایجنسی کا جعلی مالک ہونے کی دستاویزات بھی قونصلیٹ میں جمع کرائیں۔ ملزم کو لیبارٹری رپورٹس اور ایک اسپتال کے سرٹیفکیٹس حافظ نامی لیب ریسپیشنسٹ نے 30 ہزار روپے...
    کراچی: مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ  انسداد تجاوزات  نے ایم کیو ایم پاکستان کی فلاحی تنظیم خدمت خلق فاونڈیشن کو سنگم گراؤنڈ فیڈرل بی ایریا میں قائم میت بس ٹرمینل خالی کرنے کا نوٹس جاری کردیا/ نوٹس کے مطابق سنگم گراؤنڈ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے پارک کی زمین ہے اور اسے کسی اور مقصد کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ فیڈرل بی ایریا میں واقع اس میت بس ٹرمینل کے دستاویزات تین روز میں فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر مقررہ وقت میں دستاویزات فراہم نہ کیے گئے تو کے کے ایف کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس حوالے...
    نیٹ فلکس 7 فروری 2025 کو اپنی نئی دستاویزی سیریز 'دی گریٹسٹ رائیولری: انڈیا ورسز پاکستان' ریلیز کرنے جا رہا ہے، جو کرکٹ کے میدان میں بھارت اور پاکستان کے درمیان جذباتی اور تاریخی مقابلے کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ سیریز کرکٹ کے شائقین کے دلوں میں بستے ان یادگار لمحات کو پیش کرے گی، جہاں سخت مقابلے، آخری گیند تک جانے والے میچ، اور تاریخی چھکے سب کو شامل کیا گیا ہے۔  اس میں لیجنڈری کرکٹرز جیسے وریندر سہواگ، سوراو گنگولی، سنیل گواسکر اور شعیب اختر اپنے ذاتی تجربات اور یادیں شیئر کریں گے۔ دستاویزی فلم میں پہلی انڈیا-پاکستان ون ڈے انٹرنیشنل کے تاریخی لمحات کو بھی شامل کیا گیا ہے، جو کرکٹ کے شائقین کے لیے ایک ناقابل...
    ---فائل فوٹو  وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ قانونی دستاویزات نہ رکھنے والے غیر ملکی شہریوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، قانونی دستاویزات کے حامل کسی بھی غیر ملکی شہری کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات کی۔اس دوران محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی قوم اورسیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں، پاکستان کی بہادر قوم نے دہشت گردی کے ناسور کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور کر رہی ہے۔وزیرِ داخلہ نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے تمام شہریوں کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔محسن نقوی نے یہ...