2025-09-18@09:32:09 GMT
تلاش کی گنتی: 115
«صحافی فرحان ملک»:
(نئی خبر)
ویب ڈیسک : پیکا ایکٹ ترمیمی بل،قومی اسمبلی اور سینٹ سے منظوری کے بعد صدر مملکت نے بھی دستخط کردیے ، آخر اس قانون میں ایسا کیا ہے جو اس کے خلاف احتجاج کا سبب بن رہا ہے؟صحافتی تنظیمیں اس بل کو ’صحافیوں کی آواز دبانے والا کالا قانون‘ قرار دیتے ہوئے ملک بھر کے مختلف شہروں میں سراپا احتجاج ہیں۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ ’یہ بِل پروفیشنل صحافیوں کے خلاف نہیں بلکہ فیک نیوز پھیلانے والوں کے خلاف ہے۔‘ان کا اصرار تھا کہ ڈیجیٹل میڈیا پر کوئی کچھ بھی کہہ دیتا ہے اور اس پر صحافت کے نام پر الزام تراشی کی جاتی ہے۔ عطا تارڑ کے مطابق’پیکا ترمیمی...
لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل پر تمام صحافی برادری سراپا احتجاج ہے۔ حکومت کو پیکا ایکٹ ترمیمی بل پر نظر ثانی کرنی چاہئے۔ پیپلز پارٹی عوام کے حقوق کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ پارٹی ورکرز ہمارا سرمایہ ہیں انہیں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ یہ بات انہوں نے گورنر ہائوس لاہور میں پیپلز پارٹی کے کارکنان سے ملاقات کے دوران کہی۔ گورنر ہاؤس کے دروازے پارٹی کارکنان سمیت سب کیلئے کھلے ہیں۔ پیپلز پارٹی عوام کے حقوق کے لئے اپنی جدو جہد جاری رکھے گی۔ پاکستان کو اس وقت نوجوان قیادت کی ضرورت ہے جس کیلئے بلاول بھٹو زرداری بہترین انتخاب ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ...
لاہور (وقائع نگارخصوصی) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا کہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل صحافت پر قدغن لگانے کی کوشش ہے، اس ایکٹ کے نفاذ پر حکومت کے اتحادی بھی خوش نظر نہیں آتے۔ جماعت اسلامی اس قانون کو مسترد کرتی ہے اور صحافی برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔ملک کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بند گلی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی نا کرنے اور مسلسل کھوکھلے اعلانات کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر31جنوری کو لاہور سمیت پورے صوبے...
وزیراعظم کے مشیر قانون بیرسٹر عقیل ملک —فائل فوٹو وزیراعظم کے مشیر قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے، انتشتار چاہتے ہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ ہم نے کمیٹی تحلیل نہیں کی، 2 دن تک دیکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے ایک دوسرے پر تحفظات بھی ہیں۔ اپوزیشن لیڈر کی مارشل لاء سے متعلق بات درست نہیں، عقیل ملکوزیراعظم کے مشیر قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ... عقیل ملک نے مزید کہا کہ پیکا ایکٹ پر حکومت کو کسی چیز کی جلدی نہیں جبکہ ہم نے صحافی برادری کو...
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یوجے ) کی کال پر صحافی برادری نے متنازع پیکا ایکٹ ترمیمی بل کے خلاف کراچی، لاہور، اسلام آباد اور کوئٹہ سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے ، صحافی رہنماؤں نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کو مسترد کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت پر حملہ قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق متنازع پیکا ایکٹ ترمیمی بل کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر نجی ٹی وی نیوز چینلز کے اہم عہدے داران، صحافیوں کی بڑی تعداد کے علاوہ سول سوسائٹی، مزدور، وکلا اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی ، مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر متنازع پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف نعرے درج تھے ۔لاہور میں بھی صحافی...
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام میڈی کیم گروپ آف کمپنیز کے تعاون سے منعقد کردہ ووڈ ورڈ ٹرافی انڈر-17 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل زون چھ وائٹس اور زون تین وائٹس کے درمیان بروز جمعرات 30 جنوری کو کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلا جائے گا اس موقع پر ظفر ریاض باری ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اینڈ ایکسٹرنل افیئرز میڈی کیم گروپ آف کمپنیز مہمان خصوصی ہونگے جو کہ میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کر ینگے جبکہ ندیم عمر صدر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی صدارت کے فرائض انجام دیں گے۔ دونوں ٹیموں کا اعلان میچ سے قبل مندرجہ ذیل کھلاڑیوں میں سے کیا جائے گا۔ زون چھ وائٹس میں...
پیکا ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی منظور کرلیا گیا ہے، جس کے خلاف صحافی برادری سراپا احتجاج ہے اور ملک کے مخلتف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے ہیں۔ صحافی برادری نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل کو آزادی صحافت پر حملہ قرار دیتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کی کال پر ملک بھر کے صحافیوں نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔ پیکا ایکٹ ترمیمی بل کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں سول سوسائٹی، وکلا اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اسلام آباد میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ کی قیادت میں...
ریاض احمدچودھری بھارت کی ایک خصوصی عدالت نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کے ایک مبینہ معاملے میں نئی دہلی کے زیرِ انتظام کشمیر کے علیحدگی پسند رہنما اور قوم پرست جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو مجرم قرار دے دیاتھا۔ عدالت کے جج پریوین سنگھ کے مطابق غیر قانونی سرگرمیوں کے انسداد سے متعلق قانون کے تحت درج کیے گئے اس مقدمے میں مجرم کو عمر قید تک کی سزا ہو سکتی ہے۔بھارتی کے ذرائع ابلاغ نے یہ خبر دی تھی کہ یاسین ملک نے نئی دہلی کی ایک خصوصی عدالت میں ان پر بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے ، ان سرگرمیوں...

سینئرصحافی مسعوداحمدصدیقی کی صاحبزادی ڈاکٹر زرباب کی شادی ڈاکٹر محمدعظیم کے ساتھ انجام پانے کے موقع پر سینیٹر عبدالحسیب خان،زبیرطفیل،ملک خدا بخش،سید مظہر علی ناصر،مقصود یوسفی،ڈاکٹر طحہ احمد صدیقی،مشہود علی خان،فیصل خلیل،ریحان حنیف،امتیاز شیخ،بلال احمدصدیق
سینئرصحافی مسعوداحمدصدیقی کی صاحبزادی ڈاکٹر زرباب کی شادی ڈاکٹر محمدعظیم کے ساتھ انجام پانے کے موقع پر سینیٹر عبدالحسیب خان،زبیرطفیل،ملک خدا بخش،سید مظہر علی ناصر،مقصود یوسفی،ڈاکٹر طحہ احمد صدیقی،مشہود علی خان،فیصل خلیل،ریحان حنیف،امتیاز شیخ،بلال احمدصدیقی،نبیل توصیف،کاشف منیر،راجہ کامران،انجم وہاب،رضوان قریشی،اکرم خان کوہاٹی اور دیگر مہمانوں کا گروپ فوٹو
نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک)بی سی سی آئی کے نئے سیکریٹری دیواجیت سائکیا نے اعلان کیا کہ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے دوران آئی سی سی کے ضوابط کی تعمیل کرے گی۔ اس کا مطلب ہے کہ ہندوستان کی جرسیوں پر میزبان ملک کا نام ’پاکستان‘ دکھایا جائے گا۔ آئی سی سی کے قوانین تمام ٹیموں کو لازمی قرار دیتے ہیں کہ وہ اپنی جرسیوں پر میزبان ملک کا نام لکھیں، قطع نظر اس کے کہ ٹورنامنٹ کا انعقاد کہیں بھی ہو۔ یہ مشق بھارت، متحدہ عرب امارات اور پاکستان کی میزبانی کے حالیہ ٹورنامنٹس میں دیکھنے میں آئی ہے۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری کا کہنا ہے کہ بورڈ چیمپئنز ٹرافی کے دوران ہر یونیفارم سے متعلق آئی سی سی اصول...
دنیا ئے کرکٹ میں پیسوں اور اثر رسوخ کا استعمال کرنیوالے بھارتی کرکٹ بورڈ نے اب آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے قبل ایک اور نیا تنازع کھڑا کردیا۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے تعصبانہ اور جھوٹا سیکیورٹی کا بہانہ بناکر پہلے پاکستان آکر کھیلنے سے انکار کیا اور پھر چیمپئینز ٹرافی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے کہنے پر ہائبرڈ ماڈل پر منتقل کروادیا اور اب نیا پنڈورا بوکس کھول دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تاہم اب بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے مبینہ طور پر ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان' (میزبان ملک کا نام) چھاپنے پر اعتراض اٹھایا ہے جس پر کرکٹ فینز بھڑک اْٹھے ہیں۔بھارتی ٹیم ہائبرڈ ماڈل لاگو ہونے کے بعد اپنے میچز دبئی میں کھیلے گی تاہم...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ ، جنرل سیکرٹری محمد یوسف اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے کشمیری حریت پسند رہنما یاسین ملک کی خوشدامن کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت درجات بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرجمیل جمیل کی دعا کی ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنما ؤں نے کراچی پریس کلب کے نائب صدر سینئر صحافی ارشاد کھوکھر و اختیار کھوکھر کے بہنوئی غلام عمر بھٹو کی وفات پر بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے سالانہ انتخابات 2025ء کا انعقاد حیدرآباد کلب میں ہوا، جس میں بڑی تعداد میں یونین کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں یونین کے صدر کے لیے امجد اسلام (روزنامہ جنگ)، سینئر نائب صدر عمران ملک (مہران ٹریبون)، نائب صدر ساجد آرائیں (اب تک ٹی وی)، جنرل سیکرٹری عاشق ساند (اے پی پی اُردو سروس)، سینئر جوائنٹ سیکرٹری شبیر نظامانی (سندھ ایکسپریس)، جوائنٹ سیکرٹری رانا حمبل (نیوز ون ٹی وی) خازن آفتاب رند (سندھ ایکسپریس) انفارمیشن سیکرٹری غلام قادر توصیفی (روزنامہ امن)، لیگل ایڈوائزر عبدالوہاب منشی کالمسٹ کامیاب قرار پائے، جبکہ اراکین گورننگ باڈی کے لیے جاوید نثار چنہ (سابقہ ہیڈ اے پی پی)، عرفان آرائیں (بول ٹی وی)، امتیاز کھاوڑ...
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جنوری2025ء) فیصل آباد پریس کلب کے سینئر فوٹو جرنلسٹ اور سابق جوائنٹ سیکرٹری محمد طاہر اور ابرار برکت ڈیجیٹل میڈیا اردو پوائنٹ کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے نے صحافی برادری میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی۔ اے سی سٹی کی جانب سے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران کیمرہ، موبائل اور لوگو چھیننے کے خلاف پریس کلب کے گروپ لیڈر اور صدر شاہد علی کی قیادت میں بھرپور احتجاج کیا گیا۔احتجاج میں فیصل آباد پریس کلب کے عہدیداران، سینئر صحافیوں، اور اراکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے اے سی سٹی کے اس اقدام کو صحافیوں کے حقوق اور آزادیٔ صحافت پر حملہ قرار دیا۔ شرکاء...