2025-09-18@04:21:06 GMT
تلاش کی گنتی: 124
«لوسی گو»:
(نئی خبر)
فائل فوٹو گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ انقلاب ایران دنیا بھر کے مظلوم عوام کے لیے امید کی کرن تھا۔ کراچی میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایران سے جن مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے، یقین دلاتا ہوں ان پر عمل یقینی بنائیں گے۔تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ، ایرانی بحریہ کے کمانڈر اورایرانی سفیر نے بھی شرکت کی۔قونصل جنرل حسن نوریان نے کہا کہ انقلاب کا دن ایران کی حالیہ تاریخ کا سب سے اہم دن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چھیالیس برس پہلے پہلوی حکومت کا خاتمہ کرکے ایسا اسلامی نظام قائم کیا گیا جس میں حکومت غیرملکیوں کو نہیں عوام کو جوابدہ بنائی گئی۔
گوئٹے مالا شہر: لاطینی امریکی ملک گوئٹے مالا میں ایک بس کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں کم از کم 51 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ یہ لاطینی امریکا میں برسوں میں ہونے والے بدترین ٹریفک حادثات میں سے ایک ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق میونسپل فائر ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ 70 سے زائد مسافروں کو لے جانے والی بس ایک پل سے ٹکرا کر گندے پانی سے آلودہ ندی میں جاگری،بس کو کاٹ کر 51 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ امدادی کوششوں میں حصہ لینے والے رضاکار فائر فائٹرز گروپ کے ترجمان وکٹر گومز نے تصدیق کی کہ ’عارضی مردہ خانے میں 51 لاشیں موجود...
لیبر پارٹی نے واضح کیا ہے کہ اگر کوئی اور رکن پارلیمنٹ یا وزیر اینڈریو گوئن واٹس ایپ گروپ اسکینڈل میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ پارٹی کے ایک سینئر عہدیدار نے مقامی میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی کہ اس معاملے پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب صحت کے وزیر کو ایک گروپ چیٹ میں متنازع تبصرے کرنے پر برطرف کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق انہوں نے مبینہ طور پر یہودی مخالف (antisemitic) ریمارکس دیے اور ایک بزرگ خاتون ووٹر کے بارے میں غیر اخلاقی بیان دیا، جس میں انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ وہ اگلے انتخابات...
فرحت شاہ: نوشہرہ میں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ایک ہفتہ قبل زندہ درگور کی گئی نومولود بچی کو قبر سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا، جس پر پورے علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ یہ افسوسناک واقعہ ایک ہفتہ قبل پیش آیا، جب کسی نامعلوم باپ نے بچی کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر کپڑے میں باندھ کر مٹی میں دفن کر دیا تھا، تاہم جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔ ریسکیو 1122 کو نامعلوم ذرائع سے اطلاع ملی کہ ایک بچی کو زندہ دفن کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے بچی کو زندہ قبر سے نکال لیا اور اسے ہسپتال منتقل کر دیا۔ ہسپتال میں بچی کو نمونیا اور...
افغانستان کے صوبے بادغیس کے نائب گورنر کے بیٹے کے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ افغان حکام نے بدرالدین عرف یوسف کی لاش لینے سے انکار کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے 30 اور 31 جنوری کی رات ڈیرہ اسمٰعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقے مدی میں آپریشن کیا. جس میں فتنتہ الخوارج کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں افغانستان کے صوبے بادغیس کے نائب گورنر مولوی غلام محمد احمدی کا بیٹا بھی شامل تھا. ہلاک دہشت گردوں سے امریکی ساختہ جدید نائٹ ویژن سمیت ایم 16 اے 4 اور ایم 24 اسنائپر رائفلز بھی برآمد ہوئی۔ذرائع کے مطابق بادغیس کے گورنر...
ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں افغانستان کےصوبے بادغیس کے نائب گورنر مولوی غلام محمد احمدی کا بیٹا بھی شامل تھا، ہلاک دہشت گردوں سے امریکی ساختہ جدید نائٹ ویژن سمیت ایم 16 اے4 اور ایم 24 اسنائپر رائفلز بھی برآمد ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے صوبے بادغیس کے نائب گورنر کے بیٹے کے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ افغان حکام نے بدرالدین عرف یوسف کی لاش لینے سے انکار کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے 30 اور 31 جنوری کی رات ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقے مدی میں آپریشن کیا جس میں فتنتہ الخوارج کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں...
افغان صوبے بادغیس کے نائب گورنر کا بیٹا بھی پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث نکلا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز افغانستان کے صوبے بادغیس کے نائب گورنر کے بیٹے کے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، افغان حکام نے بدرالدین عرف یوسف کی لاش لینے سے انکار کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 30 اور 31 جنوری کی رات ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقے مدی میں آپریشن کیا جس میں فتنتہ الخوارج کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں افغانستان کےصوبے بادغیس کےنائب گورنرمولوی غلام محمد احمدی کا بیٹا بھی شامل تھا، ہلاک دہشت گردوں سے امریکی ساختہ جدید نائٹ ویژن...
اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ بلوچستان ضیا اللہ لانگو کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات کے پیچھے دو محرکات ہیں، ایک تو یہ ہے کہ جو ہمارے دشمن ممالک ہیں، دشمن ممالک کی ایجنسیاں ایسے عناصر کی سپورٹ کرتی ہیں اور ان کو ہر طرح کی پشت پناہی حاصل ہوتی ہے، دوسری بات بحیثیت ایک قوم ہم اپنی سیکیورٹی فورسز کیساتھ کھڑے نہیں ہوتے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال پرانھوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے پیچھے ملک دشمن ا یجنسیاں ہیں انھوں نے ایک ایسا ماحول بنایا ہے کہ ہمارے کچھ لوگوں کو اپنے ساتھ ملا کر ان کے ذریعے ہمارے نوجوان طلبا کو...
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے تاہم بالائی خیبر پختو نخوا،گلگت بلتستان،کشمیر اورخطہ پوٹھوہارمیں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علا وہ تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔مری، گلیات اور گرد و نواح میں رات کے اوقات میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور برفبا ری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع...
لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے مختلف نوعیت کے 12 بلوں کی منظوری دے دی ۔ سردار سلیم حیدر نے پنجاب متبادل تنازعہ حل (ترمیمی) بل 2025، پتنگ بازی کی پنجاب ممانعت (ترمیمی) بل،.مجرموں کا پروبیشن (ترمیمی) بل، پنجاب ایجوکیشن، نصاب، ٹریننگ اور اسیسمنٹ اتھارٹی بل منظور کیا۔ اسی طرح پنجاب پروٹیکٹڈ ایریاز (ترمیمی) بل، پنجاب وائلڈ لائف (تحفظ اور انتظام) (ترمیمی) بل، پنجاب واٹر اینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی بل،.ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی راولپنڈی (ترمیمی) بل، پنجاب اسٹیبلشمنٹ آف سپیشل کورٹس (اوورسیز پاکستانی پراپرٹی) بل کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی لاہور (ترمیمی بل)، میر چاکر خان رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ڈیرہ غازی خان (ترمیمی) بل اورپنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی رسول (ترمیمی) بل 2025 کی بھی منظوری...
—فائل فوٹو گوجرانوالہ میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق مظفر گڑھ میں کارروائی کر کے مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر عدیل احمد کو گرفتار کیا گیا جس نے گجرات کے رہائشی ریحان سے 40 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔ موریطانیہ کشتی حادثہ: انسانی اسمگلر گینگ کی مبینہ رکن گرفتارموریطانیہ کشتی حادثے کے حوالے سے ایف آئی اے گجرات نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلر گینگ کی مبینہ رکن کو گرفتار کر لیا۔ ریحان کو پاکستان سے دبئی اور پھر ایتھوپیا کے راستے سینیگال لے جایا گیا جہاں ریحان سینیگال سے موریطانیہ پہنچا اور پھر کشتی حادثے میں جاں...
اسلام آباد(نیوز رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرنے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میںصحافی ومصنف امجد صدیق کی دوسری تصنیف "جاپان کہانی" کی تقریب رونمائی میں خطاب کرتے کہا یہ کتاب آج کا برننگ ایشو ہے،غریب بچے جمع پونجی لگا کر غیرقانونی طریقے سے بیرون ممالک جاتے ہیں اورجان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ یہ اہم مسئلہ ہے جس پر حکومت کو خاص توجہ دیتے ہوئے انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد کو نشان عبرت بنانا چاہیے۔انہوںنے کہا کشتی حادثوں میں پاکستانیوں کا جاں بحق ہونا انتہائی افسوسناک ہے،ہمارے بچے 50 یا60 لاکھ روپے لگا کر جان خطرے میں ڈال رہے ہیں ، اگر اس رقم سے پاکستان میں بزنس کیا جائے تو اچھا کما سکتے ہیں۔ گورنر نے کہا میںاین پی...
حکام کے مطابق لوئر کرم کے متاثرہ علاقوں سے اب تک 20 خاندان گھر خالی کر چکے ہیں، کچھ متاثرہ خاندان رشتے داروں کے گھر اور کچھ ہنگو منتقل ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لوئر کرم کے علاقوں میں شرپسندوں کے خلاف کارروائیاں دوسرے روز بھی جاری ہیں۔ ضلعی انتطامیہ کے مطابق کارروائیوں کے دوران علاقے میں کرفیو نافذ ہے، لوئر کرم کے متاثرہ علاقوں میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کے دستے بھی موجود ہیں۔ حکام کے مطابق لوئر کرم کے متاثرہ علاقوں سے اب تک 20 خاندان گھر خالی کر چکے ہیں، کچھ متاثرہ خاندان رشتے داروں کے گھر اور کچھ ہنگو منتقل ہوئے ہیں۔ کمشنر کوہاٹ کا کہنا ہے کہ کرم میں کارروائیاں مقامی افراد کے خلاف نہیں بلکہ...
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے اوقات میں موسم سرد اور خشک جبکہ رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا: خیبرپختونخوا کے اضلاع چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، باجوڑ، مہمند، میں تیز ہوائیں کےساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب: پنجابکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے۔تاہم مری، گلیات اورگردونواح میں موسم شدیدسرد رہنے کےساتھ رات میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارشبرفباری...
پشاور: آرمی چیف کی موجودگی میں گورنر اور وزیراعلی کے پی میں تلخ جملوں کا تبادلہ: ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز )پشاور میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی موجودگی میں گورنر اور وزیراعلی خیبر پختونخوا میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے وفاق سے کے پی کو انسداد دہشتگردی کی مد میں ملے پیسوں کا ذکر کیا گیا، گورنر کے پی کی جانب سے این ایف سی ایوارڈ کے ملنے والے 500 ارب روپے کے ذکر پر تلخی ہوئی۔ ذرائع کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا این ایف سی کے تحت انسداد دہشتگردی کی مد میں کیپی کو500 ارب روپیملے،...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پشاور میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی موجودگی میں گورنر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کا ذرائع کے حوالے سے بتانا ہے کہ گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے وفاق سے کے پی کو انسداد دہشتگردی کی مد میں ملے پیسوں کا ذکر کیا گیا، گورنر کے پی کی جانب سے این ایف سی ایوارڈ کے ملنے والے 500 ارب روپے کے ذکر پر تلخی ہوئی۔ذرائع کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ این ایف سی کے تحت انسداد دہشتگردی کی مد میں کے پی کو500 ارب روپے ملے، اربوں روپے ملنے پر پولیس اور سی ٹی ڈی کو کیوں مضبوط نہ کیا۔علی...
خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی موجودگی میں گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق گورنر کی جانب سے این ایف سی ایوارڈ کے ملنے والے 500 ارب روپے کے ذکر پر تلخی ہوئی۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ گورنر جھوٹ بول رہے ہیں، جس کے بعد وزیرِاعلیٰ اجلاس چھوڑ کر باہر چلے گئے۔ بڑی بیک چینل پیشرفت، بیرسٹر گوہر اور علی امین کی تین اہم ترین شخصیات سے ملاقات، مذاکرات اہم مرحلے میں داخلاسلام آباد :…’’حکومت‘‘ اور تحریک انصاف کے درمیان... اس موقع پر سربراہ اے این پی...
گوجرانوالہ میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی اے گوجرانوالہ کے مطابق 3 گرفتار ملزمان کی شناخت ظفر اقبال، فیضان جاوید اور عظیم جاوید کے نام سے ہوئی۔ملزمان کو گجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم ظفر اقبال نے شہری کو اٹلی میں ملازمت کا جھانسہ دے کر 12 لاکھ 30 ہزار روپے بٹورے۔ملزم فیضان جاوید اور عظیم جاوید نے شہری کو سعودی عرب ملازمت کا جھانسہ دے کر 11 لاکھ روپے ہتھیائے۔ ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے۔ ملزمان بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گئے تھے۔ گرفتار...
گوجرانوالہ: انسانی اسمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ لینڈ روٹ ایجنٹ سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایات پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرکے کارروائی کی گئی، گرفتار ملزمان میں محمد زمان اور آصف اشرف شامل ہیں، ملزم محمد زمان انسانی سمگلنگ میں مطلوب ملزمان کی فہرست میں بھی شامل ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کو منڈی بہاءالدین اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ملزمان سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طور بیرون ملک بھجوانے میں ملوث پائے گئے، ملزم محمد زمان شہریوں کو غیر قانونی بارڈر پار کروانے میں ملوث ہے، ملزم سال 2020ء سے...
گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹو گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا حکومت امن قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں آگ لگی ہوئی ہے، صوبے کی امن و امان کی صورتِ حال اچھی نہیں ہے۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ سپر پاور آتی ہے، افغانستان میں کارروائی کرتی ہے اور اسلحہ چھوڑ جاتی ہے۔ میرا کے پی اسمبلی آنا اتحاد کی علامت ہے: گورنر کے پی فیصل کریم کنڈیگورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ کے پی اسمبلی آیا ہوں، یہاں قانون سازی ہوتی ہے، یہ اہم جگہ ہے، آج...
جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں وفاق المدارس الشیعہ کے صدر کا کہنا تھا کہ برگزیدہ صحابی رسول حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہہ کو امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام نے مدائن کا گورنر بنایا تو گدھے پر سوار ہو کر پہنچے، گورنر ہاوس کی بجائے کرائے کی دکان میں رہنے لگے۔ کھانا خود پکاتے تھے۔ جب سیلاب آیا تو مختصر سامان لے کر چل دیئے۔ کہنے لگے جس کا سامان مختصر ہو گا وہ پل صراط سے آسانی سے گزر جائے گا۔ جس کا زیادہ ہو گا، اسے مشکل ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ اسلام دو چیزوں کا نام ہے اطاعت خالق کائنات اور...
مقامی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں گورنر جی بی کا کہنا تھا کہ سکردو حلقہ نمبر 1 میں میرے بیٹے توقیر مہدی شاہ، پارٹی کے ڈویژنل صدر بشارت ظہیر اور صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا پارٹی ٹکٹ کے حصول کیلئے تگ و دو کر رہے ہیں، سکہ اسی کا چلے گا جس کو پارٹی کا ٹکٹ ملے گا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں کوئی بھی پارٹی اکثریت حاصل نہیں کرے گی، حالات بتا رہے ہیں کہ یہاں مخلوط حکومت بنے گی۔ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ نون، پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتیں اپنی اپنی کوششیں کر رہی ہیں، ہر کوئی جیت کیلئے کوشش کرے گا۔ اس طرح...