وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بطور وزیر اعلیٰ ایک بھی تقرری سفارش پر نہیں کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں ہونہار اسکالر شپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اپنے بچوں پر بے حد فخر ہے، آپ سب کو مبارک ہو، مجھے آج بہت خوشی ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہونہار اسکالر شپ پاکستان کی تاریخ کا پہلا سب سے بڑا اسکالر شپ پروگرام ہے.

ہونہار بیٹے اور بیٹیوں کو دیکھ کر بہت خوش ہوں. گارڈ آف آنر طلبہ کی قابلیت اور محنت کا اعتراف ہے. رانا سکندر اور انکی پوری ٹیم کو دل کی گہرائی سے شاباش دیتی ہوں. آج یہاں تمام ٹاپر لڑکیاں ہیں. لڑکیاں کسی میدان میں پیچھے نہیں، یہ تمام بیٹیاں ہمارا فخر ہیں۔مریم نواز شریف نے کہا کہ ہم آج علامہ اقبال کے شہر میں کھڑے ہیں. طلباء نے بہت ہی اچھا کلام اقبال پڑھا. اقبال نے اپنے کلام میں نوجوانوں کا ذکر کیا ہے. 30 ہزار بچوں کو اسکالرشپ دی جا رہی ہیں، آپ لوگوں کے پاس آکر جب میں نے یہ اسکالرشپز دی اور جو پیار آپ سے مجھے ملا میرے لیے یہ بہت بڑی بات ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ایک بھی اسکالرشپ سفارش پر نہیں دی گئی، 100 فیصد میرٹ کو یقینی بنایا گیا.بطور وزیر اعلیٰ ایک بھی تقرری سفارش پر نہیں کی. میرے اوپر پورے صوبے کی ذمہ داری ہے، یہ اسکالرشپ بہت جلد سیکنڈ اور تھرڈ ائیر کے بچوں کو بھی ملے گی. مجھے بہت اچھا لگتا ہے جب آپ مجھے ماں کہہ کر پکارتے ہو، وسائل کی کمی کے باوجود محنت جاری رکھنے والے طلبہ کو سلام پیش کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو پڑھانے والے والدین کی معاشی مشکلات کا اندازہ ہے. اسکالر شپ ملنے پر شکریہ ادا نہ کرے. یہ آپ کا حق اور محنت کا ثمر ہے. پنجاب بھر میں بلاتفریق سب بچوں کو اسکالر شپ مل رہے ہیں. ہونہار اسکالر شپ کو 30 ہزار سے 50 ہزار تک بڑھائیں، عوام کا پیسہ عوام کی امانت ہے عوام پر ہی لگنا چاہیے. اللہ تعالیٰ اور عوام کے سامنے سرخرو ہوں کوئی اسکالر شپ سفارش پر نہیں دی گئی۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سفارش پر نہیں وزیر اعلی نے کہا کہ بچوں کو

پڑھیں:

پنجاب حکومت صحافیوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، وزیر اعلیٰ کا پیغام

 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام .تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے۔ احساس ذمہ داری کے ساتھ آزادی صحافت جمہوریت کی اساس ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مضبوط جمہوری معاشرے کے لیے صحافت کا آزاد ہونا بہت ضروری ہے۔ صحافی معاشرتی انصاف کے محافظ اور عوام کی آواز ہیں۔ ظلم، ناانصافی اور جھوٹ کو بے نقاب کرنے والے صحافی ہیرو ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ آزادی صحافت کے تحفظ کی ضامن ہوں۔ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے حکومت متعدد اقدامات کررہی ہے۔ بے گھر صحافیوں کے لئے اپنی چھت کا خواب پورا کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ حق اورسچ کی راہ پر چلنے والے صحافیوں کے ساتھ ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ یہ دن منانے کا مقصد حق اور سچ کی پاداش میں قتل ہونے یا تکلیفیں سہنے والے صحافیوں کو یاد کرنا ہے۔ پنجاب میں صحافی اور صحافت محفوظ ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سےیہاں ان کے قتل و تشدد کے واقعات نہ ہوئے نہ ہی ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • عوامی خدمت، تیز رفتار ترقی، شفاف گورننس مسلم لیگ (ن) کا اصل ایجنڈا: مریم نواز
  • گڈ گورننس ن لیگ کا ایجنڈا، جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آ چکی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • پنجاب حکومت صحافیوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، وزیر اعلیٰ کا پیغام
  • سیریز جیتنے پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قومی ٹیم کو مبارکباد
  • مریم نواز سے ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات
  • ہر کیس کا فیصلہ 90 روز میں، قبضہ مافیا کا مستقل خاتمہ کر دیا: عظمیٰ بخاری
  • نئے پراپرٹی آرڈیننس سے قبضہ مافیا کا مستقل راستہ روک دیا: عظمیٰ بخاری
  • پنجاب میں اب کسی غریب اور کمزور کی زمین پرقبضہ نہیں ہوگا، وزیر اطلاعات پنجاب
  • اسموگ فری پنجاب: ’ایک حکومت، ایک وژن، ایک مشن، صاف فضا‘
  • گلگت، وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت گلگت بلتستان انرجی ڈویلپمنٹ بورڈ کا پہلا باضابطہ اجلاس