راولپنڈی : گورڈن کالج راوالپنڈی کے سابقہ طالب علموں کی المنائی گورڈونین اون کے زیر اہتمام آ رگنائزرز میاں اکرم فرید سینٹرل چئیرمین ای ایف پی ، سابق صدر آئی سی سی آئی سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی ، برگیڈیئر ریٹائرڈ محمد آصف ، کہکشاں نجمی، امریکہ میں مقیم ملک قدیر ، ملک محمد اقبال شیرازی نے گزشتہ دنوں اپنی مادر علمی میں ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں اولڈ گارڈونین جو اہم سرکاری و سیاسی عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں نے شرکت کی جن  میں 1957 میں گورڈون کالج جوائن کرنے والے وزیر اعظم کے سابق مشیر اورسابق سیکریٹری منصوبہ بندی کمیشن اکرم شیخ، سابق وفاقی وزیر راجہ شاہد ظفر ، وزیراعظم کے سابق مشیر اور گورڈن کالج  یو نین کے سابقہ صدر راجہ محمد انور، میجر ریٹائرڈ پرویز بٹ سابق چیئرمین اٹامک انرجی کمیشن، شوکت حمید اٹامک انرجی کمیشن ،خالد جاوید ، ناصر خان، میاں عبدالروف، اخلاق، کرنل ریٹائرڈ افتخار ہمدانی،  لیاقت ڈار،  طارق جاوید بٹ، محمد طاہر، اخلاق،  اطہر حبیب، پروفیسر مقصود جعفری ، شاہد مسعود ،راجہ محفوظ ،ارشدبٹ، نویدالطاف ،میاں تاج محمد ، غلام قریشی ، محمد علی، حامد حبیب، مجاہد عشائی ،نسرین طارق، فاطمہ عظیم،  کالج کے اساتذہ اور طالب علموں سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ پرنسپل گورڈن کالج ڈاکٹر محمد گلفراز عباسی، وائس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر کامران نسیم ، اساتذہ اور طلبہ نے کالج آ مد پر تمام شرکا ء کا پرجوش استقبال کیا۔  اس موقع پر پرنسپل نے آرگنائزر کہکشاں نجمی کی جانب سے کالج کے جوبلی ہال میں پنکھے تنصیب کرنے کے لئے ایک لاکھ روپے اور دیگر افراد کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے کالج کی تزئین و آرائش کے لئے فنڈز دئیے۔ اس موقع پر گارڈونین ، سینٹرل چئیرمین ای ایف پی ، سابق صدر آئی سی سی آئی میاں اکرم فرید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن تمام عزیز دوستوں کو دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے۔ اس مادر علمی میں ہمیں پرنسپل جناب ویکٹر مل، محترم و شفیق اساتذہ کرام پروفیسر نصراللہ، پرو فیسر مسعود ، مس جین، مس یاسمین، مسٹر پیٹر اور مسٹر نتھیانئل جیسے اساتذہ نے نہ صرف ہمیں معیاری تعلیم دی بلکہ بہترین تربیت بھی کی جس کی وجہ سے آج ہم سب اپنے کاروبار زندگی میں کامیاب و کامران ہیں۔ انھوں نے ہال میں موجود طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ اس وقت اپنی زندگی کے بہترین دور سے گزر رہے ہیں۔ یہ ٹیکنالوجی کا دور ہے اور دور حاضر میں وہی اقوام دنیا کی قیادت کرسکتی ہے جن کے پاس جدید علوم سے آراستہ نوجوان ہوں۔ میرا تعلق اسکل اور ٹیکنالوجی سے بھی ہے اور میں حکومتی وزارتوں کی مختلف کمیٹیوں کا رکن اور کنوینر ایف پی سی سی آئی کی ٹیکنکل و اسکل کمیٹی ہوں اسی لئے مجھے معلوم ہے کے اس وقت دنیا میں ہنر افراد کی کس قدر مانگ ہے۔ دنیا ہمیں صنعتی و خدمات کے شعبے میں وسیع مواقع فراہم کر رہی ہے اور حکومت بھی بین القوامی معیار کے کورسز کروارہی ہے آپ آ رٹیفیشل انٹیلیجنس (اےآ ئی) ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کرکے ملک کے لئے قیمتی زرمبادلہ حاصل کرسکتے ۔ اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ کس شعبے کا انتخاب کرتے ہیں۔ میں آپ تمام طالب علموں کے لئے ہمہ وقت رہنمائی کرنے کے لئے تیار ہوں ۔ اس موقع پر انھوں نے گورڈن کالج کی آ ئی ٹی لیب کے لئے جدید کمپیوٹرز فراہم کرنےکا بھی اعلان کیا ۔ بعدازاں آ رگنائزر برگیڈیئر ریٹائرڈ محمد آصف اور میڈم کہکشاں نجمی نے گورڈن کالج کے سابق طالب علموں میں یادگاری شیلڈ تقسیم کی گئیں ۔ اس موقع پر موسم بہار کی نسبت سے مہمانان گرامی نے کالج کے لان میں پودے بھی لگائے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: طالب علموں گورڈن کالج کے سابق کالج کے کے لئے ایف پی

پڑھیں:

سابق کرکٹر اظہر الدین بھارتی ریاست تلنگانہ کی کابینہ کے پہلے مسلم وزیر بن گئے

بھارت کے عالمی شہرت یافتہ سابق کرکٹر، کپتان اور بلے باز محمد اظہر الدین نے اپنی نئی اننگ کا شاندار آغاز کردیا۔

مایہ ناز بیٹر محمد اظہرالدین نے جہاں کھیل کے میدان میں چھکوں اور چوکوں کی برسات جاری رکھی تھیں وہیں سیاست کے میدان میں بھی بڑوں بڑوں کے چھکے چھڑا دیئے۔

محمد اظہر الدین کی سیاسی وابستگی کانگریس کے ساتھ ہیں جس کے ٹکٹ پر وہ ریاستی اسمبلی کے رکن بھی منتخب ہوئے۔

اظہر الدین نے جس طرح کرکٹ کے مداحوں کو کبھی مایوس نہیں کیا اسی طرح حلقے کے عوام کی امنگوں پر بھی اترے۔

یہی وجہ ہے کہ کانگریس نے محمد اظہر الدین کو ریاست تلنگانہ کی کابینہ میں بھی اہم ذمہ داری سونپ دی۔ انھوں نے وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

اظہرالدین نے اللہ کے نام پر حلف اٹھایا اور تقریب کے اختتام پر جے تلنگانہ اور جے ہند کے نعرے لگائے۔

ان کے بیٹے اسد الدین اظہر جو حال ہی میں تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکریٹری مقرر ہوئے ہیں بھی تقریب میں شریک تھے۔

اظہرالدین کو اقلیتی امور کا قلمدان دیا جانے کا امکان ہے۔ وہ تلنگانہ کے وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی کی کابینہ میں شامل ہونے والے پہلے مسلمان وزیر ہیں۔

ذرائع کے مطابق اظہرالدین کو اقلیتی بہبود کا قلمدان دیا جانے کا امکان ہے۔

اظہرالدین کی کابینہ میں شمولیت پر بی جے پی نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

تلنگانہ میں بی جے پی کے صدر رام چندر راؤ نے اسے انتخابی خوشامدانہ سیاست قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ جوبلی ہلز کے مسلم ووٹروں کو راغب کرنے کے لیے کیا گا جہاں ضمنی الیکشن ہونے جا رہے ہیں۔

بی جے پی نے اس معاملے پر چیف الیکشن آفیسر کو باضابطہ شکایت بھی درج کرائی ہے۔

تاہم اظہرالدین نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میری تقرری کا ضمنی انتخاب سے کوئی تعلق نہیں۔ مجھے کسی کو بھی اپنے حب الوطنی کے ثبوت دینے کی ضرورت نہیں۔

اظہرالدین کا کرکٹ سے سیاست تک سفر

محمد اظہرالدین 8 فروری 1963 کو حیدرآباد میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے 99 ٹیسٹ میچوں میں 6,215 رنز بنائے اور 22 سنچریاں اسکور کیں جبکہ 334 ون ڈے میچوں میں 9,378 رنز ان کے نام ہیں۔

اظہر الدین 90 کی دہائی میں بھارت کے سب سے کامیاب کپتانوں میں شمار کیے جاتے تھے تاہم 2000 میں میچ فکسنگ اسکینڈل کے باعث ان پر تاحیات پابندی لگا دی گئی۔

بعد ازاں آندھرا پردیش ہائی کورٹ نے 2012 میں اس فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔

تاہم وہ 2009 میں سیاست میں قدم رکھ چکے تھے اور ریاست اتر پردیش کے شہر مراد آباد سے کانگریس کے ٹکٹ پر رکنِ پارلیمان منتخب ہوئے۔

2023 میں انہوں نے جوبلی ہلز سے اسمبلی الیکشن لڑا مگر کامیاب نہ ہو سکے۔ بعد ازاں انہیں گورنر کوٹے کے تحت تلنگانہ کی قانون ساز کونسل کا رکن نامزد کیا گیا۔

اظہرالدین اس وقت تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے ورکنگ پریزیڈنٹ کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پی سی بی کا سابق کرکٹر محمد وسیم سے متعلق اہم اعلان!
  • سیاسی منظرنامے میں ہلچل! سلمان اکرم راجہ کی شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات، پی ٹی آئی قیادت کے درمیان سیاسی رابطے تیز
  • پاکستان میں جگر کے ایک ہزار ٹرانسپلانٹس مکمل کرکے پی کے ایل  آئی نے تاریخ رقم کردی
  • لاہور: وفاقی وزیر ماحولیاتی مصدق ملک پاکستان ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج میں مینجمنٹ کورس کی گریجویشن تقریب میں سرٹیفکیٹ تقسیم کررہے ہیں
  • روشن معیشت رعایتی بجلی پیکج کا اعلان قابل تحسین ہے،حیدرآباد چیمبر
  • عالم پالاری اورپوڑو پالاری نے زمین پر قبضہ کرلیاہے، خاتون کا الزام
  • شیخ وقاص اکرم نے سابق پی ٹی آئی رہنماؤں پر طنز کے تیر چلا دیے
  • دیر لوئر، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج لیکچرر جاں بحق
  • دیر لوئر: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج لیکچرر جاں بحق
  • سابق کرکٹر اظہر الدین بھارتی ریاست تلنگانہ کی کابینہ کے پہلے مسلم وزیر بن گئے