2025-11-04@08:05:39 GMT
تلاش کی گنتی: 118

«راکٹ مین»:

(نئی خبر)
    ویب ڈیسک —  دنیا کے دوسرے نمبر کے دولتمند ترین شخص جیف بیزوس کی راکٹ کمپنی،’ بلیو اوریجن‘ نےجمعرات کو اپنی 11 ویں انسانی پرواز کے لیے کچھ سیلیبریٹی مسافر خواتین کا اعلان کیا ہے، جو اس موسم بہار میں خلا میں جائینگی۔ یہ سب ہی اپنے اپنے شعبے میں معرو ف ہیں۔ لارین سانچیز اس کمپنی کے مالک جیف بیزوس کی منگیتر ہیں اوروہ خود ہیلی کاپٹر پائلٹ اور سابق ٹی وی صحافی ہیں۔ انہوں نے ہی اس کےعملے کا انتخاب کیا ہےجو مغربی ٹیکساس سے 10 منٹ کی خلائی پرواز پر ان کے ساتھ شامل ہوگا۔ عائشہ بو ایوارڈز کی ایک تقریب میں۔ یہ بلیو اوریجن کی 11ویں انسانی خلائی پرواز ہوگی۔ یہ خواتین اس موسم...
    بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چینی سائنسدانوں نے نئے راکٹ کا ڈیزائن مکمل کر لیا ہے تاکہ خلا میں بڑے سیاروں کو بھیجنے کی تیاری مکمل کی جاسکے۔ یہ اقدام ایلون مسک کے خلا میں بڑھتے ہوئے اثرات کا توڑ کرنے کے لیے کیا جارہا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بھاری وزن کے ساتھ تیزی سے خلا میں پہنچنے والے راکٹ کی پہلی جانچ مکمل کرلی گئی ہے۔ یہ تجربہ وینچانگ خلائی مرکز کی رسد گاہ سے کیا گیا،جو چین کے جنوبی جزیرے ہینان میں واقع ہے۔ راکٹ کا نام دی لانگ مارچ 8 اے رکھا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ راکٹ کی مدد سے نچلی اور درمیانی سطح کے خلائی محور تک رسائی کو بہتر کیا جا سکے گا۔
    اپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا پی ٹی آئی ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتی ہے، سندھ میں امن امان کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، جلد عوام کے ساتھ مل کر احتجاج کریں گے، عوام کے ساتھ کھڑے ہیں جلد ڈاکو راج سے عوام کو خاتمہ دلوائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ انتہائی افسوس کا مقام ہے ایک پیشہ ور ڈاکٹر سندر بالانی کو بھتہ کے لئے راکٹ بھیجا گیا، سندھ میں امن امان کی صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے، ایسے واقعات پر بھی سندھ حکومت اور متعلقہ ادارے خاموش بیٹھے ہیں، عام لوگوں کے ساتھ ساتھ ہماری...
    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ شہریوں اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مجرموں کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ عوام میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہو سکے۔ اسلام ٹائمز۔ حیدرآباد شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم اور بھتہ خوری کے ایک اور سنگین واقعے میں، اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے نامور ڈاکٹر سندر لال بالانی کو بھتہ وصولی کے لیے راکٹ بھیج دیا گیا۔ اس واقعے نے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سندر لال بالانی کو نامعلوم افراد کی...
    انگلینڈ کی دی ہنڈریڈ فرنچائز لیگ کی ایک ٹیم کو حاصل کرنے کی دوڑ چیلسی فٹبال کلب کے مالکان نے شاہ رخ خان کی آئی پی ایل فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈر کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ریئل اسٹیٹ کمپنی کین انٹرنیشنل (جو چیلسی فٹبال کلب کے شریک مالک ٹوڈ بوہلے اور چیلسی کے ڈائریکٹر جونتھن گولڈسٹین کی ملکیت ہے) نے دی ہنڈریڈ کی ٹیم ٹرینٹ راکٹس کے 49 فی صد حصص خرید لیے ہیں۔ مزید پڑھیئے: ٹیم ہارے یا جیتے اُسے سپورٹ کرنا ہے، محسن نقوی ایک رپورٹ کے مطابق بوہلے اینڈ کمپنی نے ٹرینٹ راکٹس کو تقریباً 3 کروڑ 90 لاکھ برطانوی پاؤنڈز (13 ارب 52 کروڑ پاکستانی روپے)میں خریدا۔ ای ایس پی این کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق کین...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 فروری 2025ء) خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق ایک اعلیٰ بھارتی اہلکار نے پیر کو کہا کہ فرانس کے ساتھ پہلی مرتبہ یہ ممکنہ معاہدہ ہوگا کہ بھارت کو ہتھیار برآمد کرنے والا دوسرا سب سے بڑا ملک نئی دہلی سے ہتھیار خریدے گا۔ بھارت دنیا کا سب سے بڑا ہتھیار درآمد کرنے والا ملک ہے، لیکن وہ اپنی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مقامی پیداوار کو بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے اور اپنی دفاعی برآمدات میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔ بھارت اور فرانس مشترکہ دفاعی ساز و سامان کی پیداوار پر متفق ایک دوسرے سرکاری اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے...
    میرپور ماتھیلو ر(نمائندہ جسارت میونسپل کمیٹی میرپور ماتھیلو کے افسران کے خلاف میونسپل ملازم میر حسن میرانی کی پریس کانفرنس میونسپل کمیٹی میں ہونے والے گھپلوں سے پردہ اٹھا دیا ، اس سلسلے میں میونسپل کمیٹی میرپور ماتھیلو میں پی آر او کی پوسٹ پر کام کرنے والے سترہ گریڈ کے افسر میر حسن میرانی نے کہا ہے کہ میونسپل کمیٹی میں سیاسی مداخلت کے باعث ٹاؤن چیئرمین شہباز لونڈ کے کہنے پر چند سال قبل جونیئر آپریٹر طور بھرتی ہونے کے بعد غیر قانونی پروموشنز کے زریعے سترہ گریڈ کی پوسٹ پر قابض کرتا دہرتا بنے ہوئے زاہد نائچ نے میری دو برسوں سے سیلری بند کردی ہے۔ اس کا مزید کہنا تھا کہ ہر ماہ 5 کروڑ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 06 فروری 2025ء) اڑنے والی ٹیکسیاں، خودکار گاڑیاں اور بعد از استعمال دوبارہ کارآمد بنائے جانے والے راکٹ مستقبل میں نقل و حمل کے مسائل کا حل ہوں گے۔ دنیا بھر میں موجدین ان تصورات کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے کوشاں ہیں جبکہ نئے احتراقی انجن بنانے کے رحجان میں اضافہ تھم گیا ہے۔ایجادی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے (وائپو) نے مستقبل کے ذرائع نقل و حمل سے متعلق ٹیکنالوجی میں بدلتے رحجانات پر اپنی تازہ ترین رپورت میں بتایا ہے کہ مستقبل میں ٹریفک سے پیدا ہونے والی آلودگی میں نمایاں کمی آنے کی توقع ہے۔ آئندہ برسوں میں ٹریفک جام کے مسئلے کی شدت بھی کم ہو...
    نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 فروری ۔2025 )بھارت کی اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (آئی ایس آر او) کا نیا 100 ویں راکٹ مشن اپنے نیویگیشن سیٹلائٹ میں تکنیکی خرابی کے باعث رکاوٹ کا شکار ہوگیا بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسپیش رسرچ آرگنائزیشن نے رکاوٹوں کا سامنا کرنے والے مشن سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سیٹلائٹ کو متعین مدار تک پہنچانے کے لیے اس کو بلند کرنے کے اقدامات نہیں کیے جا سکے کیونکہ آکسیڈائزر کو تھرسٹرز چلانے کے لیے داخل کرنے والے والوز نہیں کھل سکے.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق یو آر را سیٹلائٹ سینٹر کا تیار کردہ سیٹلائٹ این وی ایس-02 کو بھارت کے اوپر ایک جیو اسٹیشنری دائرے میں مقررہ مقام تک پہنچانا چونکہ...
    نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج ’آئرن ڈوم‘ طرز پر امریکی میزائل ڈیفنس شیلڈ بنانے کے لیے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کریں گے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرنے والے ہیں جس کا مقصد امریکا کے لیے ایک نئی جنریشن کا میزائل دفاعی نظام بنانا ہے۔ یہ نظام اسرائیل کے مختصر فاصلے والے دفاعی نظام ’آئرن ڈوم‘ کی طرز پر ہوگا جو برسوں سے غزہ سے داغے جانے والے راکٹوں کو روکنے کے لیے استعمال ہوتا رہا ہے۔ مزید پڑھیں: غزہ کو فلسطینیوں سے خالی کرنے کا ٹرمپ کا پلان عرب لیگ نے مسترد کردیا نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس ایگزیکٹو آرڈر کے تحت خلا پر مبنی...
    چین کی جانب سے پاکستانی سیٹلائٹ سمیت تین مصنوعی سیاروں کی کامیاب لانچنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین نے جیو چھیوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانگ مارچ 2 ڈی کیریئر راکٹ کے ذریعے پاکستان پی آر ایس سی-ای او 1 سیٹلائٹ سمیت تین مصنوعی سیاروں کو بیک وقت کامیابی سے خلا میں بھیج دیا ۔ چینی میڈ یا نے بتا یا کہ بیجنگ وقت کے مطابق جمعہ کے روز دن 12بج کر 7منٹ پر سیاروں کو خلا میں بھیجا گیا۔دوسرے دو مصنوعی سیاروں میں تھیان لو-1 سیٹلائٹ اور بلیو کاربن 1 سیٹلائٹ شامل ہیں۔تینوں سیٹلائٹس مقررہ مدار میں کامیابی سے داخل ہوئے اور لانچ مشن مکمل طور پر کامیاب رہا۔ یہ لانگ مارچ کیریئر راکٹ...
    خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے تھانہ ہوید میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہو گئے، حملے میں دہشت گردوں نے راکٹ  کا استعمال کیا جس سے چوکی پر نصب تھرمل گن کو بھی نقصان پہنچا۔پولیس کے مطابق گزشتہ رات نامعلوم دہشت گردوں نے بنوں کے علاقے تھانہ ہوید کی حدود میں پولیس چوکی پر حملہ کیا، 20 سے 30 دہشت گردوں نے راکٹ  اور دیگر اسلحے سے حملہ کرکے چوکی کو نشانہ بنایا۔حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا، جس کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی سے حملہ...
    خیبر پختونخوا کے شورش زدہ اور فرقہ وارانہ فسادات سے متاثرہ قبائلی ضلع کرم  میں قیام امن کے لیے حکومتی کوششوں کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب کلیئرنس کے بعد پاڑاچنار جانے والے قافلے پر حملہ کیا گیا اور کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔ کرم پولیس اور ڈپٹی کمشنر آفس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بگن نامی گاؤں میں پیش آیا جہاں مسلحہ افراد نے بھاری ہتھاریوں سے قافلے کو نشانہ بنایا۔ سرکاری حکام کے مطابق سخت سیکیورٹی میں اشیائے خورونوش لے جانے والی گاڑیوں پر راکٹ داغے گئے اور اندھا دھند فائرنگ گئی۔ ایک اہلکار جاں بحق 3 افراد زخمی سرکاری حکام کے مطابق قافلے میں 35 سے زائد گاڑیاں تھی جو اشیائے خورونوش، ادویات اور...
    اسکرین گریب بگن میں کرم جانے والے تیسرے قافلے پر راکٹ فائر کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق راکٹ لگنے سے قافلے کی ایک گاڑی کو نقصان پہنچا ہے جبکہ اس افسوس ناک واقعے میں اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔واضح رہے کہ کُرم جانے والا یہ تیسرا قافلہ تھا۔قافلے میں شامل گاڑیاں واپس ٹل روانہ ہو گئی ہیں جبکہ چھپری چیک پوسٹ سے بھی مال بردار گاڑیاں واپس آ رہی ہیں۔ ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ، 42 افراد جاں بحقپولیس کے مطابق پاراچنار سے پشاور جانے والے قافلے میں شامل مسافر گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ضلع کُرم کے لیے ٹل کینٹ...
    اماراتی ماہرین کیلیفورنیامیں راکٹ کی روانگی کامشاہدہ کررہے ہیں ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات کا مصنوعی سیارہ محمد بن زاید سیٹ خلا میں روانہ کر دیا گیا ۔ محمد بن راشد خلائی مرکز کے اعلان کے مطابق سیارہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں وینڈنبرگ ایئر بیس سے فیلکن9 راکٹ پر کامیابی کے ساتھ روانہ ہوا۔ مصنوعی سیارے کو اماراتی انجینئروں نے محمد بن راشد خلائی مرکز میں تیار کیاتھا۔ اس کا وزن 750 کلو گرام ہے اور اس کے تمام نظام جامع اور امتیازی خصوصیات کے حامل ہیں۔ اس میں تصویر کشی اور عکس بندی کے لیے دنیا کا جدید ترین اور بہترین کیمرا نصب ہے۔ اس کے علاوہ معلومات کی منتقلی کی رفتار موجودہ صلاحیت سے 4گنا تیز ہے۔...