2025-11-04@11:51:24 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 117				 
                «شریک ہوں گے»:
(نئی خبر)
	اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جنوری ۔2025 )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات آگے بڑھانے کیلئے صدق دل سے تیار ہوں چاہتا ہوں مذاکرات آگے بڑھیں ہماری کمیٹی نے کہا ہے کہ ہم جواب لکھ کر دیں گے ہاﺅس کی کمیٹی بنانے کے لیے تیار ہیں.(جاری ہے)  وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کے لیے حکومت نے بڑی خوش دلی سے ان کی پیشکش کو قبول کیا، ایک کمیٹی قائم کی گئی اور پھر اسپیکر کے توسط سے مذاکرات شروع ہوگئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومتی کمیٹی کے مطالبے پر تحریک انصاف نے تحریری مطالبات پیش کیے جس...
	پشاور:وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر انتظام دینی مدارس کے سالانہ امتحانات کا آغاز یکم فروری2025ء بروز ہفتہ سے ہوگا، جو مسلسل 6روز تک جاری رہیں گے۔ وفاق المدارس کے ان امتحانات میں ملک بھر سے 625,628 طلبہ و طالبات شرکت کریں گے، جو گزشتہ سال کی نسبت 31,078 زیادہ ہیں۔ اس سال 108,403 طلبہ و طالبات حفظ قرآن کے امتحان میں حصہ لیں گے، جن میں 89,436 طلبہ اور 18,967 طالبات شامل ہیں۔ وفاق المدارس نے عالمی سطح پر سب سے زیادہ حفاظ و حافظات کا اپنا ریکارڈ توڑتے ہوئے نیا سنگ میل عبور کیا۔ یہ بات وفاق المدارس العربیہ پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کے ناظم مولانا حسین احمد نے جامعہ امداد العلوم مسجد درویش پشاور میں امتحانی عملے...
	مذاکرات آج نہیں آئینگے : تحریک انصاف : پھر سپیکر کمیٹی تحلیل کردینگے : حکومتی رکن غیر جمہوری رویہ : وزیراعظم
	اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی  بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کل حکومت کے ساتھ مذاکرات میں نہیں بیٹھیں گے، اس حوالے سے باضابطہ آگاہ بھی کردیا ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ یہ حکومت والے (پیکا ایکٹ) کے تحت جس کو بھی چاہے فیک نیوز کے زمرے میں اٹھا لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم میڈیا کے جائز حقوق کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آج اسی کی آواز دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج اگر قانون پاس بھی ہو گیا تو عدالت میں چیلنج کریں گے۔ کرم کے مسئلے پر تمام سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر آگئی...
	اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف جس طرف دیکھ رہے ہیں وہ سیاسی ایجنڈے پر گفتگو نہیں کریں گے۔ نجی ٹی وی سے بات چیت کے دوران وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہے تو آنے والے دنوں میں دور ہوجائے گی، پی ٹی آئی لوگوں کو اکٹھا کرتے ہیں، کیپٹل پرحملہ کرتے ہیں، اس بار اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف نے حکومت کرنی ہے لیکن کام نہیں کرنا، جس طرف پی ٹی آئی دیکھ رہے ہیں انہوں نے کسی سیاسی ایجنڈے پر بات...
	جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو مذاکرات کے چوتھے رائونڈ میں شریک نہیں ہونگے، پی ٹی آئی کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025  سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف نے مذاکرات کے چوتھے راونڈ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کی مذکراتی کمیٹی کے رکن عمر ایوب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی نے مذاکرات کے چوتھے راونڈ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے چوتھے راونڈ سے قبل جوڈیشل کمیشن کا قیام ضروری ہے اور جب تک جوڈیشل کمیشن کا قیام عمل میں نہیں لایا جاتا چوتھے مذاکراتی راونڈ میں نہیں بیٹھیں گے۔ان کا...
	پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہریار آفریدی—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی بہت جلد بری ہوں گے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی کے خلاف کوئی ثبوت نہیں، سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ لوگوں نے رانا ثناء اللّٰہ سے سیاسی انتقام نہیں لیا؟ تحریک انصاف کا نشان بانی پی ٹی آئی ہیں: بیرسٹر گوہرپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا نشان بانی پی ٹی آئی ہیں۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ نے تین چار...
	  کراچی:   نادرا نےشہرمیں بائیکرسروس کا آغازکردیا، نئی سہولت کے ذریعےشہری گھربیٹھے قومی شناختی کارڈزکے متفرق کاموں کے لیےاستفادہ کرسکیں گے۔  نادرا ریجنل ہیڈ آفس میں سادہ وپروقارتقریب کےدوران ڈی جی نادرا کراچی ریجن احتشام شاہد نےقومی شناختی کارڈز کی درخواستوں کی پراسسینگ کے لیے درکارآلات پرمشتمل بائیک کی چابیاں بائیکرزکےحوالے کیں۔ ابتدائی طورپرنادراحکام کی جانب سے شہریوں کےقومی شناختی کارڈزکی تجدید اورپتے اوردیگرتفصیلات کی تبدیلیوں کے لیے تین بائیکس متعارف کروائی گئی ہیں، پہلی مرتبہ نئے شناختی کارڈزبنوانے والے شہری اس سروس سےاستفادہ حاصل نہیں کرسکیں گے، انھیں پہلی مرتبہ قومی شناختی کارڈ کے حصول کے لیےنادراکے سینٹرآنا پڑے گا، بائیک سروس میں مزید بائیکوں کی تعدادمیںآنے والے کچھ عرصے کے دوران بتدریج اضافہ کیا جائےگا۔...
	واشنگٹن:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی امریکا پہنچ گئے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی امریکا پہنچ گئے ہیں جہاں وہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔ ریپبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ آج 47 ویں امریکی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے،تقریب امریکی آئین کے تحت واشنگٹن ڈی سی میں منعقد کی جائے گی. جہاں چیف جسٹس جان رابرٹس ان سے عہدے کا حلف لیں گے۔ 
	واشنگٹن:  وزیر داخلہ محسن نقوی امریکا پہنچ گئے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے۔ ریپبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ آج 47 ویں امریکی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے،تقریب امریکی آئین کے تحت واشنگٹن ڈی سی میں منعقد کی جائے گی، جہاں چیف جسٹس جان رابرٹس ان سے عہدے کا حلف لیں گے۔
	پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ہمارے مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے تو احتجاج اوو سے آگے جائے گا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوو احتجاج کا آغاز ہے، معاملات حل نہ ہوئے تو اس سے آگے جائیں گے۔عمر ایوب کا کہنا ہے کہ یہ ہے فائل جس میں ہمارے تحریری مطالبات ہیں، پہلا مطالبہ اسیران کی قانون کے مطابق رہائی ہے۔ تحریک انصاف حکومت کے جواب سے مطمئن ہوئی تو مذاکرات آگے چلیں گے: عرفان صدیقیحکومتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف حکومت کے جواب سے مطمئن ہوئی تو...
	حکومتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی—فائل فوٹو حکومتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف حکومت کے جواب سے مطمئن ہوئی تو مذاکرات آگے چلیں گے۔پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر میڈیا سے غیر رسمی گتفگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ تحریک انصاف آج اپنے تحریری مطالبات پیش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ تحریری مطالبات تمام اتحادی اپنے پارٹی سربراہ کے سامنے پیش کریں گے، حکومت کی جانب سے بھی تحریک انصاف کو تحریری جواب دیا جائے گا۔ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا تیسرا اجلاس کچھ دیر بعد ہوگااس اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے، اجلاس میں پی ٹی آئی تحریری طور پر اپنے مطالبات پیش کرے گی۔...
	مذاکرات کا تیسرا سیشن ہو رہا ہے،نیک نیتی کے ساتھ بیٹھیں گے تو تمام مسائل کا حل نکل آئے گا: بیرسٹرگوہر
	چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ انشااللہ  مذاکرات کا تیسرا سیشن ہو رہا ہے، ہم اپنے مطالبات لکھ کر سامنے رکھیں گے۔  اسلام آباد میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا  کہ توقع کرتے ہیں حکومت ہمارے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرے گی، سنجیدگی،کھلے دل ،نیک نیتی کے ساتھ بیٹھیں گے تو تمام مسائل کا حل نکل آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی قیدی ڈیڑھ دو سال سے تکلیف میں مبتلا ہیں، لوگ جیلوں میں بند ہیں، ضمانتیں نہیں مل رہیں، ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی ہر صورت ضروری ہے، سیاسی قیدیوں کی رہائی جمہوریت کیلئے بھی ضروری ہے، امید ہے یہ پراسیس جلد مکمل ہوگا، خوشی کی...
	 اسلام آباد:  رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ میرا خیال ہے کہ کریکر فائر ہو رہے ہیں، باقی مذاکرات ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر بیرون ملک تھے،آج میں نے ان کا بیان دیکھا ہے لیکن میں ذاتی طور پر سجھتا ہوں کہ وہ کنوینر ہیں اور کوئی ان کو اپروچ نہ بھی کرتا چونکہ ان کو علم ہے کہ جو شرط تھی کہ ہمیں مطالبات تحریری طور پر دیںسے اتفاق کر گئے ہیں لہٰذا ان کو تاریخ رکھ کر اجلاس بلانا چاہیے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ ملاقات کرانا کوئی اتنا سنجیدہ مسئلہ ہے کیونکہ...
	ملک کو معاشی دلدل سے نکالنے کیلئے تمام سیاسی قائدین کو ا یک ساتھ بیٹھنا ہو گا ،محمد عارف WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025  سب نیوز واشنگٹن /اسلام آباد (سب نیوز)بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف نے کہا ہے کہ تمام سیاسی قائدین کو ملک کو معاشی دلدل سے نکالنے کیلئے اپنی انا کو ایک طرف رکھ کر ایک ساتھ بیٹھنا ہو گا ، پاکستان انتشار سے نہیں ،قومی اتحاد سے آگے بڑھے گا،سیاسی اختلافات کو ذاتی دشمنی بنانے سے ملک اور عوام کو نقصان ہی ہوگا۔ گزشتہ روز سب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف نے کہا کہ ایک دوسرے کو نیچا دکھانے سے کسی کا فائدہ نہیں ہوگا ، بلکہ ایک دوسرے...
	نواز شریف کا دوبارہ متحرک ہونے کا فیصلہ،پیر سے روزانہ ماڈل ٹاون سیکرٹریٹ میں سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گے
	لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے دوبارہ سے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نواز شریف پیر سے روزانہ کی بنیاد پر سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف ماڈل ٹاون سیکرٹریٹ میں لیگی رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے، ان ملاقاتوں میں حکومت کی کارکردگی اور پارٹی کی صورتحال زیر غور آئے گی۔ مزید :