2025-11-19@07:45:09 GMT
تلاش کی گنتی: 108
«مجھے پاکستان»:
(نئی خبر)
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے برطانوی باکسر آدم عظیم لہ جیت پر کہا کہ مجھے آدم پر فخر ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر آدم عظیم نے ورلڈ سپر لائٹ ویٹ باکسنگ چیمپئن شپ جیت کر ملک کا نام روشن کردیا۔باکسر آدم عظیم کی جیت پر باکسر عامر خان نے میڈیا سےگفتگو میں کہا کہ آج پاکستان کیلئے بڑا دن ہے، آدم عظیم دوسرا پاکستانی ہے جو باکسنگ میں ورلڈ چیمپئن بنا۔ باکسر عامر خان نے مزید کہا کہ مجھے آدم عظیم پر فخر ہے، میں دبئی سے اپنے بھائی کو سپورٹ کرنے آیا ہوں، آدم عظیم کو لےکر پاکستان آؤں گا۔باکسر آدم عظیم کی والدہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سب کو مبارک دیتی...
لاہور: (نیوز ڈیسک) تنازعات کے باعث خبروں میں رہنے والی 46 سالہ بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے پاکستان میں شادی کا اعلان کردیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ پاکستانی دورے کے دوران مجھے شادی کے کئی پرپوزل ملے ہیں، سب نے دیکھا پچھلی دو شادیوں میں ہراساں کیا گیا اور مجھے اب ایک پرپوزل کا انتخاب کرنا ہی ہے۔ راکھی سانوت نے اپنے ہونے والے دولہے سے متعلق بتایا کہ ان کا نام ڈوڈی خان ہے، وہ اداکار اور پولیس آفیسر ہیں، پاکستان سے بہت رشتے آئے ہیں اور انہوں نے خود مجھے پرپوز کیا ہے لیکن میں نے انہیں چنا ہے۔ شادی کے حوالے سے راکھی نے مزید کہا کہ اسلامی طریقے...
سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے بھارتی اسکواڈ کے انتخاب پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر نے چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ پر تنقید کرتے ہوئے یوزویندر چہل، سنجو سیمسن اور محمد سراج کو شامل نہ کرنے پر سلیکٹرز کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے واقعی سمجھ نہیں آتا ہے کہ سنجو سیمسن رنز بنانے باوجود ڈراپ کردیا جاتا ہے، مجھے معلوم ہے وہ 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہوسکتا تھا اور 50 اوورز فارمیٹ میں انکی اوسط 55 سے 56 ہے لیکن وہ دیگر وکٹ کیپر بیٹرز جیسا نہیں ہے۔ مزید پڑھیں: "جرسی لوگو پر اعتراض، کیپٹنز میٹ میں عدم شرکت؛ بھارت کو جواب ضرور ملے گا" ہربھجن سنگھ نے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ کے بھونڈے کیس میں یہ میرے خلاف فیصلہ دے کر پوری دنیا میں اپنا مذاق بنوائیں گے اور اپنا منہ مزید کالا کریں گے۔ مجھے ایک ایسے مقدمے میں سزا دینے جارہے ہیں جس سے مجھے ایک ٹکے کا فائدہ نہیں ہوا، نہ ہی حکومت کو ایک ٹکے کا کوئی نقصان ہوا۔ اڈیالہ جیل میں صحافیوں اور وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس مقدمے میں اصل سزا تو نواز شریف کی بنتی ہے جس نے 9 ارب روپے رشوت کی مد میں حاصل کیے۔ نواز شریف اور زرادری پر مے فئیر اپارٹمنٹس کی طرز کے بے شمار مقدمات ہیں، یہ وہ...
سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ دعا ہے پاکستان میں آئین اور قانون کو عزت ملے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اس وقت ملک میں بحران ہے، مجھے نتیجہ پاکستان اور عوام کی بہتری میں نکلتا دکھائی نہیں دے رہا، دعا ہے نتیجہ پاکستان اور عوام کی بہتری میں نکلے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی تضحیک ہو رہی ہے، ہمیں پاکستان کی عزت صرف ملک کے اندر نہیں باہر بھی چاہیے، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ملٹری کورٹس کی وجہ سے ہمارے کیسز کی سماعت سپریم کورٹ میں نہیں ہوسکی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بطور وزیر اعلیٰ ایک بھی تقرری سفارش پر نہیں کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں ہونہار اسکالر شپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اپنے بچوں پر بے حد فخر ہے، آپ سب کو مبارک ہو، مجھے آج بہت خوشی ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہونہار اسکالر شپ پاکستان کی تاریخ کا پہلا سب سے بڑا اسکالر شپ پروگرام ہے. ہونہار بیٹے اور بیٹیوں کو دیکھ کر بہت خوش ہوں. گارڈ آف آنر طلبہ کی قابلیت اور محنت کا اعتراف ہے. رانا سکندر اور انکی پوری ٹیم کو دل کی گہرائی سے شاباش دیتی ہوں. آج یہاں تمام ٹاپر...
امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے الوداعی بیان میں کہا ہے کہ بطور سفیر تعیناتی کے دوران پاکستانی دوستوں سے مل کر کام کیا۔ پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے الوداعی ویڈیو پیغام السلام علیکم سے شروع کیا۔ امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ بطور سفیر تعیناتی کے دوران پاکستانی دوستوں سے مل کر کام کیا اور شراکت داری کے نئے باب میں داخل ہوئے۔ گزشتہ 3 برسوں کے دوران ہم نے اپنے وقت کے بڑے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے مل کر کام کیا جس میں کورونا وبا پر قابو پانا اور 2022 کے تباہ کن سیلاب کے بعد لاکھوں افراد کو تعمیر نو کے لیے مدد فراہم کرنا شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم...
